نایاب

لائبریرین
نایاب جی خوب دوست نبھا رہے ہیں لگے رہیں خوش رہیں یہ دوستی ہے تو دشمنی کیا ہوتی ہے کیا میں محفل سے چلا جاوں؟
السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
اللہ نہ کرے کہ آپ محفل سے جائیں کبھی ۔
محفل اردو کی رونق ہیں آپ۔
اک آپ ہی تو ہیں جن کو سنا لیتا ہوں ۔
ور نہ " دل والا دکھڑا نیں کسے نوں سنائی دا " پر عمل پیرا رہتا ہوں ۔
آپ کو میری جانب سے " سست " افراد میں پہلا نمبر برا لگا ۔
اس کی معذرت نہیں کروں گا ۔
کیونکہ دوستی معذرت جیسی رسموں سے بہت بلند ہے ۔
یقین ہے کہ اپنی دوستی کے شرف سے محروم نہیں کریں گے ۔
نایاب
 
نبیل

تکنیکی معاون
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

جب میں نے اسے سیٹ اپ کیا تھا۔ :)

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

قدیر احمد رانا کا۔ اس وقت بھی وہ اپنی کسی غلطی کی معافی کی التجا کر رہا تھا۔ :)

3۔محفل پر پہلا دوست؟

اکثر لوگوں کو میں بلاگنگ کے حوالے سے جانتا تھا۔ بعد میں عبدالستار منہاجین، افتخار راجہ وغیرہ سے بھی واقفیت ہو گئی۔

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

مجھے ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ سیکشنز پسند ہیں۔

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

گپ شپ کم ہی کرتا ہوں۔

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

ابن حسن، محسن حجازی، تعبیر

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

زیک

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

تعبیر

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

زیک اور آصف اقبال

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

سویٹ‌ اور کیوٹ کے بارے میں تو میں نہیں جانتا، البتہ بوچھی، شگفتہ، ماوراء، شمشاد بھائی سبھی بہت خیال رکھنے والے ہیں۔

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

تعبیر، محسن حجازی۔ محسن حاضر جواب ضرور ہیں لیکن محفل سے غائب رہتے ہیں۔

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

اصول یہ ہے کہ کم بولا جائے لیکن اچھا بولا جائے۔ :)

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

مجھے ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ زمرہ جات ہی پسند ہیں اور وہاں تقریباً سبھی لوگ اچھا کنٹریبیوٹ کرتے ہیں۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

شمشاد بھائی

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

محمد علی مکی جیسا محنتی آدمی مدتوں میں دیکھنے میں آتا ہے۔

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

مجھے ویب ڈیویلپمنٹ کے بارے میں کوئی تجربہ نہیں تھا۔ میں نے زیک اور آصف اقبال سے اس سلسلے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

پسند وہ ہیں جو اردو سے محبت رکھتے ہیں اور اس کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور ناپسند وہ جو یہاں اپنا کوئی مخصوص ایجنڈا لے کر آتے ہیں۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

بہت سے لوگ انفرادیت کے حامل ہیں۔

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

میری خواہش ہے کہ اردو ویب پر اردو کمپیوٹنگ کے پراجیکٹس کے علاوہ تعلیم کو عام کرنے کے لیے بھی کام کیا جائے۔ میں اس سلسلے میں ایک تعلیمی سائٹ شروع کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں اردو ویب پر ایک معیاری آئی ٹی جریدے کا اجراء بھی کرنا چاہتا ہوں۔ وقت ملنے پر ان ارادوں پر عملدرآمد کی کوشش ضرور کروں گا۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

جب کبھی محفل فورم پر ایرر آتی ہے تو کافی کوفت ہوتی ہے۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
محفل فورم کو اس وقت اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس وقت اردو کمپیوٹنگ کے تمام نمایاں پراجیکٹس اردو محفل اور اس کی سسٹر سائٹس القلم اور اردو کوڈر پر ہی چل رہے ہیں۔
 
جیا راؤ

محفلین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

جنوری 2008 میں۔۔۔۔ بھائی سے پتہ چلا تھا۔۔۔

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

شمشاد جی کا آیا تھا اور انہی کو کیا تھا۔۔۔۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟

:confused::confused:

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

بزمِ سخن

سائنس

فیشن و ملبوسات

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

تعبیر۔۔۔ شمشاد۔۔۔ زینب۔۔۔۔ زین۔۔۔۔ طالوت۔۔۔

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

پہلے تو خود کو آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

محمد وارث۔۔۔ م م مغل۔۔۔ محسن حجازی۔۔۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

تعبیر۔۔۔۔ بوچھی۔۔۔ باقی تو کوئی یاد ہی نہیں آرہا اس حوالے سے۔۔۔۔ :blushing:

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

تعبیر۔۔۔ زینب۔۔۔۔ شمشاد۔۔۔ محمد وارث۔۔۔۔ ظفری۔۔۔ محسن۔۔۔ زین۔۔۔ طالوت۔۔۔ م م مغل۔۔۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

ہمارے بھائی جان۔۔۔ :tongue:
اعجاز انکل۔۔۔۔ وارث جی۔۔۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

