اردو جملہ 1.5 کی تیاریاں

باسم

محفلین
جملہ 1.5.4 ایک maintenance ریلیز ہے جس میں کچھ بگ فکسز موجود ہیں، اس میں کوئی نئی فیچر شامل نہیں کی گئی ہے۔
لیکن مکمل پیکج کا حجم 6 م ب ہے تو اپ ڈیٹ پیکج کا 3 م ب، یعنی آدھا پیکج اپ ڈیٹ ہوا ہے،
اور JA Purity تھیم بھی پیکج میں شامل کردی گئی ہے۔
 

باسم

محفلین
جملہ میں اردو پی ڈی ایف کے سلسلے میں کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں،
سب جانتے ہیں کہ پی ڈی ایف میں اپنی مرضی کا فونٹ دکھانے فونٹ ایمبیڈ کرنا پڑتا ہے جملہ! میں اس کیلیے جملہ پیکج کے لینگوج فولڈر (یوزر) میں ہر فونٹ کی تین فائلیں مثلاً (freesans.ctg.z, freesans.php, freesans.z) بناکر انہیں language/pdf_fonts فولڈر میں رکھا ہے اور پھر ایکس ایم ایل فائل میں اسے منتخب کیا جاتا ہے
TCPDF ایک پروگرام ہے جس کی مدد سے پی ایچ پی سے پی ڈی ایف بنانا ممکن ہے جملہ! اسے ہی استعمال کررہا ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے مطلوبہ تین فائلیں بنانا ممکن ہے مگر اسے انسٹال کیسے کرنا ہے یہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا اگر کچھ راہنمائی ہوجائے تو یہ کام بھی مکمل ہوجائے گا۔
اسکی انسٹالیشن گائیڈ یہاں ہے۔
اس طرح کا ایک پروگرام fPDF Font File Converter آن لائن بھی ہے مگر اس میں ایک فائل .ctg.z مختلف ایکسٹنشن سے بنتی ہے اور یہ علوی نستعلیق کی فائلیں نہیں بنا پارہا پاک نستعلیق کی بن رہی ہیں۔
فی الحال اردو کیلیے Times New Roman, Arial Unicode, Courier یا کوئی اور فونٹ استعمال کیے جاسکتے ہیں اور ان کی مطلوبہ فائلیں موجود بھی ہیں فارسی جملہ کی پی ڈی ایف چیک کی ٹھیک بن رہی تھی۔
اپنے سندھی بھائیوں نے یہ کام بھی کرلیا ہے اور سندھی فونٹ کی فائلیں یہاں رکھ دی ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
کاش کہ میں آپکی مدد کر سکتی ہوتی۔
یا پھر کسی طرم خان صاھب کو پکڑ کر آپ کی مدد کے لیے یہاں لا سکتی ہوتی۔

لیکن مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ جملہ کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور لگتا ہے کہ اسے اردو کے قابل بنا کر ہی چھوڑیں گے۔

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ 1.5 کے اردو پیکج بنانے کے سلسلے میں کافی کام ہو چکا ہوا ہے۔ لیکن ابھی بھی کئی رکاوٹیں باقی ہیں۔ جملہ 1.5 میں TinyMCE کا نیا ورژن استعمال ہوا ہوا ہے جس میں اردو لکھنے کی سپورٹ فی الحال شامل نہیں ہے۔ جملہ 1.5 کے ایڈمن سیکشن میں جاوا سکرپٹ لائبریری MooTools کا استعمال ہوا ہوا ہے۔ میں نے مُوٹولز کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کر لیا ہے لیکن ابھی تک اسے جملہ میں انٹگریٹ نہیں کیا ہے۔ میں ابھی ورڈپریس 2.7 کے اردو پیکج کی تیاری پر کام کر رہا ہوں۔ اس میں کچھ ہفتے لگیں گے۔ اس کے بعد جملہ پر توجہ دوں گا۔
 

MyOwn

محفلین
سلام مکرم نبیل!
کیا ایڈیٹر کے بارے میں کوئی تازہ اطلاع مل سکتی ہے۔۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn، میں فی الحال ورڈپریس 2.7 کے اردو ورژن کی تیاری پر کام کر رہا ہوں۔ جملہ پر اس کے بعد کام کروں گا۔ ٹائنی ایم سی ای کے نئے ورژن میں اردو سپورٹ شامل کرنے کا مجھے ابھی تک کوئی طریقہ سمجھ نہیں آیا۔ اگر یہ ممکن نہ ہوا تو اس کے بغیر ہی جملہ کا اردو پیکج تیار کر لیا جائے گا۔
 

MyOwn

محفلین
میرا خیال ہے کہ اگر انگلش جملہ میں اردو ٹرانسلیشن فائل لگا کر Rtl کر لیا جائے تو بھی بہت ساری سائٹس کا مسلہ ان سے حل ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جملہ کی اکثر سائٹس پر صارفین کو فیڈ بیک دینے کی سہولت مہیا نہیں‌کی جاتی ہے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn، یہ کرنا تو کوئی مشکل نہیں ہے اور کئی لوگوں نے اس طرح کیا بھی ہوا ہے۔ لیکن اس کا فیڈ بیک سے کیا تعلق ہے؟ جملہ کا اردو پیکج تیار کرنے کے لیے علیحدہ سے اور یکسوئی سے کام کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
جس طرح ھم اس فورم میں اردو اور english ریڈیو بٹن سے "Language change" کر لیتے ہین کیا جملہ میں طرح" language switch over " کرنے کے لیے کیا کیا کرنا ہو گا- کچھ hints مل سکتے ھین- شکریہ
 
مجھے اردو اور english ٹائپ کرنے مین ایک اور مسئلہ پیش آ رہا ھے، وہ یہ ہے کہ جب میں urdu joomla میں اردو کے ساتھ english کے words ٹائپ کرتا ہوں تو جو last line or word ہوتا ہے وہ formatting اور alignment خراب کر دیتا ہے، اور line کے start مین چلا جاتا ہے۔ اس کا کوئی حل ہے ؟
 
Top