اردو لائبریری سے متعلق نشاندہی

السلام علیکم،

میں نے کافی کوشش کی کہ اردو لائبریری کے کسی زمرے میں تجویز وغیرہ کے کسی ذیلی زمرے میں رسائی ممکن ہو پر ایسا نہ ہو سکا۔

اردو لائبریری پہ ابنِ انشاء کی کتاب 'اس آباد خرابے میں' کی نظم "حفاظتی بند باندھ لیجئے" ربط: صفحہ نمبر 21
پڑھتے ہوئے مجھے کافی جگہوں پہ الفاظ کچھ مناسب نہیں لگے، حالانکہ انٹرنیٹ پر باقی جگہوں پر بھی ایسا ہی لکھا نظر آیا، میری اصل نسخے تک رسائی نہیں، اساتذہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

ہم میں آوارہ سو بو لوگو

جیسے جنگل میں رنگ و بو لوگو
ساعت چند کے مسافر سے
کوئی دم اور گفتگو لوگو
تھے تمہاری طرح کبھی ہم بھی
رنگ و نکہت کی آبرو لوگو
قریۂ عاشقی ہراچہ و دل
گھر ہمارے بھی تھے کبھی لوگو
وقت ہوتا تو آرزو کرتے
جانے کس شے کی آرزو لوگو
تاب ہوتی تو جستجو کرتے
جانے کس کس کی جستجو لوگو
کوئی منزل نہیں روانا ہیں
ہم مسافر میں بے ٹھکانا ہیں
 

الف عین

لائبریرین
یہ میری کمپائل کی ہوئی کتب میں سے ہے، اس لئے میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے کس طرح قبول کر لی یہ نظم۔ کسی کے پاس درست نظم ہو تو یہاں ہی پوسٹ کر دیں، میں بھی تصحیح کر دوں گا اپنی کتابوں میں، اور یہاں بھی ٬@عائشہ عزیز سے کہہ دیا جائے گا کہ دست کر دیں۔
 
Top