معصوم جیا راؤ۔۔۔ :blushing:

سویٹ۔۔ جیہ جی
کیوٹ۔۔ باجو کے سوا کسی کو دیکھا ہی نہیں۔۔ :biggrin: سو باجو ہی کیوٹ ہیں۔۔۔ :battingeyelashes:
کئیرنگ۔۔۔ آپ اپنی پہچان۔۔۔۔ تعبیر جی۔۔۔ :happy:
معصوم۔۔۔ کوئی یاد ہی نہیں آ رہا اپنے سوا۔۔۔ :biggrin::biggrin:

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

محسن حجازی
آجکل غائب ہوتے ہیں شاید۔۔۔ :confused:

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

جن کو کم بولنا چاہئیے۔۔۔
نا معلوم۔۔۔۔ (کچھ عرصہ پہلے یہ سوال پوچھتے تو جواب ہوتا۔۔۔ طالوت۔۔ زین۔۔۔ فاروقی۔۔۔ :noxxx: ) :grin:

جن کو زیادہ بولنا چاہئیے۔۔۔
محمد وارث۔۔۔۔ سخنور۔۔۔۔ فاتح
انکی آپس میں گفتگو بہت خوب ہوتی ہے۔۔۔۔ :)

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

بزمِ سخن میں۔۔۔۔ سخنور۔۔ عمران شناور (پسندیدہ کلام) اور 'آپکی شاعری' میں بہت سارے ایسے ممبرز ہیں۔۔۔ :)
سائنس کے سیکشن میں۔۔۔ محمد نعمان
فیشن اور ملبوسات میں۔۔۔۔۔۔ نام لینے کی ضرورت ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔ :biggrin: تعبیر جی۔۔ :)

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

تعبیر۔۔۔ شمشاد جی۔۔۔۔ اعجاز انکل۔۔۔

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

سست میں تو میرا نام لکھ لیں۔۔۔ :blushing:
محنتی بہت سے ہیں۔۔۔ کس کس کا نام لکھوں اب۔۔۔ :tongue:

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

ہم نے کبھی اسکول سے کچھ نہیں سیکھا تو۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

ہر بات پہ بحث کرنے والے اور ہر عام سی بات کو جھگڑے میں تبدیل کر دینے والے ارکان نہیں پسند۔۔۔ :(:(
باقی سب اچھے ہیں۔۔۔ :):)

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

جیہ جی۔۔۔ گوہرِ نایاب :):)

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

میں زیادہ آیا کروں بس۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

:eek::eek::eek:

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟

اردو سدھارنے کے لئے بہترین۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:
کسی بھی سیکشن میں چلے جائیں آپ کو سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔۔۔ شاعری۔۔ نثر۔۔۔ مزاح۔۔۔ سائنس۔۔۔ سب میں۔۔۔:):)
اسی طرح باقی اراکین کی دلچسپیوں کا بھی بھرپور سامان موجود ہے۔۔۔۔ :)
سب سے اہم بات ہر چیز 'ریفرنس' کے ساتھ موجود ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ :):)
 
تعبیر

محفلین
حس معمول بلکہ بقول نایاب بھائی میرا دل بال کی کھال اتارنے کو کر رہا ہے
اب کیا کروں اور کہاں کروں :nailbiting:
 
فہیم

لائبریرین
نبیل صاحب نے ایک سوال کا جواب وہی لکھ دیا جو میں‌ نے لکھنا تھا۔

محمد علی مکی صاحب جیسے محنتی لوگ واقعی بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
تعبیر، شوق سے کھال اتاریے بال کی۔ :)

فہیم، بھائی صاحب میں صاحب نہیں صرف نبیل ہوں۔ :cool2:
 
علی ذاکر

محفلین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

میں نے طالوت سے کہا کہ یار کوئ اچھی ویب سائٹ بتاو جہاں پر معلومات بھی ہو اور گپ شپ کا ذریعہ بھی اس نے مجھے محفل کے بارے میں بتایا تھا !

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

آیا تھا کیا نہیں تھا اب یہ یاد نہیں کس نے کیا تھا ؟

3۔محفل پر پہلا دوست؟

عزیز نے دوستی کی درخواست کی تھی

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

انفارمیشن ٹیکنالوجی،تصاویر،گپ شپ

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

شمشاد بھائ، عبداللہ، زینب

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

شمشاد ، طالوت ،عبداللہ

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

طالوت کے لکھنے کا انداز بہت عمدہ ہے

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

طالوت، ماوراء کے نئے نئے ٹاپک، اور تعبیر کی تصاویریں

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

باجو، شمشاد بھائ کے کمنٹس اور طالوت کا تبصرہ

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

سب ہی خاص ہیں

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

فاطمہ بہت ہی سویٹ اور کیوٹ سی ممبر ہے

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

حس مزح باجو سے زیادہ اور کوئ نہیں اور حاضر جواب بھی ان سے زیادہ کوئ نہیں :grin:

