اردو دان اس فائل کو دیکھیں

نبیل

تکنیکی معاون
وقاص، زبردست کام کر رہے ہو۔ میں نے ابھی دیکھا ہے اسے۔ کہیں کہیں ترجمے میں بہتری کی گنجائش نظر آ رہی ہے، اس پر بھی کچھ کام کروں گا۔ اہم بات یہ ہے کہ تم لوگوں کو اس کام کی اہمیت کے بارے میں بتاتے رہو اور اس کام پر آمادہ کرتے رہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی بھائی، میں نے فائل دیکھی ہے۔ اور کچھ تبدیلیاں‌کرنے جا رہا ہوں۔ عمدہ کاوش ہے۔ جاری رکھیں
بےبی ہاتھی
 
میں بھی دیکھتا ہوں اور وقاص نبیل کا مشورہ بہت قیمتی ہے کہ وقتا فوقتا پوسٹ کریں تاکہ لوگ آمادہ بھی رہیں اور کام بھی کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب اور منصور، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کا کام اہمیت میں لائبریری پراجیکٹ سے کم نہیں اور یہ تاریخی اہمیت کا کام ہے۔ مجھے اس بات کی از حد خوشی ہے کہ یہ کام اردو ویب پر ہو رہا ہے اور میری دعا ہے کہ یہ پراجیکٹ بھی کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ اس پراجیکٹ پر کام آگے چلتا رہے۔ لائبریری پراجیکٹ کی طرح اس میں بھی لوگ شامل ہوتے رہیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، ابھی تو میں‌ کچھ فارغ ہوں کہ آج سے سکول ختم ہو گیا ہے۔ تو مجھے جو جو کام ملتا جائے گا، میں‌کرتا جاؤں گا
بےبی ہاتھی
 
نبیل نے کہا:
محب اور منصور، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کا کام اہمیت میں لائبریری پراجیکٹ سے کم نہیں اور یہ تاریخی اہمیت کا کام ہے۔ مجھے اس بات کی از حد خوشی ہے کہ یہ کام اردو ویب پر ہو رہا ہے اور میری دعا ہے کہ یہ پراجیکٹ بھی کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ اس پراجیکٹ پر کام آگے چلتا رہے۔ لائبریری پراجیکٹ کی طرح اس میں بھی لوگ شامل ہوتے رہیں گے۔

نبیل اس کی اہمیت کا اندازہ تو بخوبی ہے اور میں اور قیصرانی کوشش تو کر رہے ہیں کہ جتنے کاموں میں ٹانگ پھنسا سکیں پھنسا دیں ، اسد سعید نے عندیہ دیا تھا ویب ای آر پی کو مقامیانہ کا اس میں ہم دونوں نے ہامی بھری تھی اب میں نے دیکھا ہے کہ شاید اسد بھی اس پراجیکٹ میں دلچسپی رکھتا ہے تو ہم بھی اس پر اپنی توجہ مرکوز کردیتے ہیں ، اتنی دیر میں ترجمہ کا جن شاکر بھی آجائے گا پھر تو یہ دنوں میں مکمل ہو جائے گا ۔ :)
کتابوں پر شمشاد اور رضوان کو فل ٹائم لگائے رکھتے ہیں، میں اور منصور دونوں طرف لگے رہتے ہیں۔
 
وقاص میں نے چند اصطلاحات کے ترجمہ کیے ہیں ، دیکھ کر بتانا اور کام کی منصوبہ بندی ہو جائے تو بہت بہتر رہے گا ، اس طرح زیادہ لوگوں کو شامل کرکے کافی جلدی کام کو نمٹایا جاسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
محترمین۔ میرا خیال ہے پہلے یہ اکاؤنٹنگ والا سافٹویر مقامیا لیں اس کے بعد جی نوم کا سوچیں گے۔
وقاص بھائی آپ نے تو سیدھا انگریزی ہی چلنے دی ہے اردو میں ترجمے کا مطلب ہے اردو اور بعض جگہ تو آپ نے اردو میں انگریزی بھی نہیں لکھی۔ ڈیسکٹاپ کے لیے میرے ذہن میں ایک اصطلاح‌ آئی تھی “افق“۔
جب میں نے اوبنٹو کے پہلے صفحے کو دیکھا تھا جو سورج کے طلوع کا منظر پیش کرتا ہے۔ اگرچہ افق کچھ عجیب سی اصطلاح ہے مگر سارا کام یہیں سے شروع ہوگا جیسے سورج نکلے تو کام شروع ہوتا ہے میرا خیال ہے اس طرح ترجمہ کرنا چاہیے ہمیں۔ مینیو کا ترجمہ فہرست کیجیے۔ آپشن کا ترجمہ انتخاب چل رہا ہے اردو ویب پر۔ انڈیکس کے لیے اشاریے کا لفظ بہترین رہے گا۔
ڈیفالٹ کے لیے طےشدہ کا لفظ بہترین ہے۔ سیٹنگ کے لیے ترتیب۔ اور کنفگریشن کے لیے وضع کرنا اور جہاں‌ یہ اسم کے طور پر استعمال ہو وہاں‌ وضع قطع کرلیں۔
یہ کچھ عام سی اصطلاحات ہیں جو اکثر و بیشتر استعمال ہونگی۔ انھی کے بل بوتے پر بے شمار اصطلاحات بنیں گی امید ہے آپ بنیاد ہی پکی اٹھائیں‌گے۔
مزید یہ کہ اگر کسی اصطلاح کی اردو نہ ملے تو فورم پر مشورہ کرلیجیے بے شمار الفاظ مل جائیں گے اور قابل استعمال بھی ہونگے۔
جب ترجمہ کرنا ہے تو پھر کرنا اور اردو میں کرنا ہے انگریزی کی جان چھوڑنی ہے چاہے سسٹم ٹرے کے لیے طباق کا لفظ ہی کیوں‌نہ استعمال کرنا پڑے جو بھی جیسا بھی ہے اپنا تو ہے نا!!!!!!!!!!!
امید ہے آپ بات سمجھ گئے ہونگے اور دوسرے دوستوں سے بھی یہی
گزارش ہے۔ میں شاید کچھ زیادہ ہی بول گیا کچھ برا لگا ہوتو معذرت کے ساتھ۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ وکی قسم میں یہ مشکل ہے کہ ہر رکن تدوین کر سکتا ہے۔ فائنل فائل کی کیا صورت ہوتی ہے، معلوم نہیں۔ میں وہاں رجسٹر نہیں ہو رہا ہوں کہ وقت بھی نہیں ہے۔ کچھ مشورے یہاں پوسٹ کر دیتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ شاکر کے کچھ تےرجمے بھی اچھے لگے۔
کچھ یوں کئے جا سکتے ہیں:
Accessibility رسائ
Tools for software development سافٹوئر )ویسے اس کا ترجمہ کہیں بہت اچھا دیکھا تھا لیکن ابھی یاد نہیں آ رہا ) کے ارتقا کے اوزار
Games کھیل
Office Applications دفتری عملیات
System Tools نظامی یا تنظیمی اوزار
Monitor for menu changes فہرست کی تبدیلیوں پر نظر رکھیں
[Invalid Filename] ناقابلِ استعمال فائل
 

