الوداعی تقریب اردو محفل۔ ایک سوال محفلین سے

سید عاطف علی

لائبریرین
سوشل میڈیا تو ایک الگ معاملہ ہے شاید لیکن زبان کا معاملہ اتنا سادہ نہیں
میرا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کا معاملہ الگ ہو بھی تو اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ جس طرح انفارمیشن فلو کے ساتھ ساتھ زبانوں پر اثر ڈال رہا ہے اس سے زبانوں پر پڑنے والے اثرات میں یقینا سرعت کو محسوس کیا جا سکے گا۔مزید یہ کہ اس سے شاید ہی کوئی زبان مستثنی ہو۔
 
زیک

ایکاروس

یہ گلوبلائزیشن ہے۔ اس کا اثر صرف زبان پر نہیں کلچر اور پکوان پر بھی ہے۔ اسے مکمل منفی قرار دینا محض دیوانگی ہے۔ یہ اثرات کچھ منفی تو کافی مثبت بھی ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ گلوبلائزیشن ہے۔ اس کا اثر صرف زبان پر نہیں کلچر اور پکوان پر بھی ہے۔ اسے مکمل منفی قرار دینا محض دیوانگی ہے۔ یہ اثرات کچھ منفی تو کافی مثبت بھی ہیں۔
نہ میں نے ان سب باتوں کو منفی قرار دیا ہے ۔ نہ پکوان کو مستثنی کیا ہے اور نہ گلوبلائزیشن سے اختلاف ہے۔
میرا مدعا تو یہ تھا کہ ، زبان پر پڑنے والے اثرات کا اثر دوسری ثقافتی اقدار کی طرح تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔
2000 سے پہلے تک ۔ انگریزی میں شامل ہونے والے الفاظ 500 سے بھی کم سالانہ تھے ، اب ہزاروں میں ہیں ۔ لیکن یہ ایک الگ موضوع ہے ۔البتہ ایک یہ ایک اشارہ ضرور ہے ۔
 
Top