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

زیک کو کیونکہ ان کی معلومات بہت ہی کمال کی ہیں زیادہ بولنے والے تو خاص نہیں

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

سب ہی دھاگے اچھے ہیں‌اور سب ہی اپنی اپنی معلومات کے مطابق پوسٹ کرتے ہیں

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

شمشاد بھائ ، زینب ، اور صابر

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

محنتی نبیل سے زیادہ اور کوئ نہیں اور سست عزیز سے زیادہ اور کوئ نہیں

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

طالوت سے معلومات چاہے جیسی بھی ہوں دوسروں سے شیئر ضرور کرو کیونکہ اگر ‌کوئ غلطی ہو تو وہ درست بھی ہو جاتی ہے اور معلومات میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

گپ شپ کرنے والے آپ کے سوال کا جواب ڈھنگ سے دینے والے

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

کوئ نہیں

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

محفل اسی طرح سجی رہے

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

جب بھی نیٹ پر بیٹھتا ہوں سب سے پہلے اس کو کھولتا ہوں اسی سے اندازہ لگا لیں اگر محفل نا رہی تو مجھ پر کیا بیتے گی

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟

بہت سے ہیں نئ نئ معلومات کمپیوٹر کے بارے میں،سیاست،اسلام،اور تاریخ کے بارے میں آپ کو بہت کچھ جاننے کو ملتا ہے !

مع السلام
 
محمد امین

لائبریرین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
2006 میں اردو ٹائپنگ کا کریز ہوا، انپیج تو استعمال کرتا ہی تھا پھر یونیکوڈ کی کچھ سائٹس ملیں۔ اسی طرح اردو محفل پر بھی آیا 2006 میں ہی، مگر یہ سرے سے یاد ہی نہیں کہ آیا کیسے تھا، یعنی کس کے توسط سے۔ اتنا تو طے ہے کہ اپنے کسی ساتھی کے توسط سے تو نہیں آیا ہونگا، کیونکہ اپنے حلقہء احباب میں واحد ہوں جو اردو ٹائپنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں، یا یوں‌کہہ لیں کہ اس وقت تھا۔ مگر پھر یہاں تسجیل کرنے کے بعد دوبارہ کبھی نہیں آیا۔ یوں‌یہ فورم میری یاد داشت کے ملبے تلے دفن ہوتا گیا۔ پچھلے سال دسمبر میں غالبآ ابنِ سعید کہ جن سے نیٹ پر میری پچھلے 4 یا 5 سال سے واقفیت ہے، انہوں نے مجھے اردو محفل سے آملنے پر اصرار کیا۔ مجھے اس وقت بھی یاد نہیں آیا کہ ماضی میں کبھی اس فورم پر تسجیل کرچکا تھا میں۔ بہر حال اپنی وہی ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے تسجیل کرنی چاہی تو منکشف ہوا کہ میں پہلے سے مسجل ہوں۔ پاسورڈ دوبارہ حاصل کیا اور تب سے یہاں وقتآ فوقتآ انا جانا لگا رہتا ہے۔ سمسٹر کے دوران پڑھائی کا بہت وزن ہوتا ہے تو نہیں اتا۔ مگر چھٹیوں میں سارا دن اسی فورم پر گذرتا ہے۔

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

محفل پر پہلا ذ-پ مجھے جناب م-م-مغل صاحب نے کیا، کیونکہ جب انہیں یہ پتہ لگا کہ ہم قریب ہی رہتے ہیں تو نہ ان سے رہا گیا نہ مجھ سے۔۔۔ :biggrin:

3۔محفل پر پہلا دوست؟

ابنِ سعید تو پہلے سے دوست ہے میرا۔۔۔ اس کے بعد م-م-مغل بھائی سے شناسائی ہوئی۔

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

پسندیدہ کلام ۔۔۔اور۔۔۔ اصلاحِ سخن۔ میں زیادہ تر ان دو فورمز میں بھی پایا جاتا ہوں۔

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

یہاں زیادہ تر ساتھیوں سے میری شناسائی نہیں ہے۔ نہ میں زیادہ لوگوں کو جانتا ہوں نہ زیادہ لوگ مجھے۔ ابنِ سعید، م-م-مغل اور کچھ اور لوگوں سے نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔۔۔بھائیوں بہنوں کسی کا نام نہیں لیا میں نے تو ناراض‌مت ہوئیے گا :brokenheart:

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

ابنِ سعید، الف-عین، م-م-مغل اور محمد وارث ۔۔۔ چار اسلیے بتائے کہ کسی ایک کو بھی اوف لائن نہیں دیکھنا چاہتا ان چاروں مین سے :tongue::lovestruck:

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

ابنِ سعید۔۔۔اور بھی کئی کا۔۔۔۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

الف-عین، محمد وارث، ابنِ سعید اور محمد وارث۔۔۔۔پھر وہی چار :
dancing:
9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

الف-عین، ابنِ سعید، محسن حجازی

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

ابنِ سعید

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

ابنِ‌سعید

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

محسن حجازی

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

کچھ کہہ نہیں سکتا :
whistling::raisedeyebrow::notworthy:
14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
زیادہ گھوما پھرا نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

