دوسری سالگرہ اراکین اشعار کے آئینے میں

خاور بلال

محفلین
علامہ اقبال کا ایک خوبصورت شعر جسے موضوع کی مناسبت سے visualizeکیا ہے۔ فرزانہ کیلئے

farzanamergeum0.jpg
 
محمد وارث نے کہا:
اقبال کا ایک شعر محب علوی صاحب کیلیے


اسی کشمکش میں گزریں مری زندگی کی راتیں
کبھی سوز و سازِ رومی، کبھی پیچ و تابِ رازی

وارث تمہارا شکریہ ادا نہ کرنا میرا اپنی ذات کے ساتھ ظلم ہوگا۔ تم واحد شخص ہو جس نے اتنی خوبصورتی سے میرے حال کو شعر میں سمو دیا، لطف آگیا بھئی۔ میری طرف سے سودا و ذوق کے قصائد تمہارے نام۔

اس کے علاوہ میں بہت شکر کیا جب ظفری کے لیے غالب کا شعر لکھا اور میرے لیے اقبال کا ، صد شکر کہ اقبال کام آگیا عین وقت پر ورنہ بقول غالب

وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
 
حجاب نے کہا:
ماوراء ، فرزانہ ، فرحت، ضبط، سارہ ، تفسیر صاحب اور محب آپ سب کے جوابی شعر اچھے لگے شکریہ۔
محب آپ کے لیئے کوئی اور شعر کی تلاش جاری ہے جواب بھی تو دینا ہے، سارہ کے لیئے بھی تلاش کر رہی ہوں، اور فرزانہ کے تو کیا کہنے بہت محنت کی ہے۔سب کا شکریہ جنھوں نے اشعار پسند کیئے۔

حجاب ذرا جلدی کرنا تب تک میں بھی تمہارے لیے مزید شعر ڈھونڈ لوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست بھئی، اس تھریڈ پر تو کمال ذوق دکھایا جا رہا ہے۔ :p

فرزانہ، زبردست۔ آپ نے ماوراء اور حجاب کے آئیڈیا کو نئی جہت دی ہے۔ :great:

محب، میں کچھ جیلس ہو رہا ہوں تم سے۔ وارث صاحب کا تمہارے لیے پیش کیا گیا شعر مجھے اپنے لیے بھی فٹ نظر آتا ہے۔ :wink:

کچھ کام نہ آیا میرے یہ کمال نے نوازی :(
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
زبردست۔۔۔ سب نے بہت چن چن کر اور ٹھیک ٹھیک اشعار لکھے ہیں ۔۔ مزہ آیا پڑھ کر ۔۔۔ :)

کچھ اشعار میری طرف سے بھی :


باجو کے لئے :

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے شاید نہ دیکھے ہونگے مگر ایسے بھی ہیں



ماورا کے لئے :

سادگی، َبانکپن ، اغماض، شوخی و شرارت
تو نے انداز وہ پائے ہیں کہ جی جانتا ہے



حجاب کے لئے :

تیرا سحر ، تیری بات ، تیرا پیکر ، تیری خوشبو
دل کو تیری گفتگو اور سادگی اچھی لگی



شگفتہ کے لئے :

باتیں تیری خوشبو خوشبو اور لہجہ ہے دھیما دھیما
نام تیرا میں نہ بھی لوں تو لوگ تجھے پہچانیں گے


ضبط کے لئے:

خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں



قیصرانی کے لئے:

جب ان سے ملوگے تو انہیں پاؤگے مخلص
ہر چند کہ اخلاص کا دعویٰ نہیں کرتے



فرزانہ سسٹر کیونکہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے کم کم آتی ہیں محفل پر تو ان کے لئے :

تمہاری دید ہوتی ہے
ہماری عید ہوتی ہے ۔۔

زبردست سارہ، بہت اچھے شعر ہیں۔ میری لیے تو تم ہر بار مبالغہ آرائی سے کام لے جاتی ہو۔ :p

عین سالگرہ کے دن تمھارا پی سی خراب نہ ہوتا تو تمھیں بھی میں نے اچھا پکڑنا تھا۔ اور ان ممبرز کے لیے لکھوانے تھے جن کے بارے میں میں نے اور حجاب نے نہیں لکھے تھے۔ لیکن تم بچ گئی۔

