بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ!! ہم بھی بہت زیادہ شش و پنج میں تھے۔ خواتین میں جاسمن آپی، عینو آپا اور ماہی احمد ہماری نظر میں ٹاپ تھری خواتین ہیں۔ جاسمن آپی کا انتخاب اس لیے کیا کہ رواں سال میں وہ زیادہ ایکٹو رہی ہیں۔
اسی طرح مرد حضرات کا چناؤ زیادہ مشکل تھا۔ ہماری نظر میں وارث بھائی، عثمان بھائی، چوہدری صاحب، نیرنگ خیال اور محمداحمد سال رواں کے بہترین مرد حضرات ہیں۔
لیکن قوتِ فیصلہ شاید اسی کا نام ہے۔ :)
ووٹ آپ کو مکمل دینے کا ارادہ پھر بھی نہیں ہے ...ایک بٹا چار پہ ہی اکتفا کریں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکر ہے یازمؤنث نہ ہوئے۔۔۔
ورنہ خیر نہ تھی!!!
:D:D:D
اب میں اتنا بھی بھلکڑ نہیں ہوں، اس صورت میں میرے جملے کا رنگ کچھ یوں ہوتا "واللہ آپ تو میری بیوی سے بھی زیادہ بہتر مجھ کو سمجھتی ہیں، کاش آپ میری بہن ہوتیں اور میری بیوی کو بھی کچھ سمجھا سکتیں"۔ :)
 
@ بھیا جی ! ووٹنگ تو کر دیں نا !
اپنی پسندیدہ شخصیات میں سے صرف دو کو ووٹ کرنا بہت مشکل ہے میرے لئے اس لئے کیٹگریز کا سہارا لینے کی کوشش کی تھی۔ خیر آپ کا حکم سر آنکھوں پر رکھتے ہوئے اپنا ووٹ پول کر رہا ہوں۔
جاسمن بہنا اور محمد وارث بھیا
 
ہم نے یہ سب کچھ مان لیا۔ اب ان کی ایوریج نکال کر بتائیں ہمیں جلدی سے:ROFLMAO:
ایورج ریزلٹ یہ ہے کہ حلقہ نمبر 420 میں دھاندلی کی وجہ سے امجد علی راجا بھرپور ووٹ نہ لے پائے حالانکہ ان کی جیت یقینی تھی۔
محمد وارث بھائی اور جاسمن بہنا سب سے زیادہ ووٹ لے کر ابھی تک لیڈ کر رہے ہیں۔ لیکن اسے حتمی نتیجہ نہ سمجھا جائے کیونکہ اندرونی اور بیرونی قوتیں دھاندلی کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں :)
 

لاریب مرزا

محفلین
لیکن اسے حتمی نتیجہ نہ سمجھا جائے کیونکہ اندرونی اور بیرونی قوتیں دھاندلی کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں :)
یعنی مریم افتخار کو دھاگے کے شروع میں ایک حلف نامہ بھی لکھنا چاہیے تھا۔
جو کہیں گے سچ کہیں گے سچ کے سوا کچھ نہ کہیں گے۔ اور کسی نے اپنا نام شامل کرنے کا کہا تو ان کے مخالفین کو ووٹ دے دیں گے۔ :p
 

ہادیہ

محفلین
ارےےےےے یہ سب کیاااااا۔۔۔۔۔۔ بہت سے لوگ ایک سے زیاہ لوگوں کا نام لکھ رہے۔ یہ فیصلہ کرنا بہت زیادہ مشکل ہے۔۔ بے شک۔ مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم جس ایک ممبر کا نام لکھ رہے ہیں بس وہی ہماری نظر میں بسٹ ہیں باقی نہیں۔ ان گنت نام ہیں جو بہت بہت پسند ہیں اس محفل میں۔ مگر مریم بہنا نے کہا کسی ایک میل اور ایک ہی فی میل ممبر کا انتخاب کرسکتے تو اسی لیے ایسا کرنا پڑا۔۔۔ اصول کے مطابق چلیں بھئی ۔
 
خواتین و حضرات !
جس جس نے دو سے زیادہ اراکین کو ووٹ دیا، ان کو ہم آج افطاری تک کا وقت دیتے ہیں۔ استخارہ کر لیں!
ایسا ممکن نہیں کہ آپ کے ووٹ کو الیکشن کی گنتی میں شمار کیا جائے جب تک آپ اپنی دی گئی فہرست میں سے کوئی ایک مرد اور کوئی ایک خاتون خود منتخب نہیں کر لیتے۔
تھوڑا مزید وقت لیجئیے۔ آپ کے پسندیدہ ممبرز کو علم ہوگیا ہے کہ وہ اپ کے پسندیدہ ممبرز میں سے ہیں۔ اب ان کو کسی ایک کسوٹی پر رکھ کر کوئی ایک منتخب کیجئیے اور اپنا ووٹ کار آمد بنائیے۔ دوسری صورت میں آپکا ووٹ ضائع ہو جائے گا اور اُس فہرست میں سے کسی کو بھی کوئی فائدہ نہ ہوگا۔

اس کے علاوہ جو ممبران اس لڑی میں حاضری ڈال رہے ہیں مگر ووٹ نہیں ڈال رہے ان کے پاس بھی افطاری تک کا وقت ہے۔ اچھی طرح سوچ لیں حضرات۔ آپ کا ووٹ کسی کی قسمت بدل سکتا ہے۔ : D
 
آخری تدوین:
Top