تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

فاخر رضا

محفلین
اپنی تابش کو زمینوں سے نہ کرنا مشروط
ورنہ سورج کی طرح شام کو ڈھل جاؤ گے
یہ ہمارے ظہیر احمد ظہیر بھائی کا خوبصورت شعر ہے، اور منفرد خیال ہے۔
مختصر الفاظ میں اس شعر کا مطلب یہ ہے کہ
سورج جیسا نہ بنو جو ایک وقت میں ایک جگہ روشنی دیتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ زمین کے کسی حصہ پر روشنی کر رہا ہوتا ہے، اور کہیں غروب ہو رہا ہوتا ہے۔ بلکہ تمھاری روشنی ہر جگہ اور ہر وقت موجود رہنی چاہیے۔ :)
سورج ہمیشہ روشن ہوتا ہے اور روشن رہتا ہے. مگر جب انسان اسے زمین کے ریفرینس سے دیکھتا ہے تو وہ ڈھلتا اور ابھرتا نظر آتا ہے
شاعر کہ رہا ہے کہ اپنی تابش کو زمین کے ریفرینس سے مربوط مت کرو ورنہ ڈھلتے ابھرتے رہو گے
اس پر اور بھی بہت بات ہوسکتی ہے
ظہیراحمدظہیر
آپ کے پیٹ میں کیا مطلب تھا بھائی یہ تو بتا دیں
 
فاخر رضا

محفلین
اس می

اور آپ کی زمینوں سے کیا مراد ہے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اور آپ کی زمینوں سے کیا مراد ہے
ظہیراحمدظہیر
شعر کا بنیادی خیال تو واضح ہے اور تابش بھائی نے اس کا لب لباب بیان کردیا ۔ لیکن شاید انہوں نے وہ الفاظ استعمال نہیں کئے کہ جو آپ کے ذہن میں ہیں ۔ :):):)
اس خیال کو نثر میں کئی زاویوں سے بیان کیا جاسکتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ سورج کے ڈھلنے کا حوالہ تو زمین کے نقطہء نظر ہی سے آئے گا ۔ زمینوں سے مراد مشرق مغرب ، ممالک ، سرحدیں وغیرہ جو چاہیں آپ مراد لے لیں ۔ پھر وہی کہوں گا جو ہمیشہ کہتا ہوں:
الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم،
میرا نام مدثر اقبال ہے، میں نے پہلی بار کسی فورم کو جوائن کیا ہے۔ میں ایک ترقی پسند خیالات کا حامل شخص ہوں۔ کاملیت پسند اور ذوق جمال بھی رکھتا ہوں۔ مجھے اس فورم کے سادہ ڈیزائن، شائستہ باتوں اور دوسروں کے لیے احترام کے الفاظ نے بہت متاثر کیا ہے۔ اس سے بڑھ کر، اس فورم کے مکمل اردو میں ہونے کی وجہ سے میری 'کاملیت پسندی' کی تسکین ہوئی ہے۔ روسی، چینی، جاپانی اور دوسری بڑی قوموں کی مکمل ان کی زبانوں میں ویب سائٹ دیکھی ہے، مگر بہت کم ویب سائڈ دیکھی تھی جو کہ مکمل اردو میں ہوں۔ جیسے بی بی سی اردو، ڈی ڈبلیو کی اردو سروس اور اب یہ ویب سائٹ۔ کاش کہ اس فورم کا ڈومین بھی اردو میں ہوتا تو مزہ آجاتا۔

میں نے نیا نیا فورم جوائن کیا ہے۔ مجھے اس فورم کے اصول و ضابطے معلوم نہیں ہے، مگر مجھے امید ہے کہ آہستہ آہستہ میں اس فورم ممبرز کے تعاون سے سب کچھ جان جاؤں گا۔

ویسے مجھے اس فورم میں پروگرامنگ کی "لڑیوں" (شاید یہ تھیریڈز کا اردو متبادل ہے، میں صحیح سمجھا ہوں ناں؟) سے سب سے زیادہ دلچسپی ہے، اگر کوئی ممبر مجھے پروگرامنگ سے متعلق موضوعات پر بات کرنے کے اصولوں کے بارے میں بتا دیں تو بہت نوازش ہوگی۔

ارے ہاں اتنی باتوں میں، میں اپنا تعارف تو کروانا ہی بھول گیا۔ میں ایک گرافکس ڈیزائنر ہوں اور کورل ڈرا استعمال کرتا ہوں۔ شوقیہ پروگرامر بھی ہوں۔ آج کل میں پائتھن سیکھ رہا ہوں۔ میرا صدر کراچی میں اپنا پرنٹنگ کا بزنس ہے۔ میرے پاس ڈیجیٹل پرنٹنگ پریس ہے۔
خوش آمدید ۔۔۔۔ماشاءاللہ اسم بامسمی ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
شعر کا بنیادی خیال تو واضح ہے اور تابش بھائی نے اس کا لب لباب بیان کردیا ۔ لیکن شاید انہوں نے وہ الفاظ استعمال نہیں کئے کہ جو آپ کے ذہن میں ہیں ۔ :):):)
اس خیال کو نثر میں کئی زاویوں سے بیان کیا جاسکتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ سورج کے ڈھلنے کا حوالہ تو زمین کے نقطہء نظر ہی سے آئے گا ۔ زمینوں سے مراد مشرق مغرب ، ممالک ، سرحدیں وغیرہ جو چاہیں آپ مراد لے لیں ۔ پھر وہی کہوں گا جو ہمیشہ کہتا ہوں:
الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
جناب ظہیر صاحب!!!!
بے حد کمال ،آپ کا لہجہ انتہائی اثر انگیز ہے۔
؀
مت سمجھو کہ ہجرت کے طلسمات میں گم ہیں
ہم لوگ وفاؤں کے تضادات میں گم ہیں!!!!!
رستوں میں نہیں سات سمندر کی یہ دوری
یہ سات سمندر تو مری ذات میں گم ہیں!!!
 
بہت شکریہ سیما علی صاحبہ! غزل ڈھونڈ کر پڑھنے پر شکرگزار ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
 
سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ سیما علی صاحبہ! غزل ڈھونڈ کر پڑھنے پر شکرگزار ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
بہت شکریہ سیما علی صاحبہ! غزل ڈھونڈ کر پڑھنے پر شکرگزار ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
سر آپ کی بے حد ممنوں ،ڈھیر ساری دعائیں
 
Top