بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

قوتِ فیصلہ تو ہے، تاہم، ہم ٹیپو سلطان نہیں ہیں، اس لیے، معذرت :)
دیکھنا بھی تو اُنہیں دُور سے دیکھا کرنا
شیوہءِ عشق نہیں حُسن کو رُسوا کرنا
سو، ہم خاموش۔ :)
شعر کے صرف باطنی معانی پر غور فرمائیے گا پلیز۔
ادھر آپ کے ووٹ سے ملک کی تو دور محفل کی کایا بھی نہیں پلٹنی۔ فلسفہ چھوڑیں۔ اور ووٹ دیں۔
 
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

’’جمہوریت اِک طرزِ حکومت ہے کہ جِس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے‘‘
آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر کسی سے کہیں کہ کلو کلو ووٹ ڈالیں دونوں طرف؟
ایک ایک والا سسٹم نہ کریں؟
:ROFLMAO:
 

فرقان احمد

محفلین
ادھر آپ کے ووٹ سے ملک کی تو دور محفل کی کایا بھی نہیں پلٹنی۔ فلسفہ چھوڑیں۔ اور ووٹ دیں۔
ووٹ تو ہم نے کاسٹ کر دیا دل کے پولنگ سٹیشن پر۔ :)
مذاق برطرف: ووٹ تبھی کاسٹ کریں گے اگر ضرورت پیش آئی تو۔ فی الحال تو یک طرفہ مقابلہ جاری ہے۔ :)
 
ہم اپنے پچھلے ووٹ سے رجوع کر کے اب کی بار راحیل فاروق کو محمد احمد اور اور الف عین کو ووٹ دے رہے ہیں ، استخارہ کروا کے الیکشن کمشن مزید مشکل میں پڑ گیا ۔اب تو چاہے وٹ کینسل ہو جاوے ہم واپس بھی نہیں لینے لگے :p:p
استخارے میں ان میں سے کس کو خواتین کی جگہ ووٹ دینے کا کہا گیا ہے؟
 

فرقان احمد

محفلین
فی الحال تو ہم مکمل مزاح کے موڈ میں ہیں۔ ہمیں دو مضحکہ خیز ریٹنگز سے نوازا گیا ہے، آج تلک۔ اور فی الحال ہمیں ووٹ دینے کا یہی معیار بہتر معلوم ہو رہا ہے، اس بہانے قرض بھی اتر جائے گا۔ ان میں سے ایک ریٹنگ محترم انجانا کی عطا کردہ ہے اور دوسری محترمہ ایشل کی عطا کردہ ہے۔ تو، اس نسبت سے ہم انہیں ووٹ دینے کے بارے میں سنجیدگی سے غور فرما رہے ہیں۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
ہم اپنے پچھلے ووٹ سے رجوع کر کے اب کی بار راحیل فاروق کو محمد احمد اور اور الف عین کو ووٹ دے رہے ہیں ، استخارہ کروا کے الیکشن کمشن مزید مشکل میں پڑ گیا ۔اب تو چاہے وٹ کینسل ہو جاوے ہم واپس بھی نہیں لینے لگے :p:p
وارث بھائی کا ووٹ تو ایک ہی تھا۔ یعنی ہمارا ووٹ مزید تین پہ تقسیم ہو گا۔ :sneaky:
 
ادھر آپ کے ووٹ سے ملک کی تو دور محفل کی کایا بھی نہیں پلٹنی۔ فلسفہ چھوڑیں۔ اور ووٹ دیں۔
آپ بھی فلسفہ سائڈ پر رکھیں۔ اتنا کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے۔
لو بھائی صاحبان اور محترمہ ماس انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے لہذا باعزت راستہ اختیار کریں اور
دوڑ جائیں
 
آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر کسی سے کہیں کہ کلو کلو ووٹ ڈالیں دونوں طرف؟
ایک ایک والا سسٹم نہ کریں؟
:ROFLMAO:
اگر ووٹوں کا مقصد مقبولیت کا اندازہ لگانا ہے تو ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے سے بھی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔
اگر ایک ایک ووٹ بھی ڈالا گیا تو پھر بھی حکومت ن لیگ کی ہی رہے گی
 

محمداحمد

لائبریرین
بھئی! ہمارا خیال ہے کہ رائے شماری خفیہ ہونی چاہیےتاکہ ہم ایک دوسرے کی رائے سے متاثر نہ ہوں۔ :)