الف-عین، شمشاد، ابنِ سعید

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

سب ہی محنتی ہیں بھئی۔۔۔۔:biggrin: کسی کی دل آزاری نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

ابنِ سعید سے۔۔۔ حاضر جوابی، کام، مثبت رویہ اور بہت سی کوالٹیز۔۔۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

سب اچھے ہیں۔۔۔ ہر طرح کا "ذائقہ" ہونا چاہیے ورنہ انسان بیزار ہوجائے۔ اگر اپنی پسند کے لوگ نہ ہوں تو انسان ناراض کس سے ہو؟ جھگڑا کس سے کرے؟ بس بات یہ ہے کہ اپنا رویہ لچکدار رکھنا چاہیے۔ویسے برے لوگ تو کسی کو بھی پسند نہیں ہوتے۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

ابنِ سعید

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

فی الحال نہیں۔۔۔جب بھی ہوئی تو بتا دوں گا۔۔۔ :tongue:

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

ابھی محفل اس طور سے مرے خون میں شامل نہیں ہوئی ہے۔۔۔:grin::cool:

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟

اردو کمپیوٹنگ سے لے کر اردو ادب تک۔۔۔۔محفل جیسا کام بہت کم ہوا ہے!!!
 
arifkarim

معطل
شاید میں نے اسی قسم کا انٹرویو پچھلے سال بھی دیا تھا۔ کیا یہاں ایک ہی قسم کے سوالات مگر مختلف جوابات والی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے؟! :grin:

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
اردو یونیکوڈ فانٹس کی تلاش میں یہاں غلطی سے آگیا۔ بس اسی وقت سے یہیں پھنسا ہوں:biggrin:

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
عارف انجم کا آیا تھا۔ میری پہلی تھریڈ کے سلسلہ میں۔
میرا پہلا ذاتی پیغام شاید جواد یا شاکر القادری صاحب کو گیا تھا۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟
شاکر القادری

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
مذہب و سیاست (آجکل نہیں کیونکہ وہاں حق گوئی پر بین لگ گیا ہے):(
ٹائپوگرافی (عشق ہے)
ڈویلپمنٹ و اردو سافٹ وئیر ریلیز

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
محسن حجازی، طالوت، شہزاد وحید

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
ظفری اور خرم۔ انکے ساتھ جگت بازی اچھی رہی ہے۔ :notlistening:

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
نایاب، محسن حجازی، نبیل، زیک، مہوش علی، شمشاد وغیرہ

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
نبیل، مکی، سیدہ شگفتہ

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
:drooling: اگر اپنی پوسٹس پر کوئی برا تبصرہ کے تو زیادہ اچھا لگتا ہے۔ اس طرح اصلاح ہو جاتی ہے۔
باقی عام پوسٹس پر بہترین تبصرہ خرم، ظفری اور طالوت بھائی کرتے ہیں۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
محفل کی روح محترم نبیل بھائی بہت عزیز ہیں:)
نیز اپنے دوستوں عبد المجید ، ایم بلال، شاکر القادری صاحب کے حال احوال کی فکر رہتی ہے۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
معصوم تو ویسے کوئی بھی نہیں ہے۔ البتہ عزیز امین صاحب کی تھریڈز دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے۔:tongue:

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
حاضر جوابی میں محسن حجازی اور بوچھی کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
محسن بھائی کو زیادہ بولنا چاہئے۔ فی الوقت تو "مجھے" ہی کم بولنا چاہئے:(

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
ڈویلپمنٹ، تصاویر، سائنس و ٹیکنالوجی الغرض محفل کا کوئی بھی سیکشن بے فائدہ نہیں ہے۔
بہترین دھاگے نبیل، محمد صابر، مکی، ابن سعید، زیک، تعبیر کی طرف سے آتے ہیں۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
الف عین، محسن حجازی،اور۔۔۔۔۔ خاکسار:dancing:

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
سب سے محنتی تو ظاہر ہے نبیل بھائی ہیں۔ سب سے سست اس وقت شاید کوئی بھی نہیں۔ کیونکہ سب لوگ ہی موقع پانے پر اچھا کام کر جاتے ہیں۔

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
ہاں عزیز امین صاحب سے سیکھا ہے کہ اپنے دھاگوں میں ٹریفک کیسے بڑھائی جاتی ہے :eek:

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
وہی جواب جو نبیل بھائی نے دیا ہے۔ کچھ لوگ یہاں صرف اپنی "حکومت" قائم کرنے آتے ہیں۔ البتہ جو لوگ محض حب الاردو سے مغلوب ہیں۔ وہی پسندیدہ ہیں۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
نایاب جی۔ وجہ؟ سیکرٹ ہے۔

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
خودکشی:cool:

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
ٹائم پاس، سوشل نیٹورک، تازہ خبریں۔۔۔۔۔ اور ترویج اردو:party:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
شاعری اور اردو ادب کےحوالے سے کچھ تلاش کر رہا تھا اسی تلاش ، تلاش میں محفل پر آ گیا۔7 جولائی 2007 کو اس کا رکن بنا

