اردو زبان میں شامل ترکی الفاظ

حسان خان

لائبریرین
میرے لیے یہ بات ہمیشہ دلچسپی کی حامل رہی ہے کہ اگرچہ کئی ابتدائی اردو نویس تُرک نژاد تھے، لیکن پھر بھی اردو پر ترکی زبان کا اثر بہت کم رہا ہے۔ تھوڑا مطالعہ کیا تو اس کی ایک وجہ یہ معلوم ہوئی کہ عہدِ عثمانی سے پہلے تک اسلامی دنیا میں ترکی زبان کی ادبی اور معاشرتی وقعت اتنی نہیں تھی۔ اوائلِ اسلام میں تو ترک نیم وحشی قبائلی تھے، پر جب وہ مشرف بہ اسلام ہو کر، اور عجمی فارسی تمدن اپنا کر متمدن ہو گئے، تب بھی انہوں نے ترکی کو ادب یا انتظامیہ میں استعمال کرنے لیے مناسب نہیں سمجھا اور فارسی کو بطور اپنی ادبی و ثقافتی زبان کے اپنا لیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہند و ایران و ماوراءالنہر میں ترکوں کی حکمرانی رہنے کے باوجود جو درجہ فارسی کا بنا رہا، وہ کبھی ترکی کا نہیں رہا۔ لہٰذا اگر اردو میں ترکی الفاظ زیاد شامل نہیں ہوئے تو حیرانی کی بات نہیں، کیونکہ خطے کی علمی زبان ہی کسی نوزائیدہ زبان پر گہرا اثر ڈالتی ہے، جو کہ اُس وقت فارسی تھی۔

خیر، اس کے باوجود اردو میں چند ترکی الفاظ موجود ہیں جو کہ براہِ راست ترکی سے، یا پھر فارسی کے ذریعے اردو میں داخل ہوئے ہیں۔ جیسے جیسے مجھے وہ الفاظ ملتے جائیں گے، میں انہیں یہاں یکجا کرتا جاؤں گا۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
اردو
خاتون
بیگ
بیگم
خاقان
باجی
تلاش
سنگلاخ (لاخ کا لاحقہ ترکی الاصل ہے)
خان
خانم
ارسلان (بطور نام استعمال ہوتا ہے بمعنی شیر)
یلدرم (بمعنی آسمانی بجلی)
یلغار
یغما
چاقو
باورچی
قورمہ (ترکی مصدر قاوورما بمعنی کُوٹنا کی بگڑی ہوئی شکل)
آل (بمعنی سرخ رنگ، فرہنگ آصفیہ اور فیروز اللغات میں درج ہے)
سنجاق (بمعنی پرچم)
بیرق (بمعنی پرچم)
نوئین (بمعنی سردار)
آفندی
آغا
آقا
اتا
اتالیق
قزل باش (لفظی ترجمہ: سرخ سر)
بابر (شیر)
ببر
آپا
بی بی
چابک (بمعنی تازیانہ)
چیچک
کوچک
گلگت
قزاق
قلیج (بمعنی تلوار)
توپ
طمانچہ
تیمور (لوہا)
طغرا
تمغہ
یاسا (ترک اور منگول قبائلیوں کا قانون)
 

حسان خان

لائبریرین
توپچی
ایلچی
قینچی
چمچہ
آنا (خاتون سرپرست)
کوچ (انشاء جی اٹھو! اب 'کوچ' کرو)
چپقلش
چقمق (جس پتھڑ کو رگڑ کر آگ جلائی جاتی تھی)
قیمہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے لیے یہ بات ہمیشہ دلچسپی کی حامل رہی ہے کہ ترکوں کے ہاتھوں میں پلنے کے باوجود اردو پر ترکی زبان کا اثر بہت کم رہا ہے۔ تھوڑا مطالعہ کیا تو اس کی ایک وجہ یہ معلوم ہوئی کہ عہدِ عثمانی سے پہلے تک اسلامی دنیا میں ترکی زبان کی ادبی اور سماجی وقعت اتنی نہیں تھی۔ اوائلِ اسلام میں تو ترک نیم وحشی قبائلی تھے، پر جب وہ مشرف بہ اسلام ہو کر، اور عجمیت اپنا کر متمدن ہو گئے، تب بھی انہوں نے ترکی کو ادب یا انتظامیہ میں استعمال کرنے لیے مناسب نہیں سمجھا اور فارسی کو بطور اپنی ادبی زبان کے اپنا لیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان و ایران میں ترکوں کی حکمرانی رہنے کے باوجود جو درجہ فارسی کا بنا رہا، وہ کبھی ترکی کا نہیں رہا۔ ایسے میں اگر اردو میں ترکی الفاظ زیاد شامل نہیں ہوئے تو حیرانی کی بات نہیں، کیونکہ خطے کی علمی زبان ہی کسی نوزائیدہ زبان پر گہرا اثر ڈالتی ہے، جو کہ اس وقت فارسی تھی۔

خیر، اس کے باوجود اردو میں چند ترکی الفاظ موجود ہیں جو کہ براہِ راست ترکی سے، یا پھر فارسی کے ذریعے اردو میں داخل ہوئے ہیں۔ جیسے جیسے مجھے وہ الفاظ ملتے جائیں گے، میں انہیں یہاں یکجا کرتا جاؤں گا۔

ایک اور دلچسپ بات یہ دیکھی کہ ترک معاشرت اور یہاں کی معاشرت میں بہت سی چیزیں مشترک یا مماثل بھی ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
لڑکوں کا نام 'التمش' بھی ترک لفظ ہے۔ اس کا ایک مطلب ہے ساٹھ (۶۰)، جبکہ اس کا دوسرا مطلب ہے آگے کی فوج۔

