ادبی محفل میں وہ بے ادب سا

السلام علیکم
آج احمد بھائی کا کہا بس یہ ایک جملہ اس لڑی کے آغاز کا محرک بنا ۔اگر یہ کہا جائے کہ کوزے میں سمندر بند ہے تو یہ قطعی غلط نہ ہوگا۔یہ جملہ بلکل بس یہ ایک جملہ مفتی اردو محفل جناب سید عمران صاحب کی ست رنگی برجستگی اور پرمزاح طبیعت کا اعتراف ہے۔
جناب مفتی صاحب کو ہم دعوت کلام دیتے ہیں کہ اس لڑی میں قدم رنجہ فرمائیں اور اپنے ست رنگی فیض سے ہمارے دلوں کو روشن و منور فرمائیں ۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم
آج احمد بھائی کا کہا بس یہ ایک جملہ اس لڑی کے آغاز کا محرک بنا ۔اگر یہ کہاں جائے کہ کوزے میں سمندر بند ہے تو یہ قطعی غلط نہ ہوگا۔یہ جملہ بلکل بس یہ ایک جملہ مفتی اردو محفل جناب سید عمران صاحب کی سات رنگی برجستگی اور پرمزاح طبیعت کا اعتراف ہے۔
جناب مفتی صاحب کو ہم دعوت کلام دیتے ہیں کہ اس لڑی میں قدم رنجہ فرمائیں اور اپنے سات رنگی فیض سے ہمارے دلوں کو منور و روشن فرمائیں ۔

وعلیکم السلام عدنان بھائی!

سید عمران بھائی بے ادب کہاں ہیں یہ کہیے کہ بے ساختہ ظریفانہ ادب تحریر کرنے والے معدودے چند لوگوں میں سے ایک ہیں یہ جناب!

بس کبھی کبھی شوخی کی مدہم آنچ کو آندھی چھو جاتی ہے۔ :)
 
:):):)
محترم موصوف تشریف لے آئیں۔
پھر آغاز گفتگو کرتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
السلام علیکم
آج احمد بھائی کا کہا بس یہ ایک جملہ اس لڑی کے آغاز کا محرک بنا ۔
اگر یہ کہاں جائے کہ کوزے میں سمندر بند ہے تو یہ قطعی غلط نہ ہوگا یہ جملہ بلکل بس یہ ایک جملہ مفتی اردو محفل جناب سید عمران صاحب کی سات رنگی برجستگی اور پرمزاح طبیعت کا اعتراف ہے۔
جناب مفتی صاحب کو ہم دعوت کلام دیتے ہیں کہ اس لڑی میں قدم رنجہ فرمائیں اور اپنے سات رنگی فیض سے ہمارے دلوں کو منور و روشن فرمائیں ۔
غضب خدا کا۔۔۔
ناطقہ سر بہ گریباں ہے کہ اتنی مختصر تحریر میں کوئی اس قدر اغلاط کیونکر کرسکتا ہے!!!
:noxxx::noxxx::noxxx:
 
سید عمران

محفلین
سید عمران بھائی بے ادب کہاں ہیں
آج کل یہ ہم کو اپنے پر قیاس کررہے ہیں!!!
آپ بھی ہماری طرح کتنے سیدھے ہیں بھیا۔
واقعی آپ تو بہت بھولے ہیں بلکل ہماری طرح۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دھاگے کا نام بتایا تھا دھما چوکھڑی، ادھم دھاڑ، دھاں دھوں، پھاں پھوں، وغیرہ کی انواع میں سے رکھا جائے گا لیکن عدنان بھائی نہ جانے کس مصلحت کا لحاظ کر گئے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دھاگے کا نام بتایا تھا دھما چوکھڑی، ادھم دھاڑ، دھاں دھوں، پھاں پھوں، وغیرہ کی انواع میں سے رکھا جائے گا لیکن عدنان بھائی نہ جانے کس مصلحت کا لحاظ کر گئے ۔

نام میں کیا رکھا ہے۔

اجزائے ضروریہ موجود ہیں۔ :)
 
سید عمران

محفلین
دھاگے کا نام بتایا تھا دھما چوکھڑی، ادھم دھاڑ، دھاں دھوں، پھاں پھوں، وغیرہ کی انواع میں سے رکھا جائے گا لیکن عدنان بھائی نہ جانے کس مصلحت کا لحاظ کر گئے ۔
کیا آپ چاہ رہے ہیں کہ اس لڑی میں ہم عدنان بھائی کے ساتھ یہ سلوک کریں؟؟؟
:beating::beating::beating:
 
Top