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

اس بارے میں کچھ یاد نہیں

3۔محفل پر پہلا دوست؟

ایم اے راجا بھائی جو محفل سے پہلے بھی دوست تھے اور محفل پر بھی
4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
اصلاح سخن ، لائبریری اور گب شپ

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
تین نہیں ہیں بہت سے ہیں تین کا انتخاب کرنا مشکل ہے
6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
محمد وارث صاحب، الف عین صاحب اور م م مغل صاحب
7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
محمد وارث صاحب ، اور م م مغل صاحب
8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

جب کوئی غزل اصلاح کے لیے آئی ہو اس پر وارث صاحب ، نوید صادق صاحب اور الف عین صاحب کی رائے کا انتظار رہتا ہے
9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

شمشاد بھائی ، زینب آپی ، باجو آپی
10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

اایم اے راجا

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
پتہ نہیں
12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

محسن حجازی ، زینب آپی ، باجو آپی

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
یہاں نبیل بھائی والی بات ہی درست ہے
14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
بہت سارے ہیں سب کا نام لینا مشکل ہے
15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

الف-عین، شمشاد، محمد وارث

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

مجھے تو الف عین صاحب اور محمد وارث صاحب محنتی لگتے ہیں ۔ میرا خیال ہے کسی کی غزل برداشت کرنا اور اس پر اصلاح بھی کرنا محبت کے ساتھ بہت محنت والا کام ہے اور خاص طور پر میری غزل پر
17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
یہاں بہت سے میرے استاد ہیں
18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
سب ہی پسند ہیں
19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
مجھے تو سب ہی الگ الگ لگتے ہیں
20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
دل میں ہی ہے ابھی تک

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

کچھ خاص نہیں یہاں آ کر اپنی بھی ہوش نہیں رہتی جب وقت ملتا ہے آ جاتا ہوں
22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
میں تو کہتا ہوں اردو کا دوسرا نام محفل ہے
 
طالوت

محفلین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
منتظیم و ممبران سے تنگ آ کر ون اردو چھوڑنے اور اردو اسٹار پر بین ہونے کا داغ لے کر جب گوگل کیا تو چند ایک فورم کے بعد محفل پر نظر پڑی اور تب کے اب یہیں ہیں ۔۔

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
بھائی جی (شمشاد) ہی ہیں غالبا

3۔محفل پر پہلا دوست؟
غالبا غازی عثمان

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
تصاویر ، سیاست و مذہب اور متفرقات

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
تین کو مخصوص نہیں کر سکتا تقریبا سبھی ہیں ۔۔ مگر کھٹ پٹ میں جیہ راؤ اور ظفری کے ساتھ مزا آتا ہے;)

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
سبھی کو ، کیونکہ جس قدر اراکین موجود ہوتے ہیں اسی قدرزیادہ بات چیت ممکن ہوتی ہے۔

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
زکریا اور ظفری ، اگرچہ زکریا محفل کے مختصر ترین تحریریں لکھنے والے ہیں ۔۔۔اسی طرح گپ شپ میں تو ایک لمبی فہرست ہے مگر محسن اور مغل ایک انوکھا انداز تحریر رکھتے ہیں ۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
میں موضوع کی مناسبت سے مراسلے پڑھتا ہوں ، موضوع جس قدر واضح اور دلچسپ ہو اسی قدر طبعیت مائل ہوتی ہے ۔

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
مختلف موضوعات کی مناسبت سے مختلف اراکین کا تبصرہ پسند ہے ۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
سبھی خاص ہیں ، علی و عبداللہ سے یارانہ ہے ، شمشاد ، بوچھی ، زین ، فاطمہ ، ملائکہ ، جیہ (دونوں) ، سارہ/سارا ، مغل نایاب ، مہوش ، صابر ، ظفری ، آبی ، ابن حسن ، باذوق ، ماورہ ، زینب ، خرم ، عارف ، عندلیب ، فہیم، نبیل و ذکریا ، غرض قریب قریب سبھی ممبران ایک خاص مقام رکھتے ہیں کہ ان سب اور ان سب کا احاطہ کرنا ممکن نہیں اور اپنا تو یہ ہے کہ گلے لگاؤ تو لٹک جائیں گے جھٹک دو گے تو مڑ کے بھی نہ دیکھیں ۔۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
تعبیر ، ان کے مراسلوں میں جو اپنائیت جھلکتی ہے کوئی شک نہیں کہ بڑی اپنائیت لئے ہوتی ہے ، بناوٹ سے پاک ۔۔

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
شمشاد ، محسن ، جیہ ۔۔۔۔

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
زکریا اگر تھوڑا زیاہ کہہ سن لیا کریں تو بڑا فرق پڑے گا۔ زینب اور فاطمہ کم بولا کریں ۔۔ بہت بولتیں ، اتنا بولتیں ہیں کہ کھی کبھی لگتا ٹیپ ریکارڈ لگا رکھا ہے

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
تصاویر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ۔۔ اور دونوں زمروں میں ایک ایک شخصیت کا ہی پلہ بھاری ہے ۔۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
تمام ارکان کے بغیر ، مگر اگر زیادہ دن غائب رہیں تو ذہن سے محو ہونے لگتے ہیں

