اردو انسائیکلوپیڈیا کے لیے اردو مواد کی ٹائپنگ میں مدد درکار

hackerspk

محفلین
ویسے میں خود سے ہی ٹائپ کر رہی تھی لیکن اب سعود بھائی سے کہا ہے کہ اس کی فائلز سرور پر لوڈ کر دیں تاکہ میں تھریڈ بنا سکوں۔۔اور باقی بھی اس میں حصہ لے سکیں۔ بس شام تک کرتی ہوں اس کا کچھ بھیا ان شاءاللہ
مقدس جتنے صفحے ٹائپ کرتی جائیں ساتھ ساتھ دیتی جائیں۔ کیونکہ اس کو انسائیکلوپیڈیا پر اپڈیٹ کرنے کے لیے ٹیکسٹ کی فارمیٹ میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
مناسب بات ہے ناں۔
اس طرح دوسرے اراکین بھی حصہ لے سکیں گے اور کام بھی جلد ہو گا۔
میرے خیال میں تو یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔
 
ویسے میں خود سے ہی ٹائپ کر رہی تھی لیکن اب سعود بھائی سے کہا ہے کہ اس کی فائلز سرور پر لوڈ کر دیں تاکہ میں تھریڈ بنا سکوں۔۔اور باقی بھی اس میں حصہ لے سکیں۔ بس شام تک کرتی ہوں اس کا کچھ بھیا ان شاءاللہ
اس پی ڈی ایف کے علیحدہ صفحات کی جے پی جی فائلیں اردو لائبریری کی اسکین سائٹ پر دستیاب ہیں۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
عزیزو، کیا یہ کاپی رائٹ فری ہے؟؟؟ میرے خیال میں تو نہیں۔ یہ وہی ہے نا جو پاسکی میں دستیاب تھا اردو ناشر کی سائٹ پر۔ اب نہ جانے کیوں وہاں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے
 
hackerspk

محفلین
عزیزو، کیا یہ کاپی رائٹ فری ہے؟؟؟ میرے خیال میں تو نہیں۔ یہ وہی ہے نا جو پاسکی میں دستیاب تھا اردو ناشر کی سائٹ پر۔ اب نہ جانے کیوں وہاں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے
اعجاز بھائی! میرے کام کے حد تک تو اس کے کاپی رائٹس میں فرق نہیں آتا اور یہ مندرجہ ذیل ربط پر موجود ہے۔
http://www.ildc.in/Urdu/htm/UrduEncyclopidia.htm
 
hackerspk

محفلین
ایک گذارش اور ہے کہ ٹائپ کرتے وقت جہاں نئی سرخی ( موضوع ) شروع ہو وہاں ایک سطر خالی چھوڑ دی جائے تاکہ پہچان کرنے میں آسانی ہو۔
 
Top