اردو ابنٹو کے استعمال کے بارے میں رپورٹ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مکی بھائی کی نشاندہی پر میں اس موضوع کا آغاز کر رہا ہوں تاکہ اردو ابنٹو کے استعمال کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ میں نے حسب معمول اردو ابنٹو کو بھی ایک ورچوئل مشین میں چلا کر دیکھا ہے۔ اس مرتبہ میں نے سن کا ورچوئل باکس سوفٹویر استعمال کیا ہے اور اس میں اردو ابنٹو بالکل ٹھیک چل رہا ہے۔ ابھی میں نے اردو ابنٹو کو انسٹال کیے بغیر یعنی بطور لائیو سی ڈی کے استعمال کیا ہے۔ اس کے لیے میں نے پہلے ورچوئل باکس میں ابنٹو کے لیے ایک ورچوئل مشین بنائی اور اس ورچوئل مشین کی سیٹنگز میں جا کر اس کی سی ڈی ڈرائیو کو اردو ابنٹو کے iso فائل امیج پر سیٹ کر دیا اور اس کے بعد اس ورچوئل مشین کو بوٹ کر دیا۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں اردو ابنٹو کی ایک جھلک پیش کی جا رہی ہے:

urbuntu1.gif

urbuntu2.gif

urbuntu3.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹس سے ظاہر ہے، میں نے سب سے پہلے اردو ابنٹو میں اردو لکھنے کا تجربہ کیا۔ میں نے اوپن رائٹر سٹارٹ کیا اور اس میں آلٹ+شفٹ کے ذریعے کی اردو بورڈ میں سوئچ کرکے کچھ اردو ٹائپ کرنے کا تجربہ کیا۔ یہاں میں نے نوٹ کیا ہے کہ علوی نستعلیق فونٹ تو درست کام کر رہا ہے لیکن جمیل نستعلیق فونٹ ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ یہ مکی بھائی یا عارف کریم ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کہاں مسئلہ آ رہا ہے۔
 
مکی

معطل
جمیل نستعلیق کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب اسے منتخب کیا جاتا ہے تو یہ ایریل نارمل بن جاتا ہے، اگر ایریل نارمل کو حذف کردیا جائے تو یہ کسی اور فونٹ سے خود کو منسلک کر لیتا ہے اور یہ سلسلہ چلتا ہے رہتا ہے، ہاں اگر سارے فونٹ حذف کردیے جائیں تو یہ ٹھیک ہوجاتا ہے.. :confused:

یعنی اسے کسی دوسرے فونٹ کا وجود برداشت ہی نہیں ہے.. :biggrin:

ذیل کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب جمیل نستعلیق کو منتخب کیا گیا تو ایریل نارمل لکھا ہوا آگیا:

screenshotg.png

جبکہ کشیدہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے:

screenshot02.png

اس مسئلہ کے حل کے لیے عارف کریم نے دو دفعہ فونٹ میں تبدیلیاں کر کے مجھے بھیجا لیکن صورتحال تبدیل نہ ہوسکی.. میں نے اس مسئلہ پر گھنٹوں صرف کیے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا.. ماہرین لینکس سے درخواست ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی تجویز دیں..

باقی میرے حساب سے سب ٹھیک ہے، میں آج کل اسے ہی نصب کر کے استعمال کر رہا ہوں اور مجھے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے.. :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔ عجیب مسئلہ ہے یہ۔
کہیں یہ کشیدہ فونٹ کی وجہ سے تو پرابلم نہیں آ رہی؟ مجھے ویسے بھی کشیدہ فونٹ علیحدہ سے غیر ضروری لگتا ہے۔ بہرحال یہ اپنی پسند کی بات ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، میں ورچوئل مشین میں لائیو سی ڈی سے بوٹ کرنے میں تو کامیاب ہو گیا ہوں۔ اب اسے باقاعدہ انسٹال بھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس کا کیا طریقہ ہوگا؟
 
مکی

معطل
مکی بھائی، میں ورچوئل مشین میں لائیو سی ڈی سے بوٹ کرنے میں تو کامیاب ہو گیا ہوں۔ اب اسے باقاعدہ انسٹال بھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس کا کیا طریقہ ہوگا؟

"میری دستاویزات" میں تنصیب کے طریقہ کار پر مشتمل ایک ویڈیو دھری ہے، اسے وی ایل سی میڈیا پلیئر میں چلا کر تنصیب کا طریقہ دیکھ لیں..

تنصیب کے دوران دو باتوں کا خیال رکھیں ایک تو کیبورڈ لے آؤٹ والے مرحلہ کو نظر انداز کردیں کیونکہ کیبورڈ پہلے ہی سیٹ ہے، دوسرا یہ کہ انٹرنیٹ منقطع کردیں ورنہ خامخواہ کے پیکجز ڈاؤنلوڈ ہوں گے جن کی ضرورت نہیں..
 
مکی

معطل
ہمم۔۔ عجیب مسئلہ ہے یہ۔
کہیں یہ کشیدہ فونٹ کی وجہ سے تو پرابلم نہیں آ رہی؟ مجھے ویسے بھی کشیدہ فونٹ علیحدہ سے غیر ضروری لگتا ہے۔ بہرحال یہ اپنی پسند کی بات ہے۔

کشیدہ کو حذف کر کے بھی دیکھا تھا لیکن اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا..
 
نبیل

تکنیکی معاون
"میری دستاویزات" میں تنصیب کے طریقہ کار پر مشتمل ایک ویڈیو دھری ہے، اسے وی ایل سی میڈیا پلیئر میں چلا کر تنصیب کا طریقہ دیکھ لیں..