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
پروگرامنگ کے حوالے سے تو کئی ایک اراکین ہیں مگر عموما نبیل ہی کا ذکر زیادہ آتا ہے یقینا ان کا کام بھی زیادہ ہو گا ، یوں بھی مجھے اس موضوع سے دلچسپی نہیں مگر یہ تمام افراد جو کسی نا کسی حوالے سے اردو سوفٹ وئیر کے لئے کام کر رہے ہیں یقینا سب سے زیادہ محنت کر رہے ہیں ۔۔
اور ان کی محنت کا پھل ہم بڑے مزے سے ہڑپ کر رہے ہیں۔۔

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
سبھی کچھ نہ کچھ سکھا رہے ہوتے ہین ، مگر بسا اوقات ایک ہی بات یا انداز کی باربار تکرار پریشان کر دیتی ہے ۔۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
یہ گفتگو پر منحصر ہے ۔۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
سبھی منفرد ہیں کسی نہ کسی حوالے سے ۔۔

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
نبیل غالبا کام کی زیادتی سے کبھی کبھار ضرورت سے زیادہ سخت ہیں ، اور ایسا ہو کر ہی رہنا ہے تو اگر محفلین اس بات کو سمجھتے ہوئے ذرا حوصلے سے کام لیا کریں اور نبیل بھی لچک کا مظاہرہ کیا کریں تو محفل کا مزا ایک لمحے کے لئے بھی کرکرا نہ ہوگا۔۔ اس حوالے سے ان دوستوں سے گزراش ہے جو بعض اوقات اختلافی مواد پوسٹ کرنا چاہتے ہیں مگر محفل کے منتظمین اس کی اجازت نہیں دیتے تو وہ اگر اسے اپنے بلاگ پر پیش کر کے یہاں ربط دے دیا کریں تو میرا خیال ہے دونوں طرف سے شکایت نہ رہے گی ۔۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
یہ خاصی تکلیف دہ بات ہو گی //۔۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
میں محفل اور اس جیسے دوسرے فورمز کو صدقہ جاریہ سمجھتا ہوں کہ یہ سستے ترین اور ہر قسم کے علم کا ذریعہ ہیں ۔۔
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
اردو محفل کی پیدائش سے پہلے نبیل سے، ان کی ای میل اور بلاگ کے ذریعے۔
2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
نبیل کا آیا اور ان کو ہی جواب دیا، اگر میری یاد داشت دھوکا نہیں دے رہی تو۔۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟
یاد نہیں

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
اردو کمپیوٹنگ اور اردو سے متعلق سبھی سکشنز۔
اردو مقامیانا، ٹائپوگرافی، لنکس، لکھنے پڑھنے میں مدد
اصلاح سخن ، اردو نامہ، پسندیدہ کلام
ان میں سے کوئی سے تین منتخب کر لیے جائیں
5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
گپ شپ تو میں بہت کم کرتا ہوں، صرف الف بے والے سلسلے میں، اور پہلے ’کون محفل میں آیا‘ میں بھی فعال تھا۔ اس لئے ان سلسلوں میں جن سے گفتگو رہی، عام طور پر شمشاد، جوجو (جیہ)، سعود (ابنِ سعید)، ظفری،

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
وارث، جوجو، محمود مغل۔۔ تین کی قید ہے نا، سو تین نام لے لئے ہیں، اور بھی ہیں!!
7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
جوجو، محسن حجازی، محمد وارث ، ابن سعید، م م مغل، شگفتہ ۔۔۔ ارے یہاں تو ایک رکن کا پوچھا گیا تھا!!
8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
اوپر والے ارکان۔ اور ہاں یہاں مکی کو بھی شامل کروں گا۔

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

شمشاد، ظفری، جیہ، ابن سعید
10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
سب ہی اہم ہیں اپنی جگہ، ایک نام لوں تو جوجو۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
مجھے تو نایاب لگتے ہیں۔
12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
ابن سعید، شمشاد اور محسن حجازی، ان میں سے بھی ایک منتخب کر لیں۔
13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
بالترتیب زیک اور زینب

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
؟؟؟
15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

یہ کہنا مشکل ہے، تین کیا میں تو تیس گنا سکتا ہوں۔
16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
محنتی بلا شبہہ محمد علی مکی (اور نام دینے کی اجازت ہو تو نبیل اور یہ خاکسار)
سست۔۔۔۔ ان کو تو میں جانتا ہی نہیں، کتنے ہی یہاں صرف رجسٹر ہو چکے ہہیں اور آئے ہی نہیں!!

