اردو بلاگ

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی ، ذکریا بھائی
چند دن پیشتر ویب پر سرچ کے دوران میری نظر ایک بلاگ سکرپٹ پر پڑی جو کہ مجھے نہایت آسان لگا۔میں نے اس میں کچھ ردوبدل کر کے اسے اردو بلاگ میں تبدیل کر دیا ہے۔اس سکرپٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے لئے کسی ڈیٹا بیس کی ضرورت نہیں ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی خوبی ہے۔آر ایس ایس فیڈ بھی اس کی خوبیوں میں شامل کر دی گئی ہے۔ اسے آسانی کے ساتھ ہر کوئی استمال میں لا سکتا ہے۔

اس میں ایک عدد php فائل کا استمال کیا گیا ہے۔تبصرے اور ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لئے صرف دو عدد dat فائلوں کا استمال ہوا ہے۔
محترم بھائی جی ابھی اس کو سادہ سا بنایا ہے اس سلسلہ میں آپ کی مدد بھی درکار ہے کہ اس میں اور چار چاند لگا کر اور اردو پیڈ کا استمال کر کے اسے اردو دانوں کو استمال کے لئے دے دیا جائے۔

اس سلسلہ میں آپ سب بھائیوں کی تجاویز اور مشورے میرے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
جزاک اللہ

بلاگ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بلاگ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ پردیسی بھائی۔ اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ میں وقت ملنے پر مذکورہ سوفٹویر میں ویب پیڈ بھی شامل کردوں گا۔ آپ شاید جانتے ہی ہوں گے کہ ہم لوگ ورڈپریس کو مقامیانے پر کام کر رہے ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی اردو ورڈپریس کا ایک پیکج بھی ریلیز کر دیں گے۔ بہرحال صارفین کے لیے بہتر ہوتا ہے اگر ان کے پاس ایک سے زیادہ چوائس ہو۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم
جزاک اللہ بھائی جی۔آپ index.php کی فائل میں اگر دیکھیں تو اوپر سے پانچویں لائن میں ایڈمنسٹریشن پاسورڈ لکھا ہو گا۔آپ اسے اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔
بھائی جی آپ اسے پرکھئے ، جانچئے ہر طرح سے اگر اس میں کوئی خامیاں ہوں تو ضرور بتائیے گا۔اس کی آر ایس ایس فیڈ بھی استمال کر کے دیکھیں۔
اگر یہ آپ کے معیار پر پورا اترتا ہے تو پھر اسے اوپری سطح اور نچلے حصے کو بھی خوبصورت ٹمپلیٹ کی شکل میں ڈھال دیا جائے گا۔
میں نے نبیل بھائی سے درخواست کی تھی کہ اس میں ویب پیڈ ڈال دیا جائے۔غالباً مصروفیت کی وجہ سے شاید وہ ایسا نہ کر سکیں ہوں۔اب انشااللہ دوبارہ ان سے درخواست کروں گا۔
اصل میں اس بلاگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کسی ڈیٹا بیس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور یہی اس کی سب سے بڑی خوبی ہے۔باقی چھوٹی موٹی خامیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

جزاک اللہ
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی پردیسی، میں نے آپ کے اردوبلاگ کوڈاؤن لوڈتوکیاہے لیکن یہ میرے کمبپوٹرمیں اوپن نہیں ہورہاہے ۔ کیاپی ايچ پی کی فائل کوکھولنے کے لئے کوئی علیحدہ سوفٹ وئیرڈاؤن لوڈکرناپڑتاہے کیونکہ میرے پاس پی ایچ پی کوئی کوئی بھی فائل کھلتی نہیں ہے۔ پلیزاس بارے میں رہنمائی کریں۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
زیک

مسافر
پردیسی: میں نے اس میں اردو ویب‌پیڈ ڈالا ہے۔ دیکھیں کیسا کام کرتا ہے؟ ٹیسٹ کر کے مجھے ضرور بتائیں۔
 
Attachments

  • urdu_blog_soft_114.zip
    28.3 KB · مناظر: 40

پاکستانی

محفلین
محترم پردیسی و زکریا بھائی
بلاگ میں کوئی بھی تحریر اپلوڈ نہیں ہو رہی اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔
دوسری بات یہ کہ عنوان یا ٹائیٹل کے ساتھ ؛ یہ نشان آ رہا ہے۔

نوٹ۔ میں نے ابھی تک پاسورڈ تبدیل نہیں کیا۔
 
زیک

مسافر
پاکستانی نے کہا:
بلاگ میں کوئی بھی تحریر اپلوڈ نہیں ہو رہی اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔

اس کی ایک وجہ تو permissions ہو سکتی ہیں۔ کئی ویب ہوسٹ پر اپاچی ایک مخصوص user کے طور پر چلتا ہے اس لئے وہ آپ کی فائلوں میں نہیں لکھ سکتا۔

