اردو انسائیکلوپیڈیا کے لیے اردو مواد کی ٹائپنگ میں مدد درکار

hackerspk

محفلین
السلام علیکم، میں ایک عدد آن لائن اردو انسائیکلوپیڈیا مرتب کر رہاں ہوں۔ رکاوٹ مواد کی ٹائپنگ ہے جس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے۔ اس کام کو جلد مکمل کرنے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے۔ احباب سے گذارش ہے کہ رضاکارنہ طور پر اس کام میں میری مدد کریں۔ اس کام کو آسان بنانے کے لیے میں نے ایک سافٹ وئیر بھی تخلیق کیا ہے جس کا ربط مندرجہ ذیل ہے۔ اس کے بہتر استعمال کے لیے وڈیو ٹیوٹوریل بھی بنا دیا ہے۔

سافٹ وئیر کو چلنے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کی ضرورت ہے۔
32 بٹ
http://download.microsoft.com/download/5/6/7/567758a3-759e-473e-bf8f-52154438565a/dotnetfx.exe

64 بٹ
http://www.microsoft.com/downloads/...00-ACF8-4FA1-AFFB-40E78D788B00&displaylang=en

ڈاؤنلوڈ ربط
http://www.urduencyclopedia.org/soft/typehelper.zip

وڈیو ٹیوٹوریل
اردو محفل کی انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اس دھاگے کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کروا دیں تاکہ کام میں تیزی آ سکے۔ خاص کر شمشاد بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اس کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔​
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم، میں ایک عدد آن لائن اردو انسائیکلوپیڈیا مرتب کر رہاں ہوں۔ رکاوٹ مواد کی ٹائپنگ ہے جس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے۔ اس کام کو جلد مکمل کرنے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے۔ احباب سے گذارش ہے کہ رضاکارنہ طور پر اس کام میں میری مدد کریں۔ اس کام کو آسان بنانے کے لیے میں نے ایک سافٹ وئیر بھی تخلیق کیا ہے جس کا ربط مندرجہ ذیل ہے۔ اس کے بہتر استعمال کے لیے وڈیو ٹیوٹوریل بھی بنا دیا ہے۔
اردو محفل کی انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اس دھاگے کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کروا دیں تاکہ کام میں تیزی آ سکے۔ خاص کر شمشاد بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اس کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔​
یہ ٹائپنگ کہاں کرنی ہے ؟
کچھ آگہی مل جائے تو میں بھی کوشش کروں گا شامل رہنے کی
ان شاءاللہ
 
hackerspk

محفلین
جب آپ صفحہ ہوسٹ کرتے ہیں تو آپ کو ایک دفعہ وہ صفحہ دکھا دیا جاتا ہے۔ تھوڑی بہت غلطی کی درستی تو ہو جاتی ہے ایسا مسئلہ نہیں۔ پروف ریڈنگ سے وہ ختم ہوتی جائے گی۔ لیکن اگر آپ بعد میں بھی وہ صفحہ دیکھنا چاہیں تو تلاش کے خانے میں عنوان لکھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ مثلا "صفحہ نمبر 10002" اس کے علاوہ جو صفحہ آپ پوسٹ کر دیتے ہیں وہ زیر اصلاح کے زمرہ میں چلا جاتا ہے جسے آپ درج ذیل ربط پر دیکھ سکیں گے۔
http://urduencyclopedia.org/test/index.php?title=زمرہ:زیر_اصلاح
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم،
اردو محفل کی انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اس دھاگے کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کروا دیں تاکہ کام میں تیزی آ سکے۔ خاص کر شمشاد بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اس کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔

انشاء اللہ آپ کو اردو محفل سے خاصی مدد مل جائے گی۔

جہاں تک میرا تعلق ہے تو آجکل بجلی کی بے وفائی اور نیٹ کی ہر وقت سہولت میسر نہیں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ اردو محفل کی لائبریری انچارج سیدہ شگفتہ سے رابطہ کریں اور ہاں مقدس سے بھی رابطہ کریں۔ آپ کو ٹائپنگ میں خاصی مدد مل جائے گی۔
 
مقدس

لائبریرین
جی بھیا۔۔ ضرور مدد مل سکتی ہے
لیکن کیا ٹائپنگ کے لیے مواد اسی پروسیس سے ہی مل سکتا ہے
یا یہ صفحات کہیں اور سے بھی مل سکتے ہیں۔۔
 
بھائی صاحب ، اگر آپ والے دائرہ معارف العلوم میں پائتھون کے اسباق پوسٹ کرنے ہوں تو آپ کیا مدد فرمائیں گے ؟
 
شمشاد

لائبریرین
بھیا پی ڈی ایف یا تصویری شکل دونوں چل جائے گا
آپ کر کے مجھے بتا دیں تاکہ ہم کام اسٹارٹ کر سکیں ان شاءاللہ
یاد بخیر! کیا آپ نے ٹائپنگ کا کام شروع کر دیا؟

مقدس کیا کام شروع کر دیا ہے، اگر کر دیا ہے تو کہاں شروع کیا ہے؟
 
مقدس

لائبریرین
ویسے میں خود سے ہی ٹائپ کر رہی تھی لیکن اب سعود بھائی سے کہا ہے کہ اس کی فائلز سرور پر لوڈ کر دیں تاکہ میں تھریڈ بنا سکوں۔۔اور باقی بھی اس میں حصہ لے سکیں۔ بس شام تک کرتی ہوں اس کا کچھ بھیا ان شاءاللہ
 
Top