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
عزیز امین سے۔۔ مستقم مزاجی، نایاب سے، سب کے لئے دعا دینا
کبرا کھڑا بجار میں، سب کی مانگے خیر
نہ کاہو سے دوستی، نہ کاہو سے بیر

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
ہر طرح کے پسند ہیں، بس ان سے وقتی طور پر کبیدہ خاطر ہو جاتا ہوں جو سیاست میں کچھ نا پسندیدہ گفتگو کرنے لگتے ہیں، لیکن پھر خیال آتا ہے کہ ہندوستان دشمنی تاریخ سے نا واقفیت یا برین واشنگ کی وجہ سے ہے جو صحافت نے انجام دیا ہو گا۔
19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
پھر ایک بار۔۔۔ نایاب، یہ واقعی نایاب ہستی ہیں۔
20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
؟؟

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
کچھ کمی کا احساس ہو گا۔
22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
خرم سے متفق ہوں البتہ میں اب یہ کہوں گا کہ اردو کی ترویج کا دوسرا نام محفل ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ماوراء اس خوبصورت سلسلے کیلیے۔

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
اڑھائی سال ہونے کو آئے، اپنے ایک مضمون کیلیے نیٹ پر مواد ڈھونڈ رہا تھا کہ محفل کا ربط مل گیا، بس پھر کیا تھا ہم یہیں کے ہو رہے :)

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
یہ واقعی اب یاد نہیں!

3۔محفل پر پہلا دوست؟
ظفر علی خان درانی صاحب المعروف ظفری بھائی :)

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
محفلِ ادب اور لائبریری

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
ظفری، فاتح، سخنور (فرخ)

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
سبھی کو :)

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
فاتح اور نوید صادق

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
نبیل، زیک، اعجاز صاحب اور کئی دیگر

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
پہلے کچھ کچھ میں دیگر زمرہ جات بھی جھانک لیا کرتا تھا لیکن اب صرف محفلِ ادب کا ہی ہو کر رہ گیا ہوں سو اس میں

ظفری، جیہ، فرخ

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
ظفری بھائی

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
زیک

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
ظفری اور فاتح

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
زیک اور
کئی ایک :)

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
پسندیدہ کلام اور لائبریری میں، نوید صادق ہمیشہ منفرد اور اچھے موضوع شروع کرتے ہیں۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
نبیل، زیک، اعجاز صاحب

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
سب سے محنتی زیک
سست میں خود

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
بھئی یہاں تو ایک سے ایک بہتر گوہرِ نایاب ہیں نایاب بھائی سمیت :) سو ہر کسی سے ہی سیکھنے کو کچھ نہ کچھ ملتا ہے لیکن اگر صرف ایک کا نام لوں تو وہ نبیل ہیں کہ اردو بلاگنگ کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
سبھی ایسے احباب جو اپنے آپ کو 'تیس مار خان' نہیں سمجھتے بلکہ عاجزی اور انکساری سے کام لیتے ہیں ان کیلیے میرے دل میں شدید محبت ہے اور انتہائی پسند ہیں، اور وہ انتہائی ناپسند ہیں جو اپنے آپ کو حرفِ آخر سمجھتے ہیں (چند ایک ہی ہیں) :)

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
فرحت کیانی

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
کاش کہ لائبریری اراکین (میرے سمیت) زیادہ فعال ہو جائیں۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
روؤں گا، پیٹوں گا، فریاد کرونگا، دہائی دونگا، گریبان چاک کرونگا، سر میں خاک ڈالوں، سڑکوں پر آوارہ پھرونگا، قبرستانوں میں بیٹھونگا، مر جاؤنگا :)

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
معیار، مقدار، مستند، محبت، منفرد، مداومت
اللہ تعالی اس محفل کو سدا شاد آباد رکھیں۔
 
