الف نظامی

لائبریرین
کراچی کے اردو بلاگروں کا اکٹھ جلد آنے والا ہے۔۔۔۔

آرگنائزنگ کمیٹی برائے رابطہ:-

موضوعات:
بلاگنگ کا تعارف
یونیکوڈ
کمپیوٹر پر اردو لکھنا پڑھنا
نستعلیق خطوط کا تعارف
اردو ویب
ادارہ تحقیقات اردو
اردو ٹیک
القلم
بلاگر پر اردو بلاگ بنانا
اردو بلاگ تھیمز
-------
-------
-------

مقام:
--------------

معاونین:

وطین
-------
-------
-------
-------
جلد آ رہا ہے۔۔۔
 
جہانزیب

محفلین
ویسے اگر اردو بلاگر چاہیں‌ تو نیٹ‌ میٹنگ رکھ لیں‌، اس کے لئے سکائپ، وندوز مینٹنگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
 
فہیم

لائبریرین
جہانزیب بھائی

کافی دیر سے آپ کو ذپ کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

لیکن ذپ نہیں‌ ہوری پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے

آپ سے ضروری بات کرنی ہے کچھ

کیا تھوڑا وقت دیں گے
 
مکی

معطل
نظامی صاحب میرا نام کیوں نہیں ہے.. :)

خیر دو ماہ میں کراچی واپس آرہا ہوں.. ارادہ ہے کہ کراچی کے اردو بلاگروں کو کسی جگہ جمع کروں.. موضوعات تو آپ نے دے ہی دیے ہیں..
 
ابوشامل

محفلین
نظامی صاحب میرا نام کیوں نہیں ہے.. :)

خیر دو ماہ میں کراچی واپس آرہا ہوں.. ارادہ ہے کہ کراچی کے اردو بلاگروں کو کسی جگہ جمع کروں.. موضوعات تو آپ نے دے ہی دیے ہیں..
جی بالکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس حوالے سے دیگر بلاگرز بھی مطلع کر چکے ہیں کہ مکی بھائی کی آمد پر کراچی میں اردو بلاگرز کی میٹنگ منعقد کرنی ہے۔

ویسے نظامی بھائی کے پیغام میں ایک چیز بڑی مزیدار ہے:
معاونین
وطین :) :) :)
 
الف نظامی

لائبریرین
نظامی صاحب میرا نام کیوں نہیں ہے.. :)

خیر دو ماہ میں کراچی واپس آرہا ہوں.. ارادہ ہے کہ کراچی کے اردو بلاگروں کو کسی جگہ جمع کروں.. موضوعات تو آپ نے دے ہی دیے ہیں..

مکی آپ کا نام شامل کردیا ہے۔ امید ہے کہ یہ اکٹھ اردو بلاگر کمیونٹی میں اضافہ کا سبب ہوگا:)
موضوعات کے بارے میں مزید رائے دیجیے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جی بالکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس حوالے سے دیگر بلاگرز بھی مطلع کر چکے ہیں کہ مکی بھائی کی آمد پر کراچی میں اردو بلاگرز کی میٹنگ منعقد کرنی ہے۔

ویسے نظامی بھائی کے پیغام میں ایک چیز بڑی مزیدار ہے:
معاونین
وطین :) :) :)
ابو شامل کیا آپ یہاں کراچی کے اردو بلاگروں کی فہرست معہ بلاگ ربط مہیا کرسکتے ہیں۔
 
مکی

معطل
مکی آپ کا نام شامل کردیا ہے۔ امید ہے کہ یہ اکٹھ اردو بلاگر کمیونٹی میں اضافہ کا سبب ہوگا:)
موضوعات کے بارے میں مزید رائے دیجیے۔
موضوعات تو کافی ہوسکتے ہیں.. جیسے نئے لوگوں کو بلاگنگ کی طرف مائل کس طرح کیا جائے.. منظرنامہ کو الگ ہوسٹنگ پر منتقل کرنا تاکہ اس کی ادارت بہتر طریقے سے ہوسکے اور اس کی حالیہ عدم دستیابی کی وجہ سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس سے آئندہ بچا جاسکے..

دیگر بلاگران بھی اپنی رائے سے نوازیں..
 
مکی

معطل
اس اکٹھ میں ماہنامہ گلوبل سائنس والوں کو بھی ضرور دعوت دی جائے۔

آپ کے خیال میں انہیں دعوت دینے سے اردو بلاگنگ کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے.. ان میں سے کوئی بھی بلاگر نہیں ہے.. کیا آپ میڈیا کوریج چاہتے ہیں..!!

تاہم میں محمد کامل صاحب سے بات کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں..
 
مکی بھائی ذرائع ابلاغ کی افادیت سے تو آپ بخوبی آگاہ ہیں اور ویسے بھی اردو کے حوالے سے گلوبل سائنس ہی نظر آتا ہے۔ ماہنامہ کمپیوٹنگ والوں کو بھی ضرور دعوت دیں۔

اردو بلاگنگ کے فروغ کے لیے محدود پیمانے پر غیر بلاگروں کو دعوت دینے کے بارے میں کیا خیال ہے۔
 
Top