الف نظامی

لائبریرین
accesibility کا ترجمہ “رسائی“ خوب ہے ،
البتہ Invalid Filename] ناقابلِ استعمال فائل میں تھوڑا سا اشکال ہے،
corroup file کو ناقابلِ استعمال فائل کہا جاسکتا ہے۔
فائل نیم کا کیا ترجمہ ہوگا ؟ مسل کا نام
invalid کا ترجمہ؟
 

mwalam

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
یہ وکی قسم میں یہ مشکل ہے کہ ہر رکن تدوین کر سکتا ہے۔ فائنل فائل کی کیا صورت ہوتی ہے، معلوم نہیں۔ میں وہاں رجسٹر نہیں ہو رہا ہوں کہ وقت بھی نہیں ہے۔ کچھ مشورے یہاں پوسٹ کر دیتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ شاکر کے کچھ تےرجمے بھی اچھے لگے۔
کچھ یوں کئے جا سکتے ہیں:
Accessibility رسائ
Tools for software development سافٹوئر )ویسے اس کا ترجمہ کہیں بہت اچھا دیکھا تھا لیکن ابھی یاد نہیں آ رہا ) کے ارتقا کے اوزار
Games کھیل
Office Applications دفتری عملیات
System Tools نظامی یا تنظیمی اوزار
Monitor for menu changes فہرست کی تبدیلیوں پر نظر رکھیں
[Invalid Filename] ناقابلِ استعمال فائل
لیکن فہرست تو Index کا ترجمہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ شاکر بھائی۔ ویسے MWAMLAM بھائی کی بات بھی ٹھیک ہے کہ کئی الفاظ کے تراجم ایک سے ہیں۔
بےبی ہاتھی
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ ایکسس ابیلیٹی کے لیے میرے ذہن میں بھی رسائی ہی آیا تھا۔ ڈیفالٹ کو طےشدہ سے بدل دیجیے براہ کرم۔
اور افق بارے کسی دوست نے تبصرہ نہیں‌کیا۔
 
افق کے ساتھ ایک آدھ لفظ لگ جائے تو اچھا ہو جائے گا ، اس کے ساتھ ایک اور لفظ آیا ہے ذہن میں

پیش منظر
 

دوست

محفلین
پیش منظر تو پری ویو کے لیے استعمال ہورہا ہے محفل میں۔ ڈیسکٹاپ کا کوئی بامعنی ترجمہ ہونا چاہیے جو ہر جگہ چلے۔
افق سے افقی کچھ عجیب لگے گا میرے خیال میں۔ افقی عملیات یعنی ڈیسکٹاپ ایپلیکیشنز کچھ عجیب سا لفظ بن جاتا ہے۔
اعجاز صاحب آپ کچھ رائے دیجیے نا اس بارے چلیں افق نہ سہی کچھ اور سہی۔ کوئی ترجمہ تجویز کیجیے ۔یہ بنیادی اصطلاح‌ ہے اس سے آگے بلامبالغہ بیسیوں اصطلاحات نکلیں گی مرکب صورت میں۔
 

mwalam

محفلین
میرے خیال میں ڈیسکٹاپ کا ترجمہ ڈیسکٹاپ ہی رہنا چاہیے ۔ یہ ایک بہت عام اور اہم ٹیکنکل لفظ ہے ۔
 
Top