اب کیا کروں تمہارے لئے مجھے ملتے ہی ایسے مبالغہ آرائی والے اشعار ہیں ۔۔۔ :p

میری حجاب سے بات ہوئی تھی تو اس نے کہا تھا کہ ماورا کو اشعار ڈھونڈ کر دینے ہیں ۔۔ اور تم کسی بھی طرح سالگرہ والے دن آؤ ۔۔۔ لیکن میں کوشش کے باوجود نہیں آ سکی ۔۔ :( ۔۔ ویسے ماشاءاللہ یہاں سب نے کافی دلچسپی لی ہے ۔۔۔ اور خاص طور پر فرزانہ سسٹر نے تو کمال کر دیا ۔۔ ہم سب مل کر بھی اتنے اشعار نہیں ڈھونڈ سکتے تھے ۔۔۔ :)
 

تفسیر

محفلین
حجاب نے کہا:
تفسیر صاحب جوابی شعر اچھے لگے شکریہ۔

  • حجاب بہن

    درد پھر جاگا ، پرانا زخم پھر تازہ ہُوا
    فصلِ گل کِتنے قریب آئی ہے ، اندازہ ہُوا

    صبح یوں نکلی ، سنور کے جس طرح کوئی دُلہن
    شبنم آویزہ ہُوئی ، رنگِ شفق غازہ ہُوا

    ہاتھ میرے بُھول بیٹھے دستکیں دینے کا فن
    بند مجھ پر جب سے اُس کے گھر کا دروازہ ہُوا

    ریل کی سیٹی میں کیسے ہجر کی تہمید تھی
    اُس کو رخصت کرکے گھر لَوٹے تو اندازہ ہُوا
    :cry:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
فرزانہ کے لیئے


تیری خوشبو نہیں ملتی تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تجھ جیسا نہیں ملتا
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ضبط کے لیئے

تکلفات میں نہ وقت گنوایا کیجئے
ذرا سا سہی مسکرایا تو کیجئے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

باجو کے لیئے


یہ شوخیاں یہ بانکپن جو تجھ میں ہے کہیں نہیں
دلوں کو جیتنے کا جو فن تجھ میں ہے کہیں نہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ماوراء کے لیئے

تو بول اُٹھے تو لفظ خوشبو
تو سوچ لے تو خیال خوشبو
تیرے تکلم سے بن گیا ہے
جواب خوشبو سوال خوشبو۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

شگفتہ کے لیئے۔

چمن کی آرزو بن کر صبا کے ساتھ چلتی ہیں
سُبک رفتا ہیں مگر ادا کے ساتھ چلتی ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

قیصرانی کے لیئے۔


بات کرتے ہیں تو دل میں اُتر جاتے ہیں
اور چلتے ہیں تو رستے بھی سنور جاتے ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

محب کے لیئے۔


غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھا
وہ شخص لہجہ بڑا دلنشین رکھتا تھا۔( محب آپ کی عادت ہے بول بول کے بس دوسروں سے کام کرواؤ اور خود بڑے بڑے دعوے بس )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

تفسیر صاحب کے لیئے۔

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیئے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


شمشاد صاحب کے لیئے۔


پوچھتا کیا تیرے بارے میں کسی سے
محفل میں ہر کوئی شیدا آپکا نظر آیا مجھے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


امن کے لیئے۔



تم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا روپ امر ہو
تم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ
تم جس پھول کو ہنس کر دیکھو
کبھی نہ وہ مُرجھائے
تم جس حرف پر انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

تھینکس حجاب

ویسے۔۔۔ آپ بھلا کب دیکھ لیا مجھے چلتے۔۔۔ میں تو :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
نبیل کے دو اشعار
مجھے تعبیر کی تکمیل کا فن آتا ہے
بس اتنا کرے کوئی سنہرا خواب دے دے
:)
بالکل درست کہا حق گُو آپ
یہ کام میں چوبیس میں سے پچیس گھنٹے نبیل بھائی کو لائبریری کے لئے فرمائشی لسٹ بھیج بھیج کر کیا کرتی ہوں۔۔۔ پھر نبیل بھائی کہتے ہیں ۔۔۔ میں دیکھتا ہوں۔۔۔ باقی باتیں بعد میں :)
 

