اردو بلاگ کیسے بنایا جائے

سیفی

محفلین
برادران اردو دان
سلام بر دوستان

مجھے پوچھنا یہ تھا کہ میں اپنا اردو بلاگ کیسے بنا سکتا ہوں۔ کوئی صاحب اگر اس کا مفصل طریقہ لکھ دیں ۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
بلاگرس سے مدد کی درخواست

بلاگ سپاٹ اور ورڈ پریس پر جو میں نے بلاگس بنا رکھے ہیں، وہ مختلف نوعیت کے ہیں۔ یعنی میں محض اپنی ڈائری لکھنے کی بجائے چاہتا ہوں کہ بلاگ اسپاٹ کو سمت نامی جریدے کی شکل دوں اور ورڈ پریس کے اردو کلاسیک کو کلاسیکی اردو ادب کی ایک ریپازیٹری کی۔ اب سوالات یہ ہیں جن کے جوابات نہ کسی ٹیوٹوریل سے مل سکے ہیں نہ بلاگ سپاٹ کی ہیلپ سے۔
میں نے
http://aijazubaid.blogspot.com
پر جو بلاگ بنایا تھا، اب بلاگر کے بٹن کو کلک کرتا ہوں تو ملتا ہی نہیں، وہاں جہاں زیب کے بنائے نئے بلاگس نظر آتے ہیں۔ انھوں نے جو پانچ چھہ بنا رکھے ہیں، کیا میں ہر ایک کو الگ الگ یو۔ آر۔ ایل سے استعمال کر سکتا ہوں۔؟
دوسرا سوال یہ بھی۔ کہ ان میں جو اب بھی انگریزی میں الفاظ رہ گئے ہیں، جیسے 'About Me' وغیرہ، ان کو بھی میں کس طرح ایڈٹ کر سکتا ہوں؟
تیسرا سوال یہ کہ کیوں کہ میری کوشش ہے کہ یہ بلاگ در اصل ایک متحرک ویب سائٹ قسم کے ہوں، اور اس میں پڑھنے والے اپنی رائے نہ دیں، تو کیا یہ ممکن ےکہ میں آراءڈس ایبل کر دوں؟؟ اگر ایسا ہو سکے تو کچھ تسلسل برقرار رہ سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ کو بلاگر ڈاٹ کام پر اپنے بلاگ کی بجائے جہانزیب کے بلاگ کیوں نظر آ رہے ہیں۔

"About me" کو اردو میں کرنے کے لئے آپ کو ٹمپلیٹ میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ ابھی یہ حصہ <$BlogMemberProfile$> سے آتا ہے۔ پھر آپ کو اس کی بجائے اپنے بارے میں سب خود سے لکھنا پڑے گا ٹمپلیٹ میں۔ باقی انگریزی الفاظ میں سے کچھ آپ ٹمپلیٹ کے آخر کے قریب دیکھیں تو وہاں آپ بدل سکیں گے۔ کچھ کو تبدیل کرنا ممکن نہیں کیونکہ وہ بلاگر ڈاٹ کام ڈالتا ہے۔ تاریخ بھی اس وقت بلاگر پر اردو میں دستیاب نہیں ہے۔

آراء آپ ڈس ایبل کر سکتے ہیں اپنے بلاگ کی Settings میں comments والے حصے میں۔
 

imran

محفلین
سیفی نے کہا:
برادران اردو دان
سلام بر دوستان

مجھے پوچھنا یہ تھا کہ میں اپنا اردو بلاگ کیسے بنا سکتا ہوں۔ کوئی صاحب اگر اس کا مفصل طریقہ لکھ دیں ۔۔۔۔۔

وعلیکم اسلام
برادرم اردو-بلاگ ڈاٹ کوم کی سائیٹ اردو بلاگ بنانے کی ایک آسان سی جگہ ہے۔ جس طرح آپ بلوگر ڈاٹ کوم میں اپنا بلاگ بناتے ہیں بالکل اسی طرح آپ فرسٹ رپل اردو بلاگ میں اپنا بلاگ شروع کر سکتے ہیں۔ اور یہاں آپ کو اردو پرھنے اور لکھنے کے لیے کسی بھی قسم کے فونٹ ڈؤانلوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

http://ublog.urdu-blog.com/malumaat

http://ublog.urdu-blog.com/merapakistan

http://ublog.urdu-blog.com/rashid
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمران، ماشاءاللہ۔ آپ نے بھی ہمیں عزت بخش ہی دی۔ امید کرتا ہوں کہ یونہی اس محفل کی رونق بڑھاتے رہیں گے۔۔ :p
 

imran

محفلین
نبیل نے کہا:
عمران، ماشاءاللہ۔ آپ نے بھی ہمیں عزت بخش ہی دی۔ امید کرتا ہوں کہ یونہی اس محفل کی رونق بڑھاتے رہیں گے۔۔ :p
السلام علیکم
نبیل بھائی ہمت افزائی کا شکریہ، انشاءاللہ اپنی سی پوری کوشش کروں گا کہ اس محفل کا ایک حصہ بن کر رہوں اور نئی نئی چیزیں سکھوں۔
 

الف عین

لائبریرین
فانٹ مقرر نہ کیا جائے تو

میں تو اپنے ہر بلاگ میں محض کاپی اور پیسٹ کا عمل کرتا ہوں اور تحریر صحیح نظر آتی ہے، معلوم نہیں ٹمپلیٹ کو تبدیل کرنے کی کیا ضرورت پیش آتی ہے۔ بلکہ جہاں ایشیا ٹائپ فانٹ 'فورس' کیا جاتا ہے، وہ میرے پاس اتنا صحیح نہیں ہوتا جہاں میں اپنے براؤزر میں نفیس نستعلیق یا نسق نگار سے کانفی گیور کرتا ہوں۔ پیش ہے عمران کے اردو بلاگ کا سکرین شاٹ نسق نگار میں (اوپیرا میں)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ کو آپ کا اپنا بلاگ ٹمپلیٹ ایڈجسٹ کیے بغیر کیسے صحیح نظر آتا ہے، اس کا جواب آپ نے اپنے پیغام میں ہی دیا ہوا ہے۔ آپ اپنے براؤزر کے ذریعے پیج کے سٹائل کو override کردیتے ہیں اور یوں آپ کا براؤزر پیج کو حسب منشا ڈسپلے کردیتا ہے۔ بلاگر کی ٹمپلیٹ میں سی ایس ایس سٹائلز کو اردو کونٹینٹ صحیح دکھانے کے لیے معمولی طور پر ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے جیسے کہ فونٹ فیملی، ٹیکسٹ الائنمنٹ وغیرہ۔ اس کا فائدہ یہ ہے پیج تمام براؤزرز میں ایک طور پر ڈسپلے ہوتا ہے۔ آپ کے بلاگ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر پر سکرین شاٹ حاضر ہے۔

 
Top