اردو جملہ کی ٹمپلیٹس کی کسٹمائزیشن!

نبیل تم جانتے نہیں کہ شمیل نے کہاں کہاں جملہ کو انسٹال کرنے کے لیے مدد مانگی ہے اور واقعی اگر شمیل اپنی تصویر لگا دیتا تو جملہ کی تصویر سے بھی زیادہ پیاری لگتی :)

اف اللہ شمیل کتنا خوش لگ رہا ہے جملہ مسائل تلف ہونے کے بعد ;)
 
امانت بھائی نے کمپیوٹنگ میں مضمون لکھا تھا "جوملہ سیکھئے"۔۔۔۔ دو قسطوں پر مشتمل تھا۔۔۔ اس نے کافی لوگوں کی پیاس بھڑکادی تھی جوملہ کے حوالہ سے۔۔۔ لیکن وہ مضمون 1.5 ورژن پر تھا۔۔۔ میں نے بھی پہلے اسے استعمال کیا۔۔۔۔ پھر اردو محفل پر اردو جوملہ نظر آیا تو اس سے استفادہ حاصل کیا۔۔۔۔ تب ہی اس کے فوائد پتا چلے۔۔۔۔!
 
میں نے اردو جملہ میں تبدیلیاں کرنی شروع دی ہیں ۔ دیکھیں میں نے اردو جملہ میں یہ ہیڈر تصویر تبدیل کی ہے ۔

تصویر کو بغور دیکھنے کے لیے تصویر کے اوپر موجود پیلی پٹی کو کلک کریں ۔

1303095543_44245b62b0_o.jpg
 
نبیل بھائی : میں نے جملہ کے نئے بی ٹا ورژن کے ٹیمپلیٹ کو اردوانہ شروع کر دیا ہے ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جملہ کے نئے ورژن کا ورژن ہے Joomla 1.5 Beta 2 ۔ اور اس کے ایک سیمپل ٹیمپلیٹ بیز میں ، میں نے کچھ بتدیلیاں کی ہیں ۔ جن سے میں ، مین پر اب اردو لکھنے کے کابل ہو گیا ہوں ۔

تصویر کو بغور دیکھنے کے لیے تصویر کے اوپر موجود پیلی پٹی کو کلک کریں ۔

1303054933_91420db256_b.jpg


1305677622_578c0c341d_o.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، یہ اردو لینگویج فائلیں میں نے ٹیسٹ نہیں کی ہوئیں اس لیے میں یقین سے ان کے صحیح کام کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بہرحال تم اس rar فائل کو ان پیک کرو اور اس میں جتنی فائلوں کے نام کے شروع میں @ آرہا ہے اسے ہٹا دو۔ اس کے بعد ur-PK فولڈر کو جملہ 1.5 کی launguage ڈائریکٹری میں کاپی کردو۔ اس کے بعد جملہ کے ایڈمن بیک اینڈ میں لاگن کرو اور وہاں لینگویج منیجر میں جا کر سائٹ لینگویج کے لیے اردو کو بطور ڈیفالٹ سیٹ کردو۔ اس سے کام چل جانا چاہیے۔
 

bjoomla

محفلین
شکر ہے اللہ تعا لی کا ۔۔۔ آپ نے 5۔1 میں‌ اردو زبا ن کا مسئلہ حل کر دیا ۔اگے دیکھئے جملہ کا کا م کس سا ل مکمل ہو تا ہے ;)
 
جب میں جملہ کے کسی ٹمپلیٹ کو کسٹمائز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چار پانچ بار تبدیلی کے بعد اسے دوبارہ چیک کروں تو جملہ کے ٹمپلیٹ ایڈیٹر میں ٹمپلیٹ سی ایس ایس فائل کے سامنے لکھا ہوا آجاتا ہے کہ یہ ناقابل تحریرہے۔ جبکہ
میں نے جس وقت پہلی دفعہ اس فائل کو اوپن کیا تھا تو اس کے سامنے لکھا ہوا تھا کہ یہ قابل تحریر ہے۔
چند ایک تبدیلیوں کے بعد اس نے ایسا کیوں ظاہر کرنا شروع کرد یا ہے۔
اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔
میں نے بہت تلاش کیا لیکن مجھے جملہ 1۔5۔9 کے لیے کوئی بھی اردو کا ٹمپلیٹ نہیں ملا تو میں نے سوچا خود سے ٹمپلیٹ کسٹمائز کر لیتے ہیں۔
اوپر والے مسئلے کا میں کوئی حل نکالنے کی کوشش کرتا ہوں چونکہ مجھے یہ مسئلہ کچھ اہمیت کے قابل لگا ایسا لیے اسے آپ سے شیئر کر رہا ہوں تا کہ کوئی جملہ کا شیدائی اس کا جواب لکھے دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ جملہ کے ایڈمن پینل کے ذریعے سی ایس ایس کو ایڈٹ کر رہے ہیں تو شاید اسے چیک آؤٹ کرنے کے بعد چیک ان کرنا ضروری ہے۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ ویب سائٹ پر استعمال کرنے سے پہلے لوکل ہوسٹ پر کسی ایڈیٹر کے ذریعے ہی ٹیمپلیٹ فائلوں کو کسٹمائز کر لیا جائے۔ ویسے انٹرنیٹ پر تلاش کرنے سے کوئی نہ کوئی ٹیمپلیٹس مل جائیں گی جو کہ پہلے سے رائیٹ ٹو لیفٹ ڈائریکشن میں ہونگی۔ ان کا فونٹ تبدیل کرکے کام چلایا جا سکتا ہے۔
 

اظفر

محفلین
نبیل ایک چیز سمجھ نہیں آئی ۔
جملہ میں کچھ ماڈیولز تو پہلے سے موجود ہوتے ہیں جیسے لاگ ان والا ماڈیول ہے۔ پھر اس ماڈیول میں اردو ایڈیٹر ہر تھیم کیلیے الگ کیوں لگانا پڑتا ہے ؟ جملہ کا ایک ٹیملیٹ میں نے اپنے لیے اردو میں بدلا ہے یہ کافی سر دکھانے والا کام نکلا ۔ لیکن میں اس میں اردو ایڈیٹر نہیں چلا سکا میری خوش فہمی یہ تھی ایڈیٹر تو شاید پہلے سے ماڈیول میں لگا ہوا ہے۔
جیسے دیکھیں کوئی نیا ماڈیول انسٹال کیا ہے تو اس کو ایڈٹ کرتے وقت خود کار اس میں اردو ایڈیٹر لاگو ہوجاتا ہے لیکن نیے تھیم کے لاگ ان باکس میں نہیں ہوتا ۔ اس کی کیا وجہ ہے اور اس کے لئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ۔
 
Top