اردو-ترکی ، ترکی-اردو لغت

الف نظامی

لائبریرین
Urduca-türkçe ,türkçe-Urduca sözlük
Urdu-Turkish , Turkish Urdu Dictionray

ممتاز معلم ، صحافی اور ترکی میں روزنامہ جنگ کے نمائندہ ڈاکٹر فرقان حمید کی اردو-ترکی ، ترکی-اردو لغت کی تقریب رونمائی 25 جنوری کو ترکی کے شہر استنبول میں مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ جس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور ان کے ترک ہم منصب عبد اللہ گل کی شرکت متوقع ہے۔

لغت کی تیاری پر وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر فرقان حمید کی یہ کاوش عظیم قومی خدمت اور قابل ستائش علمی سفارتکاری ہے۔ مصنف نے پاکستان اور ترکی کے عوام کو اس کتاب کا تحفہ دے کر ایک دوسرے کی زبان سمجھنے کا بہترین موقع دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ترک وزیر اعظم نے ڈاکٹر فرقان حمید کی تصنیف پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ لغت ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کتاب کے مصنف ڈاکٹر فرقان حمید 1961 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور جامعہ پنجاب میں تعلیم حاصل کی۔ 1985 سے 1988 تک انہوں نے ریڈیو پاکستان میں ترک زبان کے براڈ کاسٹر کے طور پر فرائض انجام دیے۔ 1993 میں ترک زبان میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ آپ مختلف پاکستانی اور ترک تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے شعبوں سے بھی وابستہ رہے۔ ڈاکٹر فرقان حمید آج کل ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی اردو سروس سے وابستہ ہیں۔

بحوالہ روزنامہ جنگ 24 جنوری
 
ابوشامل

محفلین

برادر نظامی! بہت اچھی خبر سنائی آپ نے لیکن شایدآخر کے چند جملے درست کرنے کی ضرورت ہے۔
میری معلومات کے مطابق ترکی زبان و ادب پر ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی محمد صابر تھے۔ انہوں نے 1959ء میں جامعہ استنبول سے پی ایچ ڈی کیا تھا۔ اس کے علاوہ آپ نے اردو-ترکی لغت بھی مرتب کی تھی۔ صابر صاحب جامعہ کراچی میں کلیہ تاریخ کے سربراہ بھی رہے ۔ آپ نے "ترکان عثمانی" کے نام سے سلطنت عثمانیہ کی تاریخ بھی لکھی، جو جامعہ کراچی کے نصاب میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں معروف ترک شاعر محمد عاکف ایرصوئے پر ایک ترکی کتاب کا ترجمہ بھی کیا۔ ڈاکٹر محمد صابر نے 8 نومبر 2009ء کو کراچی میں انتقال فرمایا۔ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
اس معلومات کی بنیا دپر میرا خیال ہے کہ ترکی زبان میں پہلے پاکستانی پی ایچ ڈی ڈاکٹرمحمد صابر تھے نہ کہ فرقان حمید۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ڈاکٹر محمد صابر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا بہت شکریہ ابوشامل۔
آپ کے مذکورہ بلاگ ربط کے مطابق ڈاکٹر محمد صابر نے ترکی- اردو لغت مرتب نہیں بلکہ شائع کی تھی اور اس ترکی-اردو لغت کو ظفر حسن ایبک نے مرتب کیا تھا۔
 
جی نظامی بھائی، وہ ذرا جوش میں لکھ گیا :) لیکن آپ کی خبر میں جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرقان حمید ترکی زبان میں پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی ہیں، وہ غلط ہے، یہ اعزاز محمد صابر مرحوم ہی کو حاصل ہے۔
 
ڈاکٹر فرقان حمید ترکی زبان میں ‌پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی ہیں (جوش میں) :)
 
Top