اردو جملہ کی ٹمپلیٹس کی کسٹمائزیشن!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے باسم کے بنائے ہوئے امیج اردو جملہ کی انسٹالیشن پر اپلوڈ کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی میں نے اپنی لوکل انسٹالیشن پر اس کی سٹائل شیٹس کو اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے لیے ایڈجسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خاصا مشکل کام نکلا ہے۔ ابھی تک میں نے ایک ٹمپلیٹ کسٹمائز کی ہے اور اس کے لیے مجھے کئی نئے سٹائل ڈیفائن کرنے پڑے ہیں۔ یہاں تک تو بات ٹھیک ہے لیکن مجھے جملہ کے چند ماڈیولز کے سورس کوڈ میں بھی کچھ تبدیلی کرنا پڑی۔ یہاں میری جملہ کی customizability سے متعلق خوش فہمی ذرا کم ہو گئی۔ بہرحال میں زیادہ کچھ نہیں کہتا کیونکہ حال ہی میں جملہ نے بہترین سی ایم ایس کا ایوارڈ جیتا ہے۔ :?

فی الحال ایک ٹمپلیٹ rhuk_solarflare_ii پر کام مکمل ہوا ہے۔ جونہی کچھ اور ٹمپلیٹس پر کام مکمل ہوا، میں ان ٹمپلیٹس اور کوڈ کی تبدیلیوں سمیت اردو جملہ کا پیکج یہاں اپلوڈ کر دوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ اس طرح لوگوں کے لیے اردو ویب سائٹ میکنگ کا کام زیادہ سے زیادہ آسان ہو جائے۔ اس سے اگلا مرحلہ جملہ میں اردو ایڈیٹر کا شامل کرنا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات، اور وہ یہ کہ میں نے سکرول بار کو دائیں جانب کر دیا ہے۔ میرے خیال میں زیادہ یوزرز کی ڈیمانڈ یہی ہوتی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اگلا مرحلہ جملہ میں اردو ایڈیٹر کا شامل کرنا ہوگا۔

نبیل بھائی، میں کچھ بول نہیں رہی تھی، مگر اس پورے عرصے میں میں محفل پر آ کر سب سے پہلے آپکی تحریر ڈھونڈنے کی کوشش کرتی تھی (اور وہ بھی جملہ کے ضمن میں)۔

اور خاص طور پر مجھے جملہ میں اردو ایڈیٹر کی شمولیت کا انتظار تھا۔

اس حوالے سے میرا ایک سوال بہت عرصے سے اٹکا ہوا ہے، اور وہ یہ کہ کیا wysiwyg ایڈیٹر کا استعمال سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ میں دیکھتی ہوں کہ ہر ڈسکشن فورم صرف بی بی کوڈ کا ایڈیٹر استعمال کرتا ہے اور کبھی wysiwyg ایڈیٹر استعمال نہیں کرتا۔

مزید یہ کہ آپ جملہ سٹیبل ورژن کی ٹیمپلیٹ بنا رہے ہیں۔کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ ٹیمپلیٹ جملہ 1،5 میں بھی چل سکے گی؟

اور ایک بات آپ کو یہ بتانی تھی کہ اردو ویب کی جو ٹیسٹنگ جملہ انسٹالیشن آپ نے کر کے دی تھی، اُس میں کوئی ایرر آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے "ماڈیول انسٹالر" بالکل کام نہیں کر رہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مہوش،

ابھی آپ کی مزید دوسری پوسٹس کے جواب دینے بھی باقی ہیں۔ وقت ملنے پر وہ بھی لکھوں گا۔

جہاں تک فورم میں وزی وگ ایڈیٹر کے استعمال کا تعلق ہے تو اس میں ایک سیکیورٹی رسک ضرور ہے۔ لیکن میرے خیال میں یہ رسک اتنا بڑا نہیں ہے کیونکہ صرف رجسٹرڈ ارکان ہی پوسٹ کرنے کے مجاز ہوتے ہیں اور اس طرح کی حرکت کرنے والا فوراً نظر میں آ سکتا ہے۔ وزی وگ کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے یوزر من مانی ایچ ٹی ایم پوسٹ کر سکتا ہے جس سے فورم یا ویب پیج کا لے آؤٹ تباہ ہو سکتا ہے۔ بی بی کوڈز کے استعمال سے مارک اپ کنٹرول میں رہتا ہے۔