F@rzana

محفلین
باسم

واہ باسم کیا بات ہے، تصویر کی مناسبت سے بیحد خوبصورت شعر ڈھونڈا ہے، شکریہ

البتہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے بجائے ہیرے موتی کی مالا بناتے تو اچھا ۔
 

باسم

محفلین
اور کوئی محاورہ نہں سوجھا مجبورا اسی سے کام چلانا پڑا
آپ اچھا متبادل لے آئیں بہت شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث تمہارا شکریہ ادا نہ کرنا میرا اپنی ذات کے ساتھ ظلم ہوگا۔ تم واحد شخص ہو جس نے اتنی خوبصورتی سے میرے حال کو شعر میں سمو دیا، لطف آگیا بھئی۔ میری طرف سے سودا و ذوق کے قصائد تمہارے نام۔

اس کے علاوہ میں بہت شکر کیا جب ظفری کے لیے غالب کا شعر لکھا اور میرے لیے اقبال کا ، صد شکر کہ اقبال کام آگیا عین وقت پر ورنہ بقول غالب

وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے

علوی صاحب آپ کی پسندیدگی کیلے بہت شکریہ، مجھے یہ شعر آپ کے حسبِ حال سا لگا تھا سو پوسٹ کردیا۔
ویسے یہ شعر مجھے اپنے حسبِ حال بھی لگتا ہے اور نبیل صاحب نے بھی فرمایا کہ انکو بھی اپنے حسبِ حال لگتا ہے تو پھر یہ علامہ کا اعجاز ہے

ؔآپ نے سودا اور ذوق کے رطب و یابس تو میرے نام کردیے لیکن کسی نا کام کے۔ اس کی جگہ اگر آپ صرف ایک شعر، جو کہ کچھ دن پہلے تک آپ کا سگنیچر تھا، میرے نام کر دیتے تو میں‌ بھی مرشدی کا سارا دیوان آپکی نذر کر دیتا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد صاحب نے کہیں فرمایا تھا کہ وہ رات کے راہی ہیں، اسکو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کیلیے داغ دہلوی کا ایک شعر۔

دی مؤذن نے شبِ وصل اذاں پچھلی رات
ہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا
 
علوی صاحب آپ کی پسندیدگی کیلے بہت شکریہ، مجھے یہ شعر آپ کے حسبِ حال سا لگا تھا سو پوسٹ کردیا۔
ویسے یہ شعر مجھے اپنے حسبِ حال بھی لگتا ہے اور نبیل صاحب نے بھی فرمایا کہ انکو بھی اپنے حسبِ حال لگتا ہے تو پھر یہ علامہ کا اعجاز ہے

ؔآپ نے سودا اور ذوق کے رطب و یابس تو میرے نام کردیے لیکن کسی نا کام کے۔ اس کی جگہ اگر آپ صرف ایک شعر، جو کہ کچھ دن پہلے تک آپ کا سگنیچر تھا، میرے نام کر دیتے تو میں‌ بھی مرشدی کا سارا دیوان آپکی نذر کر دیتا۔

وارث شعر تھا ہی ایسا کہ مزہ آگیا اور دیکھ لو کتنے لوگوں کو حسب حال لگا۔

سودا اور ذوق نے لکھے ہی قصائد ہیں تو کیا کروں ویسے رطب و یابس کہہ کر قصائد دو کوڑی کے کر دیے۔ غالب کے قصائد تمہارے نام کرتا مگر بقول غالب جس کا بھی قصیدہ لکھا وہ اس کے حق میں مضر ہی ثابت ہوا۔
مومن کے اس شعر پر تو غالب اپنا دیوان قربان کرنے کو تیار تھے مگر میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر آپ کی نذر کرتا ہوں کہ آپ کا انتخاب لاجواب تھا اور شکر مجھ پر لازم۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد صاحب نے کہیں فرمایا تھا کہ وہ رات کے راہی ہیں، اسکو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کیلیے داغ دہلوی کا ایک شعر۔

دی مؤذن نے شبِ وصل اذاں پچھلی رات
ہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا

بہت شکریہ جناب لیکن میں اکیلا ہی رات کا راہی نہیں ہوں، میری طرح اور بھی چند ایک بادہ خوار پھرتے ہیں۔
 
Top