اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

کچھ عرصے سے مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اردو لغت بورڈ کی سائٹ پر کچھ الفاظ کا تلفظ غلط یا مشتبہ ہے۔ سوچا کیوں نہ یہ لڑی بنا کر اس میں وہ الفاظ شامل کرتا جاؤں۔ پھر ماہرینِ صوتیات و لسانیات بہتر بتا سکتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا تو نہیں۔ شاید کسی کی پہنچ بورڈ والوں تک ہو تو سائٹ پر تصحیح بھی کرائی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کو بھی کوئی غلطی نظر آئے تو یہاں شامل کر دیجیے۔ شکریہ۔

مینہ برسنا

Urdu Lughat
 
بالکل درست نوٹ کیا اپ نے۔ مینہ کا تلفظ درست نہیں کیا گیا ہے ۔ میم پر کسرہ کے بجائے فتحہ پڑھنا چاہیئے۔

ظہیر صاحب، میرے ساتھ تو بہت عجیب واقعہ ہوا۔ بات فتحہ، ضمہ، کسرہ سے بھی آگے نکل گئی۔ ایک افسانے کی کچھ سطریں بیگم کو سنا رہا تھا، عنوان شاید "بھورے" تھا، کہ اچانک بیچ میں لفظ مینہ آیا۔ میں نے اسے "مینھ" پڑھا۔ بیگم نے میرا تلفّظ "درست" کرتے ہوئے "مینا" کہا۔ اب میری اتنی مجال ہے تو نہیں کہ بیگم سے اختلاف کرنے کی جرأت کروں، لیکن ناموسِ اردو کی خاطر میں یہ غلطی کر بیٹھا۔ اب جب لغت کی سائٹ کھولی اور اسپیکر پر کلک کیا، تو لغت بھی ڈر کے مارے بیگم کا ساتھ دینے لگی۔ میں تو سٹپٹا کر رہ گیا۔ اور جلتی پہ تیل تھا ان کا وہ فقرہ: "میں نے تو پہلے ہی کہا تھا آپ سے!"
 
ذرا سپیکر والے آئیکون پر کلک کر کے سن کر بھی تو دیکھیں ۔
مجلس لغت والوں نے کچھ غلط العوام تلفظ غالبا عمدا شامل کیے ہیں ... وجہ تو اس کی وہی جانیں ... لیکن میرا مشاہدہ یہ ہے کہ کئی الفاظ کے درست اور غلط العام/عوام تلفظ دونوں دیے گئے ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

عاطف بھائی ، سن کر ہی جواب دیا تھا ۔ خاتون اس لفظ میں یا کو یائے معروف پڑھ رہی ہیں ۔ مینہ کو بروزن چِیں پڑھا ہے جبکہ یہاں آواز یائے معروف کی نہیں بلکہ یائے مجہول کے قریب کی ہے ۔
 
راحل بھائی ، ممکن ہے ایسا ہی ہو ۔ لیکن لفظ کے آگے یہ وضاحت تو کی جانی چاہیئے کہ یہ غلط العام ہے یا فصیح ۔ ورنہ لغت کا پھر کیا فائدہ۔ ایسے تو طالب علم کے گمراہ ہونے کا خدشہ ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لگ رہا ہے کہ ہم لوگ شاید املا اور تلفظ کے دو الگ الگ معاملات کو خلط ملط کررہے ہیں۔ مینہ اور مینھ دونوں املا رائج رہے ہیں اور اسی لئے دونوں بجا طور پر لغت میں موجود ہیں۔ اگرچہ معیاری املا مینھ ہونا چاہئے۔ بالکل ایسے ہی جیسے ایک لفظ کے چار املا مونہہ، مونھ، منہ اور منھ ملتے ہیں ۔ ان تمام الفاظ کا املا خواہ کوئی بھی ہو تلفظ تو ایک ہی ہے ۔
لیکن مینہ یا مینھ کا تلفظ بی بی مقتدرہ نے ٹھیک نہیں کیا۔ اسے یائے معروف سے پڑھ دیا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
ظہیر صاحب، میرے ساتھ تو بہت عجیب واقعہ ہوا۔ بات فتحہ، ضمہ، کسرہ سے بھی آگے نکل گئی۔ ایک افسانے کی کچھ سطریں بیگم کو سنا رہا تھا، عنوان شاید "بھورے" تھا، کہ اچانک بیچ میں لفظ مینہ آیا۔ میں نے اسے "مینھ" پڑھا۔ بیگم نے میرا تلفّظ "درست" کرتے ہوئے "مینا" کہا۔ اب میری اتنی مجال ہے تو نہیں کہ بیگم سے اختلاف کرنے کی جرأت کروں، لیکن ناموسِ اردو کی خاطر میں یہ غلطی کر بیٹھا۔ اب جب لغت کی سائٹ کھولی اور اسپیکر پر کلک کیا، تو لغت بھی ڈر کے مارے بیگم کا ساتھ دینے لگی۔ میں تو سٹپٹا کر رہ گیا۔ اور جلتی پہ تیل تھا ان کا وہ فقرہ: "میں نے تو پہلے ہی کہا تھا آپ سے!"
:ROFLMAO:
 
