تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

جاسم محمد

محفلین
میں نے نیا نیا فورم جوائن کیا ہے۔
میں نے پہلی بار کسی فورم کو جوائن کیا ہے۔
خوش آمدید۔ محفل سے پہلے کسی فورم کو جوائن کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا؟ محفل جیسے اور بہت سے فورم موجود ہیں۔
 
ابن سعید اردو
آپ نے اپنی پروفائل میں لکھا ہے کہ پہاڑوں پر چڑھتے رہتے ہیں۔ کیا کراچی کے آس پاس بھی کوئی ایسی پہاڑیاں ہیں جہاں آپ جاتے رہتے ہیں؟

ہاں، اورنگی ٹاؤن میں۔ ویسے میں نے شاید لکھا تھا کہ مجھے پہاڑوں پر چڑھنا پسند ہے۔ اور اپنے اس پسندیدہ مشغلے کو عملی جامہ پہنانے کا کم کم ہی موقع ملتا ہے۔
 
خوش آمدید۔ محفل سے پہلے کسی فورم کو جوائن کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا؟ محفل جیسے اور بہت سے فورم موجود ہیں۔

مجھ سے اختلاف رائے برداشت نہیں ہوتا۔ اس لیے پہلے کسی فورم کو جوائن نہیں کیا۔ لیکن اب اپنی اس بری عادت سے جان چھڑانے کے لیے اب یہ فورم جوائن کر لیا۔
 
ابن سعید اردو
آپ نے اپنی پروفائل میں لکھا ہے کہ پہاڑوں پر چڑھتے رہتے ہیں۔ کیا کراچی کے آس پاس بھی کوئی ایسی پہاڑیاں ہیں جہاں آپ جاتے رہتے ہیں؟
کراچی میں ایک طویل پہاڑی سلسلہ ہے ۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤں نارتھ ناظم آباد بنارس سے ہوتا ہوا اورنگی ٹاؤن میں ختم ہوتا ہے اور وہاں سے بلوچستان کو علاقہ شروع ہوجاتا ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید مدثر صاحب!

مجھ سے اختلاف رائے برداشت نہیں ہوتا۔ اس لیے پہلے کسی فورم کو جوائن نہیں کیا۔ لیکن اب اپنی اس بری عادت سے جان چھڑانے کے لیے اب یہ فورم جوائن کر لیا۔

اللہ رحم فرمائے۔

یہاں تو بڑوں بڑوں کی برداشت جواب دے جاتی ہے۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
ہاں میں نے دیکھا ہے۔ مگر نام رکھتے وقت مجھے بالکل بھی معلوم نہیں تھی یہ بات۔
پھر تو کمال ہے، کیونکہ فورم کے مرکزی پورٹل پر چار عدد نمایاں پوسٹس پر ابن سعید ہی کا نام لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ آپ نے فورم کی شائستہ مزاجی کی تعریف کی ہے، یعنی کچھ نہ کچھ تحاریر تو پڑھی ہوں گی۔
 
پکوڑوں کا کاروبار شروع کرنا ہے۔ کیونکہ پروگرامنگ میں تو کوئی مجھے لفٹ ہیں نہیں کروارہا! امید ہے، یہ پوسٹ پڑھ کو فورم پر موجود کچھ 'محترمہ جات' کچھ اچھی اچھی پکوڑے بنانے کی تراکیب بتا دے گا۔ جنھیں سیکھ کر میں مزے مزے کے پکوڑے بنایا کرونگا۔اور میرے پکوڑے کھانے کے لیے لوگ امریکا، یورپ، چائنہ اور جاپان سے آیا کریں گے!
 
یہ لیجے۔
 
نکتہ ور

ابن سعید کے بنائے ہوئے کچے کیلے کے پکوڑے
 
مگر یہ نہیں سمجھ پایا کہ یہ لفظ 'محترمی' غلطی ہے یا پھر یہ بھی کسی مذکر کو احترام دینے کا درست لفظ ہے۔؟
خوش آمدید!
یہ عربی قواعد کی یادگار ہے۔ عربی میں واحد متکلم کے لئے ضمیرِ متصل کے لئے اسم کے ساتھ ی کا لاحقہ لگا دیا جاتا ہے۔
جیسے
میری کتاب کو عربی میں کتابی کہیں گے
یا میری گاڑی تو سیارتی
میرے حبیب کو حبیبی
میری حبیبہ کو حبیبتی
اسی اصول پر میرے محترم، محترمی بن جاتا ہے اور میرے مکرم، مکرمی وغیرہ!
 
کراچی میں ایک طویل پہاڑی سلسلہ ہے ۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤں نارتھ ناظم آباد بنارس سے ہوتا ہوا اورنگی ٹاؤن میں ختم ہوتا ہے اور وہاں سے بلوچستان کو علاقہ شروع ہوجاتا ہے ۔
آپ نے تو بچپن میں سنی اقبالؔ کی پیروڈی یاد دلا دی :)
؎ نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر
تو مہاجر ہے بسیرا کر اورنگی کے پہاڑوں میں :LOL:
ویسے میں تقریباً 28 سال نارتھ ناظم آباد میں رہا ہوں، ڈی سلوا کے پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنا ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنےسے زیادہ مشکل ہے۔ آدھے راستے میں ہمارے پختون بھائی روک کر 6 کلمے سننے کی فرمائش کرنے لگتے ہیں، اور آدھے سے زیادہ جانبازوں کو واپسی کی راہ لینا پڑتی ہے :)
 
Top