اردولنک ڈیجیٹل اردو لایبریری

اظفر

محفلین
السلام علیکم
اردولنک نے اردو لایبریری ، اردو فورم اور بلاگ کا کام مکمل کر لیا اور شاید آج یا کل ہم لایبریری لانچ کر دیں پھر یہ لکھائی چھپائی کیلیے اوپن ہو گی ۔ اردولنک کی لائیبریری پہلے سے موجودہ اردو لائیبریریز سے یقینا مختلف ہوگی کیوں‌اس کا ہر کام ہم نے اپنی مرضی کے مطابق کیا ہے تاکہ اردو لکھتے وقت اور پڑھتے وقت بہتر سے بہتر آپشنز ممکن ہوں ۔ مجموعی طور پر اس کی پروگرامنگ کرتے ایک سال کا عرصہ لگ گیا ہے ۔ مکمل تفصیل کیلیے ٹیٹورئل لکھنا پڑے گا ، فالحال یہاں دو پکچرز چسپاں کر دیتا ہون‌
ulb.jpg

ulb2.jpg
 
الف عین

لائبریرین
اس کا لنک کہاں ہے۔ دستخط میں تو نہیں ہے۔
لیکن سب ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کی بجائے با جماعت کام کریں تو زیادہ بہتر ہو۔ میں تعاون کے لئے حاضر ہوں۔ میری ساری کتابیں وہاں بھی مہیا کی جا سکتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
اس کا لنک کہاں ہے۔ دستخط میں تو نہیں ہے۔
لیکن سب ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کی بجائے با جماعت کام کریں تو زیادہ بہتر ہو۔ میں تعاون کے لئے حاضر ہوں۔ میری ساری کتابیں وہاں بھی مہیا کی جا سکتی ہیں۔

یہ کیابات ہوئی؟ کیا اردو کی ترویج کا کام سوائے محفل کے اور کہیں نہیں‌ہو سکتا۔؟
 
الف عین

لائبریرین
بھائی، کو آرڈینیشن سے کام ہو تو بہتر ہے۔ ایک ہی کتاب کو دو ٹیمس الگ الگ ٹائپ کریں تو وقت کا ضیاع ہوگا نا۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ کیابات ہوئی؟ کیا اردو کی ترویج کا کام سوائے محفل کے اور کہیں نہیں‌ہو سکتا۔؟
تم شوق سے جہاں چاہو اردو کی خدمت سرانجام دے سکتے ہو، تمہیں کوئی نہیں روک رہا۔ اس تھریڈ میں محض ایک سائٹ کی تشہیر کی گئی ہے۔ اردو لائبریری پراجیکٹ کا محفل فورم پر پہلے سے بہتر پلیٹ فارم موجود ہے اور اس پر بہت اچھا کام جاری ہے۔
 
شکریہ نبیل بھائی۔ محفل کی تو شان ہی نرالی ہے! میں‌صرف یہ کہنا چاہتا تھا کہ اگر اس پلیٹ فارم کے علاوہ کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اسکا سراہنا چاہیے۔ نہ کہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کا نام دینا چاہیے۔
 
اظفر

محفلین
قادیانیت کی تبلیغ کیے جانے کی وجہ سے میں اور بہت سے لوگوں نے اردولنک سے ہاتھ کھینچ لیا ہے
 
در اصل یہ سافٹ ویر بیسڈ ھے نہ کہ ویب بیسڈ ، اسی لیے اس کو میں نے اردو سافٹ ویر والے سیکشن میں اوپن کیا تھا لیکن کسی مجاہد نے اٹھا کر ویب سایٹس میں پٹخ دیا ۔ :)
اللہ حافظ

گستاخی معاف، یہ غلطی مجھ سے ہی سرزد ہوئی ہے۔ اسے میں ویب سائٹس پر تبصرے سے سوفٹویر پر تبصرے میں منتقل کر دوں گا۔

نبیل صاحب کو ہر کام تشہیر دکھائی دیتا ہے ، اگر صرف تشہیر کرنا مقصد ہوتا تو ہم خود الف سے ے تک لایبریری نہ بناتے نہ اپنا سرور لگاتے بلکہ محفل کی طرح بنا بنایا فورم پرچیز کر لیتے ۔ معذرت نبیل بھائی ، لیکن آپ سے گزارش ھے تھوڑا سا اوپن ماینڈڈ ہو کر سوچا کریں‌۔ آپ میں سے کوئی بھی کسی بھی وقت بنا جھجک اردولنک میں آکر اردو محفل کے لنک یا اس کی تشہیر کر سکتا ھے کیوں‌کہ ہم نے اصول بنایا ہے اردو کے متعلقہ مواد کی تشہیر کرنے والے کو ہم سپورٹ کریں گے نہ اس کو ڈی گریڈ کریں ۔
تشہیر کرنا وہاں مقصد ہوتا ہے جہاں کوئی فایدہ لینا ہو ، ہمیں نہ تو اردولنک کسی قسم کا ذاتی فایدہ ہے نہ آپ کو اردومحفل سے کسی قسم کا ذاتی فایدہ ہے ، اسی لیے کم سے کم ہم یہ نہیں سوچتے کہ فلاں‌بندہ اردو سایٹ‌کی تشہیر کر رہا ہے ۔
اللہ حافظ

