اردو تحریر میں انگریزی الفاظ کا استعمال اور جملے کی بے ترتیبی، کیا کوئی حل موجود ہے؟

فرقان احمد

محفلین
انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرتے ہوئے یہ مسئلہ اکثر درپیش رہتا ہے کہ اگر اردو عبارت میں انگریزی کے الفاظ استعمال کیے جائیں تو جملے کی ترتیب بالکل بدل جاتی ہے اور اس باعث تحریر کا مفہوم بھی یکسر بدل جاتا ہے۔ گو کہ یہ درست ہے کہ ایم ایس ورڈ یا کئی دیگر پلیٹ فارم یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ عبارت کو دائیں سے بائیں لکھ لیا جائے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اگر اس عبارت کو ایم ایس ورڈ سے اٹھا کر انٹرنیٹ پر کسی ایسی ویب سائیٹ پر ڈالا جائے جہاں دائیں سے بائیں نظر آنے یا لکھے جانے کا اہتمام نہ ہو تو وہاں جملے پھر اسی طرح تتر بتر ہو جاتے ہیں۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ممکن ہے کہ ہم جو لکھیں، وہ انٹرنیٹ کے ان عمومی پلیٹ فارمز پر، جیسے فیس بک کے پوسٹ سیکشن یا کمنٹ سیکشن میں درست ترتیب سے لکھا ہوا نظر آئے۔ ماہرین سے التماس ہے کہ اس حوالے سے معاونت فراہم کی جائے؛ احسان مند رہوں گا۔
 
arifkarim

معطل

فیس بک اور ٹویٹر تو خود ہی دائیں سے بائیں زبانوں کو صحیح دکھاتا ہے۔ اسکا حل یہ ہے کہ پوسٹ دائیں سے بائیں زبان سے شروع کریں۔ اگر کسی بائیں سے دائیں زبان کے لفظ سے شروع کریں گے تو بعد میں آنے والی دائیں سے بائیں زبان کے الفاظ خراب ہو جائیں گے
 
الف عین

لائبریرین
اس کا واحد حل ہے کہ جب اردو ختم ہو تو ایک عدد RTL کیریکٹر ٹائپ کیا جائے اور جہاں انگریزی ختم کر کے پھر اردو لکھنا ہو توLTRکیریکٹر ٹائپ کیا جائے۔ اگر اردو کی بورڈ میں نہ ہو تو ونڈوز نوٹ پیڈ میں رائٹ کلک کر کے کنٹرول کیریکٹر ٹائپ کئے جا سکتے ہیں÷
 
عارف بھیا! آپ کا مشورہ بہت پسند آیا۔ شکریہ!
 
فرقان احمد

محفلین
اس کا واحد حل ہے کہ جب اردو ختم ہو تو ایک عدد RTL کیریکٹر ٹائپ کیا جائے اور جہاں انگریزی ختم کر کے پھر اردو لکھنا ہو توLTRکیریکٹر ٹائپ کیا جائے۔ اگر اردو کی بورڈ میں نہ ہو تو ونڈوز نوٹ پیڈ میں رائٹ کلک کر کے کنٹرول کیریکٹر ٹائپ کئے جا سکتے ہیں÷

محترم الف عین آپ کو ہی ٹیگ کرنے کا سوچ رہا تھا، قسمت اچھی تھی، آپ خود چلے آئے۔ جب آپ نے فرما دیا کہ یہ واحد حل ہے تو پھر اگلا سوال کیا داغا جائے! آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں، بہت شکریہ!
 
محمد امین

لائبریرین
اس کا واحد حل ہے کہ جب اردو ختم ہو تو ایک عدد RTL کیریکٹر ٹائپ کیا جائے اور جہاں انگریزی ختم کر کے پھر اردو لکھنا ہو توLTRکیریکٹر ٹائپ کیا جائے۔ اگر اردو کی بورڈ میں نہ ہو تو ونڈوز نوٹ پیڈ میں رائٹ کلک کر کے کنٹرول کیریکٹر ٹائپ کئے جا سکتے ہیں÷

اس کی تھوڑی مزید وضاحت؟
 
Top