آپ comments.dat اور entries.dat کو حذف کر کے دیکھیں۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم رحمۃ اللہ
سب سے پہلے تو جزاک اللہ زکریا بھائی یہ آپ نے بہت بڑا کام کیا ہے اور انشااللہ اس سے لوگوں کو اردو لکھنے میں بہت زیادہ آسانی محسوس ہو گی۔
آپ کے دئیے ہوئے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر کے ویب پر ڈال دیا ہے مگر ابھی میں نے اِسے استمال نہیں کیا آج انشااللہ فارغ ہو کر اسے تفصیلی دیکھ کر بتاؤں گا مجھے امید ہے آپ کے کئے ہوئے کام میں جھول نہیں ہو گی۔
جزاک اللہ زکریا بھائی
 
پردیسی

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی پردیسی، میں نے آپ کے اردوبلاگ کوڈاؤن لوڈتوکیاہے لیکن یہ میرے کمبپوٹرمیں اوپن نہیں ہورہاہے ۔ کیاپی ايچ پی کی فائل کوکھولنے کے لئے کوئی علیحدہ سوفٹ وئیرڈاؤن لوڈکرناپڑتاہے کیونکہ میرے پاس پی ایچ پی کوئی کوئی بھی فائل کھلتی نہیں ہے۔ پلیزاس بارے میں رہنمائی کریں۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال

السلام علیکم رحمۃ اللہ
بھائی جاوید اقبال!
آپ نوٹ پیڈ میں اس کو کھولیں اور جو ردوبدل کرنا ہو کر کے اسے دوبارہ محفوظ کرتے وقت Encoding: UTF-8 پر ہی محفوظ کریں۔
جزاک اللہ
 
پردیسی

محفلین
پاکستانی نے کہا:
محترم پردیسی و زکریا بھائی
بلاگ میں کوئی بھی تحریر اپلوڈ نہیں ہو رہی اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔
دوسری بات یہ کہ عنوان یا ٹائیٹل کے ساتھ ؛ یہ نشان آ رہا ہے۔

نوٹ۔ میں نے ابھی تک پاسورڈ تبدیل نہیں کیا۔

السلام علیکم رحمۃ اللہ
پاکستانی بھائی جی!
جیسا کہ زکریا بھائی نے بتایا کہ کچھ ویب ہوسٹ ڈیٹا محفوظ کرنے والی فائیلوں کو write permissions نہیں دیتے یعنی ان کی permissions اپلوڈ ہوتے ہوئے خود بخود تبدیل نہیں ہوتی تو اس صورت میں انہیں خود کرنا ہوتا ہے۔
آپ ایسا کریں اپنے ftp (جس سے آپ نے فائیلیں اپ لوڈ کی ہیں) کے ذریعہ سے comments.dat اور entries.dat کی فائلوں کو کھولیں ان پر رائٹ کلک کریں اور ان کی پرمیشن 666 پر کر دیں۔یعنی،جب آپ رائٹ کلک کریں گے تو ایک آپشن chmod کی آئے گی اس پر کلک کرنے سے ایک چوٹی کھڑکی کھلے گی جس پر خانے بنے ہوں گے۔آپ پہلے چھ خانوں کو نشان زد ، یعنی ٹِک کر دیں اور اوکے کر دیں۔

باقی میں نے ابھی دیکھا ہے جو ایرر آپ بتا رہیں ہیں۔وہ آپ index.php کی فائل کو کھولیں اور </head> کو Find کریں۔اس سے پہلے والا نشان ختم کردیں،یہ وہی نشان ہو گا جو آپ کے ہیڈر پر آرہا ہے۔

اگر کوئی اور مسئلہ ہو تو ضرور بتائیے گا۔
جزاک اللہ
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت شکریہ پردیسی بھائی، میں نے اس فائل کونوٹ پیڈمیں کھولاہے اوروہاں وہ فائل توٹھیک کھل گئی ہے لیکن بعدمیں جب میں نے کچھ تبدیل کرکے جیسے میں نے پاس ورڈکوتبدیل کیاتودوبارہ آپ کے طریقے کے مطابق سیف کرکے اس کوکھولاتووہی سیم پرابلم ہے۔
بات یہ کہ بھائی، یہ فائل کوجب میں اوپن کرتاہوں تویہ "اڈوب ریڈر"میں چلی جاتی ہے اوروہاں پریہ ایررآجاتاہے۔یہ فائل اوپن نہیں ہوتی ہے۔
Adobe Reader could not open ‘index.php’ because it is either not a supported file type or because the file has been damaged (For example, it was sent as an email attachment and wasn’t correctly decoded).