میں نے اس فورم پر ایچ ٹی ایم پوسٹ کرنے کی محدود سہولت فراہم کی ہوئی ہے جو کہ تمام موڈریٹرز کو حاصل ہے۔ تفسیر اسی کا استعمال کرکے جدول بناتے ہیں۔ بہرحال اس فیچر میں بھی وہی مسئلہ ہے کہ اگر ٹھیک ایچ ٹی ایم ایل پوسٹ نہ کی جائے تو پیج کا سٹرکچر خراب ہو جاتا ہے۔

آن لائن وز ی وگ ایڈیٹرز کا ایک اور نقصان یوزر کا ٹیکسٹ فارمیٹنگ پر کنٹرول ہے جس کی بنا پر وہ اپنی مرضی کی فارمیٹنگ کر سکتا ہے۔ یہ کام فورم میں تو پھر بھی ٹھیک ہے لیکن کسی نیوز ویب سائٹ کے لیے ٹھیک نہیں ہے جہاں لے آؤٹ اور فارمیٹنگ standardized ہوتی ہے۔ اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وزی وگ ایڈیٹر کی ٹول بار سے کلر ‌ پوائنٹ سائز ‌ فونٹ سٹال وغیرہ ہٹا دیے جائیں اور اس کی جگہ سی ایس ایس کے سٹائلز کی لسٹ فراہم کی جائے جس سے متبادل فارمیٹنگ ہو سکے۔ اس کی مثال ہیڈنگز کے سٹائل منتخب کرنا ہے۔ میں عنقریب اردو جملہ کی انسٹالیشن میں ایسا ہی سیٹ اپ فراہم کر دوں گا۔

میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ جملہ کے موجودہ ورژن پر کام سے ہماری جملہ کی آگاہی میں اضافہ ہوگا۔ جملہ 1.5 ریلیز ہونے پر ہمیں کئی کام ازسرنو کرنے پڑ سکتے ہیں لیکن اس وقت تک ہمیں موجودہ ورژن پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔

ماڈیول انسٹالر میں ایرر جملہ کی انسٹالیشن کا ایرر نہیں ہے۔ یہ کسی اور وجہ سے آ رہا ہے۔ میں اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ جلد اس کا حل مل جائے گا۔
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل نے کہا:
اس سے اگلا مرحلہ جملہ میں اردو ایڈیٹر کا شامل کرنا ہوگا۔

اسلام و علیکم نبیل بھائی،

آپ نے اوپر والی بات 2005 میں کہی تھی میں نے بہت ڈھونڈا مگر کسی بھی جملہ ڈاؤنلوڈ میں اردو ایڈیٹر نہیں ملا۔

ًمیں صرف یہ جاننا چا ہتا ہوں کہ اگر آپ نے اردو ایڈیٹر کو جملہ اردو میں شامل کردیا ہے تو براہ مہربانی اس کی نشاندہی کردیجیئے۔ نوازش ہوگی

اور اگر نہیں کیا تو کہیں آپ نے اس پراجیکٹ کو ترک تو نہیں کردیا؟ راہنمائی فرمائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ابن آدم، آپ نے غلطی سے میری تاریخ شمولیت کو اس پیغام کی تاریخ ارسال سمجھ لیا ہے۔

ابھی تک اردو جملہ میں اس کا ڈیفالٹ وزی وگ ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر ہی چل رہا ہے اور میرا اس میں تبدیلی کرنے کا ارادہ بھی نہیں ہے۔ اس کی جگہ میں جے سی ای ایڈیٹر میں اردو سپورٹ فراہم کرکے اسے یہاں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جے سی ای ایڈیٹر ٹائنی ایم سی ای پر ہی مبنی ہے اور اس میں مزید کئی مفید فیچر شامل ہیں جیسے کہ امیج اپلوڈنگ کی سہولت وغیرہ۔ ابھی میں نے اس پر کام نہیں شروع کیا ہے اس لیے میں اس سے متعلق کسی ٹائم فریم کے بارے میں نہیں بتا سکتا۔