تنصیب کے دوران دو باتوں کا خیال رکھیں ایک تو کیبورڈ لے آؤٹ والے مرحلہ کو نظر انداز کردیں کیونکہ کیبورڈ پہلے ہی سیٹ ہے، دوسرا یہ کہ انٹرنیٹ منقطع کردیں ورنہ خامخواہ کے پیکجز ڈاؤنلوڈ ہوں گے جن کی ضرورت نہیں..
شکریہ مکی بھائی، میں نے تنصیب کے آئکون پر ڈبل کلک کر دیا تھا اور اس طرح انسٹالیشن سٹارٹ ہو گئی تھی۔ میں نے کی بورڈ تبدیل کیا تھا کیونکہ میرے پاس جرمن کی بورڈ ہوتا ہے۔ میں نے انسٹالیشن پراسیس کے سکرین شاٹ تیار کیے ہیں، انہیں علیحدہ تھریڈ میں پوسٹ کر دوں گا۔
کیا اردو ابنٹو میں فائرفاکس شامل ہے؟
 
جی ہاں اردو ابنٹو میں فائر فاکس شامل ہے، اس کے علاوہ اپفنی اور سوئفٹ فاکس بھی موجود ہیں.
 
arifkarim

معطل
یعنی اسے کسی دوسرے فونٹ کا وجود برداشت ہی نہیں ہے.. :biggrin:

میں نے اس مسئلہ پر گھنٹوں صرف کیے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا.. ماہرین لینکس سے درخواست ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی تجویز دیں..

:rollingonthefloor: :grin: :eek: :) ;) :party:
بھائی ایسی کوئی بات نہیں کہ ایک فانٹ پورے سسٹم کو ہائی جیک کر لے!
خاکسار نے اس اوبنٹو منٹو کو vmware workstation پر بوٹ کرکے اس مسئلہ کو چیک کیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر پتا چلا کہ اوبنٹو انکل فانٹ کے پوسٹ اسکرپٹ ناموں میں ایک حد سے تجاوز کرنے والے کو ’’کڑی‘‘ سزا دیتے ہیں۔ اصل فانٹ کے نام یہ ہیں جو مسئلہ کرتے ہیں:
Jameel Noori Nastaleeq
اور
Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda
انکو میں نے ایسے ٹھکانے لگایا کہ Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda کو حذف کر دیا۔ یہ اس طرح کام نہیں کر رہا تھا جیسا مائکروسافٹ آفس میں کرتا ہے۔
نیز urdufonts فولڈر میں سے جمیل فانٹس کی تمام سابقہ فائلز حذف کرکے ایک نئے فولڈ .fonts میں یہ دو نئی فائلز کاپی کر دیں:

http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Jameel Noori Nastaliq 2.zip
اب فانٹس کے نام یہ ہیں:
Jameel Noori Nastaliq
اور
Jameel Noori Kasheeda
b011-1.gif

ہاہاہا! کافی مزاحیہ قسم کا بگ تھا! :devil:
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ عارف، یہ مسئلہ حل کرنے کا۔
مکی بھائی، اب بتائیں کہ اسے اس ڈسٹریبیوشن میں کیسے اپڈیٹ کیا جائے؟
 
مکی

معطل
عارف صاحب نے کیا خوب مسئلہ کو گرفت میں لیا ہے اور میں سر کھپا کھپا کر رہ گیا.. زبردست عارف.. :)

نبیل بھائی اپڈیٹ نہیں ہوسکتا پوری ڈیسٹرو دوبارہ اپلوڈ کرنی پڑے گی.. :( کسی ڈیسٹرو میں بگ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے.. آسان حل یہی ہے کہ صارف کو اس مسئلہ کو حل کرنے کا طریقہ بتا دیا جائے..
 
مکی اگر اسکے لئے ایک ٹیوٹور لکھ دو تو اچھا ہے۔
 
گرائیں

محفلین
اگر انشا ٕ اللہ آج اردو ابنٹو ڈاؤنلوڈ ہو گیا ، تو کل یا پرسوں میں اسے سی ڈی پر برن کر کے انسٹال کرنے کی کوشش کروں گا۔ مجھے پہلے سے ہی ونڈوز اور لینکس ڈیول بوٹ پر چلانے کا تجربہ ہے۔

ایک سوال جس کے جواب کا مجھے انتظار رہے گا وہ یہ ہے کہ کیا اس ڈسٹرو کے پیکجز خود بخود اپڈیٹ ہو سکتے ہیں؟ کیونکہ یہ تو غالبا 04۔8 ہے اور اب تو ابنٹو 10۔9 کارمک کوالا کے نام سے آ چکا ہے۔

شکریہ
 
آج اردو ابنٹو ڈاؤنلوڈ پر لگا دیا ہے انشا ٕ اللہ کل انسٹال کروں گا۔ اور یہ بھی کوشش کروں گا کہ ونڈوز کے ساتھ ہی انسٹال کروں "اپنا ڈیٹا بچا کہ"
 
وجی

لائبریرین
ایک سوال وہ یہ کہ کیا ہم ابنٹو یوایس بی میں انسٹال کرسکتے ہیں
اور کیا عام یوایس بی میں زیادہ بہتر انسٹال ہوگا یا پھر عی سیٹا پر
 
وجی

لائبریرین
میں نے سنا ہےکہ عی سیٹا زیادہ تیز ہے عام یوایس بی سے تو کیا
اس سے اس کی پرفارمینس پر فرق نہیں پڑے گا
 
Top