امیدہے آپ تفصیل سے آگاہ کریں گے(شکریہ)

بھائی جی آپ نوٹ پیڈ کو کھول کر اس میں فائل open کیا کریں یا اگر آپ کے پاس Front page ہو تو اس میں کھول لیں۔
اچھا چھوڑیں آپ ایسا کریں کہ بند فائل پر رائٹ کلک کریں اور سب سے آخر میں properties لکھا آئے گا ، اس کو کلک کریں ایک کھڑکی کھلے گی وہاں آپ دیکھیں دائیں ہاتھ پر جدھر change لکھا ہو گا،اس کو کلک کر کے جس پروگرام میں وہ فائل کھولنی مطلوب ہو،اس کو کلک کر دیں۔آپ نوٹ پیڈ کو ہی منتخب کریں۔اس سے یہ ہو گا کہ جب آپ فائل کو بھی کلک کریں گے تو وہ خود ہی نوٹ پیڈ میں کھلا کرے گی۔
php فائل کو آپ نوٹ پیڈ ہی میں کھولیں تو آپ کی لئے بہتر رہے گا۔باقی اگر آپ ماہر ہیں تو اس کو کھولنے کے اور بہت سے طریقے ہیں مگر یہ طریقہ سب سے آسان ہے

جزاک اللہ
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بہت بہت شکریہ پردیسی بھائی، یہ توآپکی بات ٹھیک ہے کہ میں اسکونوٹ پیڈمیں کھولوں۔ لیکن میں دراصل یہ بات معلوم کرناچاہتاہوں کہ جسطرح ہم ایچ ٹی ایم ایل کی فائل میں جوبھی تبدیلی کرتے ہیں نوٹ پیڈیافرنٹ پیج میں کرتے ہیں لیکن بعدمیں وہ فائل انٹرنیٹ ایکسپلوربھی کھل جاتی ہے اورہم اپنی فائل کودیکھ سکتے ہیں کہاں کہاں غلطیاں باقی ہیں یا ساری فائل ٹھیک ہوگئي ہے ۔ لیکن یہ پی ایچ پی کی فائل انٹرنیٹ ایکسپلورمیں نہیں کھلتی ہے کیا؟ یااس کوکوئی اورطریقہ ہے چیک کرنے کا؟

والسلام
جاویداقبال
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم رحمۃ اللہ
جی بھائی جی اس کے لئے آپ کو اپنی مشین میں ایک لوکل سرور انسٹال کرنا پڑے گا۔ایسے بہت سے سوفٹ وئیر نیٹ پر مفت اور پیسوں سے بھی دستیاب ہیں۔گوگل پر سرچ کرنے سے آپ کو مل جائیں گے۔اگر آپ کے پاس ونڈو ایکس پی ہے تو اس میں بھی یہ سہولت موجود ہے مگر اس کے لئے مخصوص آئی ایس پی والے ہی اجازت دیتے ہیں۔اب پتہ نہیں آپ کے آئی ایس پی والوں نے اسے open کیا ہوا ہے یا نہیں۔

جزاک اللہ
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
پردیسی بھائی، پلیزان سرورکی تفصیل بتاسکتے ہیں اوراگرہوسکے تولنک دے دیں یہاں سے یہ ڈاؤن لوڈہوگا۔
اورمیرے پاس وینڈوایکس پی ہے تواگراس میں تبدیلی ہوسکتی ہے تووہ بھی بتادیں کہ کیسے کریں گے (شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
پردیسی نے کہا:
السلام علیکم رحمۃ اللہ
جی بھائی جی اس کے لئے آپ کو اپنی مشین میں ایک لوکل سرور انسٹال کرنا پڑے گا۔ایسے بہت سے سوفٹ وئیر نیٹ پر مفت اور پیسوں سے بھی دستیاب ہیں۔گوگل پر سرچ کرنے سے آپ کو مل جائیں گے۔اگر آپ کے پاس ونڈو ایکس پی ہے تو اس میں بھی یہ سہولت موجود ہے مگر اس کے لئے مخصوص آئی ایس پی والے ہی اجازت دیتے ہیں۔اب پتہ نہیں آپ کے آئی ایس پی والوں نے اسے open کیا ہوا ہے یا نہیں۔

جزاک اللہ
پردیسی بھائی، IIS کی بات کر رہے ہیں؟
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم رحمۃ اللہ
پاکستانی بھائی آپ اپنے images فولڈر کو بھی chmod 777 پر کریں۔تب آپ کی تصویر اپلوڈ ہو کر نمایاں ہو گی

معذرت چاہتا ہوں ایک بات بتانے میں غلطی ہو گئی،وہ آپ کا جو ایرر آ رہا ہے اسے آپ <body> کے نیچے والی لائن میں دیکھیں،

کوڈ:
<body>
<script>initUrduEditor("");</script>;

کوڈ:
</script>;

یہ سکرپٹ کے آخر میں جو ایرر آ رہا ہے اسے ختم کر دیں۔انشااللہ آپ کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

جزاک اللہ
 
پردیسی

محفلین
پردیسی بھائی، IIS کی بات کر رہے ہیں؟[/quote]

السلام علیکم
قیصرانی بھائی !
میں ان سروسز کی بات کر رہا ہوں جو ہمیں انٹر نیٹ سروس مہیا کرتی ہیں۔

جزاک اللہ
 
Top