چِق (بانس کا پردہ، چلمن)
قُچقار [سینگوں والا مینڈھا جسے (شرط باندھ کر) لڑایا جاتا ہے۔]
قاب
قپو (دروازہ)
قپوچی (دربان)
قاق (خشک گوشت؛ لاغر)
قتی (چھوٹا ڈبہ)
قدغن
 

حسان خان

لائبریرین
ان میں سے بیشتر الفاظ اگرچہ اب متروک ہیں، پر اردو لغت کا حصہ ضرور ہیں۔

چلمچی (ایک برتن کا نام)
قرق/قرقی (ضبطی)
چغہ
قُرّم/قُرّمساق (کمینہ، بے ناموس)
قرلاق (ایک پرندہ)
قروت (پنیر)
چکمہ (جوتا)
قنات
ساچَق (شادی سے پہلے مہندی کی رسم)
قاچاق (چور، اسمگلر)
بیلچہ
قاشق (چمچہ)
کوتَل (شاہی گھوڑا)
کُوتَک (ڈنڈا)
قاطر (خچر)
قاقُم (نیولا)
قالی/قالین/قالِیچہ
کُور (نقارہ)
کوکا (دودھ شریک بھائی)
پاپاخ (میمنے کی کھال کی بنی ہوئی ٹوپی)
دنگل
تپچاق (گھوڑے کی ایک اعلٰی قسم)
برلاس (پنجاب میں ایک ذات کا نام)
بُرُنْغار (فوج کا وہ حصہ جو بادشاہ یا سالار کے داہنی طرف ہو۔)
تبکچی (شاہی خزانے کا ایک ملازم)
طربوش (ترکی ٹوپی جو سرخ رنگ کی ہوتی ہے)
باربک (شاہی دربار کا داروغہ)
بارود
 

حسان خان

لائبریرین
اتکہ (دایہ دودھ پلانے والی عورت)
طغرل (ایک شکاری پرندہ)
اُتاقا (کلغی)
طورہ (مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں کا خوان)
اُجْبَک (اجڈ، ناشائستہ، احمق)
بُشْقاب (بڑی رکابی، بڑی قاب)
ترخان (رئیس)
بُغْچَہ (گٹھری)
کلغی
آکا (بڑا بھائی)
یشمک (نقاب جو مصر اور ترکی میں مستعمل تھا)
ایاز (بمعنی ٹھنڈی ہوا)
ارمان
توقان (ہم زاد، برادر بزرگ)
الاغ (گدھا)
الاق (ایک قسم کی کشتی)
تواچی (بادشاہ کا ذاتی ملازم)
باشی (سردار)
اُون باشی (دس سپاہیوں کا افسر)
الربیگہ (زنانی فوج کی افسر)
بُلَاق (ایک زیور کا نام)
قورباغہ (مینڈک)
کول (تالاب)
اتابک
شوارمہ (چیویرمہ کی بگڑی ہوئی عرب شکل)
'شیش' کباب
جوق (جوق در جوق)
یورش
غول
 

حسان خان

لائبریرین
تسمہ
ارمغان
ایاغ
بکتر (بکتر بند)
چپاولی (چھپ کر حملہ کرنا)
سبکتگین (خوش چال پہلوان؛ لڑکوں کا نام ہوتا ہے)
چالاک
چغل
چقندر
چول (صحرا؛ چولستان)
داروغہ
سوغات
چاکر
قلاش (مفلس)
کورنش (کورنش بجا لانا = جھک کر سلام کرنا)
نوکر
 

محمد امین

لائبریرین
حسان یہ دھاگہ میں نے دیکھا تھا مگر میرا نیٹ 2 منٹ چل کر بند ہوجاتا ہے جواب نہیں دے سکا معذرت۔۔۔۔ بہت اچھا کام کر رہے ہو مجھے پسند آیا :) :) شکریہ۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

مہمان نوازی ، شہری اور دیہی زندگی میں تفاوت، مختلف رسوم مثلا پڑوس میں کسی کی موت واقع ہونے پر متعلقہ گھر کے غم میں ممکن حد تک غمگساری اورافراد و مہمانوں کے لیے دوسرے پڑوسیوں کی جانب سے کھانے کا بندو بست ، بچوں کی پیدائش گاہ ہسپتال کی بجائے گھر، غیر شادی شدہ افراد کی شادی کے امکانات سے متعلق رسوم، اشیاء کی گھر میں تیاری جیسے گھر میں صابن بنانا، اچار اور بالخصوص مربوں کی تیاری گھر میں۔ مہمان نوازی۔ ایک اسلامی حکم کی انجام دہی یہاں ایک صوبہ میں بڑے پیمانے پر ایک تقریب کی صورت انجام دی جاتی ہے، یہی رسم ترکوں میں بھی اسی انداز میں انجام دی جاتی ہے اور رشتہ دار و دوست احباب جمع ہوتے ہیں اور شادی کا سا سماں ہوتا ہے تمام مہمانوں کے لیے کھانا اور مہمانوں کا تحائف دینا۔ روٹی پکانے والی بزرگ خاتون یا خواتین کا اڈہ یا مخصوص مقام جہاں بڑی بوڑھیاں و ادھیڑ عمر کی خواتین جمع ہوتی ہیں اور حالات حاضرہ پر گفتگو و تبصرہ جات وغیرہ وغیرہ​
 

تلمیذ

لائبریرین
حسان خان جی، انتہائی معلوماتی دھاگہ ہے۔
براہ کرم یہاں پوسٹ کئے ہوئے مندرجات کو کہیں محفوظ کرتے جائیں بعد میں یہ جمع شدہ موادیقیناً ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا جا سکتا ہے جو ترکی اردو لسانیات و ادب کے شائقین کے لئے بے بہا قدر وقیمت کی حامل ہوگی۔
 
Top