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ کون اوپن مائنڈڈ ہے اور کون نیرو مائنڈڈ۔ یہاں ہم نے کسی کو اپنی سائٹ کا لنک دینے سے نہیں روکا، ان لوگوں کو بھی جو اپنی سائٹ پر کسی اور سائٹ کا لنک دینا برداشت نہیں کر سکتے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں اعجاز عبید ہوں اظفر، اس مناسبت سے الف عین۔ اصل نام اعجاز اختر ہے جس سے آپ واقف ہوں گے۔
میری کتابوں کی فہرست یہاں ہے
آپ کے ڈاؤن لوڈ والے لنک میں اردو لنک سافٹ وئر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑا جس کی مجھ کو قطعی ضرورت نہیں تھی، محض اس لئے کیا کہ ممکن ہے کہ اسی میں لائبریری بھی ہو۔ لیکن لائبریری تک تو اب بھی رسائی نہیں ہوئی ہے۔ اردو لنک کے ہوم پیج پر اس کا کوئی ربط کام نہیں کرتا۔
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم
اچھا ، مجھے آپ کا اصل نام معلوم نہیں تھا ۔ سافٹ ویر ڈاون لوڈ‌کرنا واقعی ہر بندے کیلیے مناسب نہیں کیوں‌کہ کسی نے چیٹ یوز کرنی ہے کسی نے مسنجر ، کسی نے گانے اور کسی نے لائیبریری یا باقی سیکشن ۔ اس کیلیے میں یہ کر سکتا ہون‌کہ ایک میگا بایٹ‌تک کا سافٹ ویر بن جاے گا جس کیلیے آپ کے پاس جاوا مشین انسٹال ہونا لازمی ہے ، پھر اس چھوٹ؁ سے سافٹ ویر کو انسٹال کرنے سے صرف لائیبریری چلائی جا سکے گی۔ میں آپ کی کتابوں کی منتقلی آج رات کے کروں‌گا لیکن ایک پریشانی ہے ، میں چیک کرنے کیلیے ایک کتاب دیکھ رہا تھا اس لنک سے
http://www.kitaben.ifastnet.com/Pages/AbtoJagjao.html
لیکن نہ تو اس پر کتاب ٹائپ کرنے والا کا نام ہے ۔ نہ اس پر کتاب لکھنے والے کا نام مل سکا ۔ اس بارے میں تھوڑی سی مدد کر دیں تو بڑی مہربانی ہو گی ۔
 
الف عین

لائبریرین
وہ کتاب کسی جرنلزم اکادمی کے ارکان کی مشترکہ تصنیف ہے، کم از کم ان کا یہی کہنا ہے۔ اور اس کتاب پر کسی ٹائپ کرنے والو کا نام بھی نہیں ہے۔ یہ ان پیج سے تبدیل کر کے کی گئی ہے۔ ان پیج میں نہ جانے کس نے ٹائپ کی ہو۔ ان کتانوں کو جو ان پیج سے تبدیل کی گئی ہوں، ان میں ٹائپ کرنے والے کا نام نہیں ہے۔
اردو لنک سافٹ وئر کے بارے میں وہی سوال۔۔۔ اردو لائبریری کا سافٹ وئر اس میں شامل ہوتا تو مجھے قبول تھا، یہ چیٹنگ اور ای میل کے سافٹ وئر انسٹال کر کے کیا کروںِ؟ کیا اردو لائبریری کا سافٹ وئر مختلف ہے؟
 
اظفر

محفلین
قادیانیت کی تبلیغ کیے جانے کی وجہ سے میں اور بہت سے لوگوں نے اردولنک سے ہاتھ کھینچ لیا ہے
 
الف عین

لائبریرین
میں نے یہاں آدھا پیغام لکھا تھا۔۔۔ پھر آپ کے ڈاؤن لوڈ لنک پر گیا اور سافٹ وئر انسٹال کیا، انٹر نیٹ اکسپلورر پر محفل کو چھوڑ کر چیٹ رن کیا۔ اس میں لائبریری کا کوئی بٹن نظر نہیں آیا۔ رجسٹر کس طرح کرتے ہیں، یہ بھی پتہ نہیں چلا، محض لاگ ان پر بھی اپنا نام اور یوزر پاس ورڈ دیا تو لاگ ان بھی ہو گیا۔ اور لاگ ان ہو کر دیکھا تواعجاز عبید نام کا شاید کوئ اور بھی یوزر تھا جو میرے نام کو بدنام کرنے والے پیغامات بھیج رہا تھا۔ لاحول بھیج کر اس چیٹ پروگرام کو بند کیا، تو یہاں محفل بھی بند ہو گئی، اور وہ آدھا پیغام بھی چلا گیا!! لاحول ولا۔۔ اس کو ان انسٹال کرنے سے پہلے ترکیب بتائیں کہ اس کی کیا ترکیبِ استعمال ہے۔ اگر ایسی کامپلیکس ہے تو کوں سنجیدہ شخص آئے گا آپ کی لائبریری میں۔
کتابوں کی فہرست کم از کم یہاں پوسٹ کر دیں۔ میرا یہی مقصد تگھا وہاں جانے کے لئے۔
 
اظفر

محفلین
قادیانیت کی تبلیغ کیے جانے کی وجہ سے میں اور بہت سے لوگوں نے اردولنک سے ہاتھ کھینچ لیا ہے
 
اظفر

محفلین
قادیانیت کی تبلیغ کیے جانے کی وجہ سے میں اور بہت سے لوگوں نے اردولنک سے ہاتھ کھینچ لیا ہے
 
Top