خرم

محفلین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
دو ہزار سات میں گوگل پر اردو میں کچھ تلاش کررہا تھا تو محفل کا ربط نظر پڑا تھا۔
2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
یہ اب یاد نہیں۔ شائد زیک کا آیا تھا جب انہیں معلوم پڑا تھا کہ میں نے بھی انجنیئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا میں پڑھا ہے۔
3۔محفل پر پہلا دوست؟
شاکر القادری ہیں غالباً۔ اب تو وہ القلم کی پرورش میں دل و جان سے مصروف ہیں ماشاء اللہ سو ملاقات کم کم ہی ہوتی ہے۔
4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
سبھی پسند ہیں لیکن بوجوہ سیاست، مذہب اور نثر سے متعلق زمرہ جات میں‌آنا جانا زیادہ رہتا ہے۔
5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
تین کی شرط کڑی ہے۔ دوستوں میں درجہ بندی تو نہیں ہوسکتی نا۔
6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
یہ تو اس روز کی باتوں پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر کسی سے سوال و جواب کا سلسلہ چل رہا ہو تو جی چاہتا ہے کہ وہ آن لائن ہوں تاکہ ان کے نقطہ نظر سے فوراَ آگاہی ہو جائے۔
7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
ہر ایک کا انداز جُدا اور خوبصورت ہے۔ بس یوں سمجھئے کہ ایک انتہائی خوشنما پھولوں کا گلدستہ ہے اور اس گلدستہ میں سے کسی ایک کو چُننا میرے بس سے تو باہر ہے۔
8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
میری تلاش عنوان پر مرتکز ہوتی ہے۔ اگر موضوع جی کو بھایا تو پڑھ لیا وگرنہ آگے نکل دئیے۔ کبھی دھاگہ شروع کرنے والے کے نام پر توجہ نہیں دی۔
9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
سب کا۔ بے شک بعض اوقات دوستوں کے تبصرے پڑھ کر بال نوچنے کو جی چاہتا ہے (جو اب موجود ہی نہیں ہیں) لیکن یہی تو حسن ہے محفل کا۔ ہر گُل کا الگ رنگ، الگ انداز ہی تو اس گلدستہ کو خوبصورتی بخشتا ہے۔
10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
سب کا اپنا اپنا مقام ہے لیکن زیک کا نام اس لئے لوں گا کہ ان سے ہر دفعہ ملنے کے بعد دوبارہ پھر ملنے کی تمنا جاگی ہے۔
11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
وہ جن کے پاس ہر تیر کے جواب میں دُعا ہے۔ ولیوں کی سی سادگی اور پیار والے نایاب بھائی۔ اگر ان جتنا صبر اور بے نیازی مجھ میں آجائے تو اللہ کی بڑی نعمت ہوگی۔
12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
باجو کے اکثر جوابوں میں لااُبالی پنے سے لی گئی چُٹکیاں بہت بھلی لگتی ہیں۔ اکثر لوگوں نے محسن بھائی کا نام لیا لیکن اتفاق ایسا ہے کہ جب سے ہم محفل میں آئے وہ بھاگ لئے سو ان کی حس مزاح کے متعلق زیادہ نہیں کہہ سکتا۔ طالوت اور زینب کی نوک جھونک میں بھی کافی کام کی باتیں ہوتی ہیں۔ عارف کو اچھی بھلی بات کو مونچھوں سے پکڑ کر اُلٹا لٹکا دینے میں ملکہ حاصل ہے۔ ان کی اکثر باتیں بھی مزاح کے زمرے میں ہی آتی ہیں۔ :)
13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
جو کم بولتے ہیں انہیں کم بولتے رہنا چاہئے اور جو زیادہ بولتے ہیں انہیں زیادہ بولتے رہنا چاہئے۔ اسی ترتیب میں محفل کا حسن ہے۔
14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
سب ہی اچھے ہوتے ہیں بس اس وقت کے مزاج پر منحصر ہوتا ہے۔
15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
ہر ایک کے بنا۔ انسان کے جسم میں دو سو چھ ہڈیاں ہوتی ہیں۔ کسی ایک کے بنا بھی جسم تو نامکمل اور ادھورا ہے نا۔
16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
نبیل بھائی، شمشاد بھائی، ماوراء بہنا، شگفتہ بہنا اور زیک بھیا بہت محنتی ہیں۔
صرف ایک ہیں جو مجھ سے بھی کاہل ہیں۔ ان کا نام بتانے کی ضرورت ہے کیا؟:battingeyelashes:
17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
سب سے ہی کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔ تعبیربہنا سے سیکھا کہ رنگوں سے پیار کیسے کرتے ہیں، زیک بھیا سے سیکھا کہ دلیل سے کی گئی بات کو مضامین باندھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، نبیل بھائی سے نیکی کر اور بار بار دریا میں ڈال، شمشاد بھائی سے محبتوں کا بادل بننا جو ہر ایک پر سایہ کئے رکھتا ہے، عابد بھائی، طالوت،م م مغل، الف عین انکل، وارث بھائی، فرخ (سخنور)، فرخ، ظفری بھائی، باجو، زینب، عبداللہ، خرم شہزادخرم، شاکر القادری، مہوش بہنا، عزیز امین اور کس کس کے نام لوں؟ ہر ایک اپنی ایک الگ خوبی لئے ہوئے ہے جسے اپنانے کی خواہش ہے۔
18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
اگر کوئی بدتہذیبی کرے تو ناپسند ہو۔ الحمد للہ ابھی تک محفل پر ایسی صورتحال سے واسطہ نہیں پڑا۔
19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
سب ہی الگ ہیں۔ وہی گلدستہ والی بات دُہراؤں گا ہر ایک کا اپنا رنگ ہے اپنی مہک ہے۔
20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
سدا آباد رہے اور تعمیر معاشرہ و اخلاق میں انتہائی مثبت کردار ادا کرتی رہے۔
21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
جو وارث بھائی نے کہا وہ بالکل نہیں کروں گا۔:battingeyelashes:
22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
اردو کو نیٹ پر زبان دی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سر یہ جملہ پڑھ کر تو میری ہنسی رک نہیں رہی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

شکریہ ملائکہ، آپ کو اس جملے میں جو کچھ 'نظر آیا' ہے، لکھتے ہوئے ہو بہو مجھے بھی وہی کچھ نظر آ رہا تھا :)

جو وارث بھائی نے کہا وہ بالکل نہیں کروں گا۔:battingeyelashes:

خرم بھیا، کبھی (خود ساختہ) شاعر بھی 'کچھ' کرتے ہیں، ہاں 'شاعر' کو اپنی مرضی کے لفظ کے ساتھ آسانی سے بدلا بھی جا سکتا ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
ہمممممممممممم
یہ تو ماشاءاللہ لوگ کافی تیزی دکھاتے جارہے ہیں۔

ہم بھی اپنا مضمون جلد مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
Top