آپ نے بھی دل پر لے لیا۔ نکل پڑے لغت ٹھیک کروانے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی ، سن کر ہی جواب دیا تھا ۔ خاتون اس لفظ میں یا کو یائے معروف پڑھ رہی ہیں ۔ مینہ کو بروزن چِیں پڑھا ہے جبکہ یہاں آواز یائے معروف کی نہیں بلکہ یائے مجہول کے قریب کی ہے ۔
ماشاءاللہ ۔ آپ یہاں بھی خوش قسمت نکلے ۔ میں نے تو امجد علی چیمہ صاحب والے لنک -Urdu Lughat- کے سپیکر پر کلک کیا ۔ اس پر خاتون "می نا برسنا" کی تلاوت فرما رہی ہیں ۔ راحل بھائی والے لنک -Urdu Lughat- پر البتہ وہ ہے جو آپ نے سنا ۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔ آپ یہاں بھی خوش قسمت نکلے ۔ میں نے تو امجد علی چیمہ والے لنک -Urdu Lughat- کے سپیکر پر کلک کیا ۔ اس پر خاتون "می نا برسنا" کی تلاوت فرما رہی ہیں ۔ راحل بھائی والے لنک -Urdu Lughat- پر البتہ وہ ہے جو آپ نے سنا ۔
عاطف بھائی ، مجھے تو امجد علی چیمہ صاحب والے ربط پر بھی "مِیں" برسنا ہی سنائی دے رہا تھا ۔ اب آپ کے مراسلے کے بعد دوبارہ جاکر اس کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ڈیسک ٹاپ پر مینہ کی فہرست کا جو ربط کھلتا ہے اس کےشروع میں مینہ برسنا دو دفعہ لکھا ہوا ہے اور اس کے بعد مینہ کے دیگر محاورات لکھے ہوئے ہیں ۔ پہلے والے مینہ برسنا پر کلک کریں تو وہ "مِیں" برسنا والی قرأت پر لے جاتا ہے اور دوسرا والا "مینا " برسنا کی قرأت پر ۔ یعنی یہ تو انتہائی عجیب و غریب بات ہوگئی ۔ ایک ہی لفظ کے دو اس قدر مختلف تلفظات دیئے گئے ہیں اس لغت میں ۔ لغت بورڈ کی نا قص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے یہ ۔
 
چلیے ، ایک بات تو پایہءثبوت کو پہنچی کہ آپ کا سر باؤنسر ز سے بچنا خوب جانتا ہے ۔ سر پُھڑوانا ہمارے حصے میں آیا ہے ۔
 
پیالی

قوسین میں پ کی کسرہ تو لکھی گئی ہے لیکن ی کے متحرک ہونے پر کچھ نہیں لکھا۔ اس سے یہ خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ شعرا اسے یائے مخلوط سمجھ کر کہیں فعلن کے وزن پر نہ باندھنا شروع کر دیں۔ جبکہ میرے خیال میں تو یہ فعولن کے وزن پر ہے، اگر میں غلطی پر نہیں۔
 
Top