والسلام
 

ابنِ آدم

محفلین
بالکل ٹھیک فرمایا ویسے بھی امیج اپ لوڈنگ فیچر کی آپشن جملہ کونٹینٹ مینجمنٹ کے سافٹ وئیر کے لئے زیادہ مناسب رہے گی۔اس انٹیگریشن کا انتظار رہے گا۔
 
نبیل بھائي : میں نے اپنے لوکل ہوسٹ پر جملہ انسٹال کر لیا ہے ۔ اب یہ بتائیں کہ میں وہ ٹیمپٹیس کہاں سے لوں جن سے میری لکھی گئي پوسٹس اردو میں صحیح طرح دھکائی دیں ۔ ذرا جلدی سے جواب مل جائیں تو مجھ پر احسان ہو گا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، کیا آپ نے اردو جملہ انسٹال کیا ہے؟ یہ ذیل کے ربط پر موجود ہے:

اردو جملہ 1.0.12

اردو جملہ کی ڈیمو سائٹ‌ یہاں ہے۔

اگر آپ لوکل ہوسٹ پر اردو اپلیکیشنز انسٹال کر رہے ہیں تو اس مقصد کے لیے اردو ویب سرور بہتر رہے گا جو کہ یونیفارم سرور کا ہی ایک موڈیفائیڈ‌ ورژن ہے۔
 
نبیل بھائي : میں نے جملہ کی ویب سائٹ سے کا یہ ورژن اتارا ہے ۔
Joomla 1.5 beta 2
اور لوکل ہوسٹ بنایا ہے ۔ میں نے لوکل ہوسٹ بنانے کے لیے وینپ سرور کا ہلکا ورژن استعمال کیا ہے ۔ میں نے ورڈ پریس اور جملہ دونوں ہی کامیابی سے انسٹال کر لیے ہیں ۔ ان کو بہتر طور پر انسٹال کرنے کے لیے میں نے کئی ایک ویب ٹو ٹوریل کا سہارا لیا ہے ۔ اور اب میں جملہ کے اردو ٹیمپلٹ کے لیے آپ سے بہت پر امید ہوں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل میں نے ابھی تک جملہ 1.5 پر کام نہیں کیا ہے۔ ایک مرتبہ اس کا سٹیبل ورژن ریلیز ہو جائے تو اس کا اردو ورژن تیار کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت تک اردو جملہ 1.0.12 پر ہی گزارا کرو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھئی تم گن کر دیکھ لو۔ :)
میرے خیال میں اردو جملہ پیکج میں سات ٹیمپلیٹس شامل ہیں جو سب اردو کے لیے کسٹمائزڈ ہیں۔
 
نبیل بھائي : واہ ۔ بہت عمدہ ۔ پر جیسا کہ میں نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ میں نے لوکل ہوسٹینگ کے لیے وینپ سرور کا ہلکا ورژن استعمال کیا ہے ۔ اس ورژن کے تہت ورڈ پریس کا نیا ورژن اور جملہ کا نیا بیٹا ورژن تو با آسانی انسٹال ہو جاتا ہے ۔ لیکن میں نے دیکھا ہے کہ اردو جملہ کی انسٹالیشن میں ایرر آ رہے ہیں ۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ۔
 
نبیل بھائي : جملہ میرے پی سی پر موجود لوکل ہوسٹ پر با آسانی انسٹال ہو گیا ہے ۔ میں نے اس کے لیے ڈیٹا بیس میں سے جملہ کا پہلے سے موجود ڈیٹا بیس اڑا دیا اور نیے سرے سے دوبارہ بنایا ۔ اور جب اردو جملہ کو انسٹال کیا تو وہ آسانی سے ہو گیا ۔ لیکن جملہ کی سائٹ کھولنے پر جا بجا سوالیا نشان موجود ہیں ۔ اس کے کیا معنی ہیں ۔
1284137484_7014cc7627.jpg


1284141280_6f05e93b57.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہائے اللہ کتنا پیارا لگ رہا ہے۔ :)

شمیل تم اپنی تصویر بھی لگاؤ کہ تم اردو جملہ کو دیکھ کر کتنے خوش ہو رہے ہو۔ :)
 
Top