موتیوں بھرے تھال میں سے اگر صرف ایک یا دو موتی منتخب کرنے ہوں تو ہم آنکھیں بند کرکے کوئی بھی دو اُٹھانے کو ہی بہتر سمجھیں گے کہ اس سے بات تقدیر پر جائے گی اور ہم انصاف اور ناانصافی کے شش و پنج سے بچ جائیں گے۔

ویسے اُوپر کی تحریریں پڑھ کر ہم بھی چاہتے ہیں کہ وارث بھائی اور جاسمن بہن کا نام لے دیں کہ ان دونوں کے نام پر تو شاید ہی کسی کو اعتراض ہوگا۔ سو ہماری طرف سے بھی ان دونوں کا انتخاب ناصرف سال کے بہترین رُکن بلکہ محفل کے سدا بہار بہترین اراکین کے لئے۔

کچھ مزید نام ہم اپنی تسلی کے لئے بھی لکھنا چاہ رہے ہیں، ان میں سے بہت سے محفل میں فعال نہیں بھی ہیں پھر بھی ہمیں یہ لوگ محفل کے توسط سے ہی ملے ہیں اور ہمیں ان پر ناز ہے۔ یوں سمجھ لیجے کہ یہاں ہم نے موتیوں بھرے تھال سے ایک مُٹھی بھری ہے، یعنی محفل کا تھال ان کے علاوہ بھی موتیوں سے بھرا ہے لیکن ہم خود کو ذہنی طور پر ان لوگوں سے زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں سو یہ موتی از خود ہماری مُٹھی میں چلے آئے ہیں۔ :) ان میں بھی شاید کچھ نام رہ گئے ہوں سو جو احباب سمجھتے ہیں کہ اُنہیں اس فہرست میں شامل ہونا تھا تو سمجھ لیں کہ وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ :) :) :)

ابن سعید
ادب دوست
امر شہزاد
انیس الرحمٰن
اعجاز عبید
اوشو
ایم اے راجا
بدر الفاتح
بھلکڑ
تجمل حسین
حسن محمود جماعتی
خرم شہزاد خرم
راحیل فاروق
زبیر مرزا
سید شہزاد ناصر
سید فصیح احمد
شمشاد بھائی
شوکت پرویز
شیزان
ظہیر احمد ظہیر
عاطف ملک
عمر اعظم
عمر سیف
فلک شیر
فہیم اسلم
م م مغل
محب علوی
محسن وقار علی
محمد امین
محمد بلال اعظم
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد علم اللہ اصلاحی
محمد یعقوب آسی
مہدی نقوی حجاز
نوید صادق
نیرنگ خیال


جیہ
زھرا علوی
سارہ خان
سیدہ شگفتہ
عائشہ عزیز
عندلیب
عینی شاہ
فرحت کیانی
قرۃ العین اعوان
ماہی احمد
مدیحہ گیلانی
مریم افتخار
مقدس
نگار ف

٭ ناموں کے آگے بھائی، بہن، صاحب، صاحبہ وغیرہ پڑھا جا سکتا ہے۔ :)
٭٭ نام حروف تہجی کے اعتبار سے لکھنے کی کوشش کی ہے۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
ن میں بھی شاید کچھ نام رہ گئے ہوں سو جو احباب سمجھتے ہیں کہ اُنہیں اس فہرست میں شامل ہونا تھا تو سمجھ لیں کہ وہ بھی اس میں شامل ہیں۔
ہم تو آپ کی فہرست میں ہر صورت شامل ہیں، چاہے آپ نام لکھیں یا نہ لکھیں۔ :)
 
یہ مجھے معلوم نہ تھا کہ ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ بچ جانے والے ارکان کی اشک شوئی بھی کرنی ہے۔ لہٰذا میں بھی تمام محفلین کو تسلی دینا چاہتا ہوں کہ میں سب کو پسند کرتا ہوں۔ اور سب کا رتبہ برابر ہے۔ آپ اپنا دل چھوٹا نہ کیجیے گا۔
 

فرقان احمد

محفلین
یہ مجھے معلوم نہ تھا کہ ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ بچ جانے والے ارکان کی اشک شوئی بھی کرنی ہے۔ لہٰذا میں بھی تمام محفلین کو تسلی دینا چاہتا ہوں کہ میں سب کو پسند کرتا ہوں۔ اور سب کا رتبہ برابر ہے۔ آپ اپنا دل چھوٹا نہ کیجیے گا۔
پائی جان چودھری :) ہمارا مطلب ہے صدیقی :)
اپنی تسلیاں اپنے پاس سنبھال کر رکھیں، ہم اب صبر کر چکے
 
Top