ہمیں علم نہیں کہ مقتدرہ کے کی بورڈ میں کس کی پر کیا میپ کیا گیا ہے۔ ورنہ اس کو بھی شامل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ کیا آپ ایک کام کر سکتے ہیں کہ کئی سارے ایسے اردو کی بورڈ جو رواج میں ہیں ان کی میپنگ کی ٹیبل بنا دیں۔ پہلے کالم میں اردو حروف تہجی اور ضروری علامات اور اس کے بعد ایک ایک کالم ہر کی بورڈ کی متعلقہ میپ کے ساتھ۔ اگر ایسی فہرست ہمیں مل جائے تو ہم اسی ٹول میں کسی بھی کی بورڈ کنورٹر کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کر دیں گے ان شاء اللہ۔
 
بنایا جاسکتا ہے۔ میں پہلی فرصت میں آپ کو سب سےپہلے مقتدرہ کی بورڈ کی مکمل میپینگ کی ٹیبل بنا دونگا۔ اس کےبعد جو آپ حکم کریں۔ ہمارے یہاں زیادہ مسئلہ بجلی کا ہوتا ہے ۔ اسکے آنے جانے کا کچھ پتا نہیں ہوتا۔ :)
 
اِس کا کیا ہوا؟ :)
 
الف عین

لائبریرین
انگریزی لکھنے کے لئے کنٹرول سپیس دبائیں۔ اور ڈفالٹ انگریزی کی بورڈ میں لکھیں۔ بشرطیکہ آپ کا ونڈوز کی بورڈ بھی انگریزی ہو۔
 
ہمیں علم نہیں کہ مقتدرہ کے کی بورڈ میں کس کی پر کیا میپ کیا گیا ہے۔ ورنہ اس کو بھی شامل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ کیا آپ ایک کام کر سکتے ہیں کہ کئی سارے ایسے اردو کی بورڈ جو رواج میں ہیں ان کی میپنگ کی ٹیبل بنا دیں۔ پہلے کالم میں اردو حروف تہجی اور ضروری علامات اور اس کے بعد ایک ایک کالم ہر کی بورڈ کی متعلقہ میپ کے ساتھ۔ اگر ایسی فہرست ہمیں مل جائے تو ہم اسی ٹول میں کسی بھی کی بورڈ کنورٹر کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کر دیں گے ان شاء اللہ۔
محفل میں اردو لکھنے کا سہل ترین طریقہ میں نے بالآخر ڈھونڈ ہی نکالا
 
محترم جناب سعود بھائی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اتنی وضاحت کے ساتھ جواب دینے کا بہت شکریہ
خصوصاً دورخی میپ کنورٹراور فونیٹک اور رومن میپنگ کی ڈکشنری کے لنکس جو فراہم کیے ہیں اس کے لیے تو تعریف کے الفاظ بہت حقیر محسوس ہورہے ہیں۔
اس سے پروجیکٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کو یہ بھی علم ہوجائے گا کہ کام کسی نہج پر چل رہا ہے اور منتظمین اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اب تک کتنا سارا کام خود ہی سرانجام دے چکے ہیں۔ اور یہ صرف آغاز ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جب مینول پروسیسنگ کے لئے ویب انٹرفیس فراہم کیا جائے گا تو وہ اتنا سہل ہوگا کہ محض ٹائپنگ سے واقفیت رکھنے والا یوزر بھی اس میں اپنا حصہ شامل کرسکے گا، کیوں کہ تمام مشکل مراحل تو آپ حضرات کی کاوشوں سے حل ہوتی نظر آرہی ہیں۔
باقی جہاں تک دورخی میپ اور پانچ ہزار مفرد الفاظ کی ڈکشنری (جس میں اردو اور رومن اردو کی کلیدوں کے مطابق الفاظ کا اندراج ہے) کی بات ہے تو یہ ایک بہت بڑا کام ہے اور یہ کام کسی اکیلے آدمی کے لیے بہت محنت اور وقت طلب ہے جس میں انتھک محنت کے ساتھ ساتھ انتہائی مستقل مزاجی کی بھی ضرورت ہے، لیکن آپ حضرات نے یہ بظاہر انتہائی مشکل کام بہت آسانی سے سر کرلیا ہے اور یوں پروجیکٹ کا ابتدائی مرحلہ الحمدللہ بخیر وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔
میری طرف سے آپ تمام حضرات کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں مبارکباد قبول ہو۔
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
فی الوقت یہ سہولت صرف گوگل ٹرانسلیٹ کے ربط پر ہی دستیاب معلوم ہوتی ہے۔ ابھی گوگل ٹیکسٹ ٹو سپیچ اے پی آئی میں اردو کی سپورٹ نظر نہیں آئی۔
 
فی الوقت یہ سہولت صرف گوگل ٹرانسلیٹ کے ربط پر ہی دستیاب معلوم ہوتی ہے۔ ابھی گوگل ٹیکسٹ ٹو سپیچ اے پی آئی میں اردو کی سپورٹ نظر نہیں آئی۔

ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کے لیے میں نے ٹیلی گرام پر ایک بوٹ پایا جس کا نتیجہ بہت اچھا ہے۔غالباً گوگل اے پی آئی کا سہارا لیا گیا ہے۔ اس میں 78 زبانوں کی تحریر کو آواز میں تبدیل کرنے کی سہولت ہے۔ جن میں اردو زبان بھی شامل ہے۔

لیکن آواز نسوانی ہے :bashful:

آپ حضرات بھی چیک کریں
tts
 
Top