ادبی محفل میں وہ بے ادب سا

سید عمران

محفلین
پبلک تو نام ہی دیکھ کر آتی ہے نا بھئی ۔
اب خانقاہ کا نام میخانہ رکھیں اور صوفیوں کی تعداد دیکھیں ۔
ہم سے رکھواتے تو ایسا شباب آور نام رکھتے کہ۔۔۔
لاٹھی ٹیکتے لوگ بھی گرتے پڑتے یہاں آنے پر مجبور ہوجاتے!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم سے رکھواتے تو ایسا شباب آور نام رکھتے کہ۔۔۔
لاٹھی ٹیکتے لوگ بھی گرتے پڑتے یہاں آنے پر مجبور ہوجاتے!!!

ظاہر سی بات ہے کہ لاٹھیاں ٹیکنے والوں کو ہی بار بار شباب یاد آتا ہے۔ :)

یہاں عمران بھائی کا ذکر مقصود نہیں ہے۔ :)
 
دھاگے کا نام بتایا تھا دھما چوکھڑی، ادھم دھاڑ، دھاں دھوں، پھاں پھوں، وغیرہ کی انواع میں سے رکھا جائے گا لیکن عدنان بھائی نہ جانے کس مصلحت کا لحاظ کر گئے ۔
شاہ جی اب اس دھاگے کا نام ڈیڑھ اینٹ کی مسجد تو ہم نہیں رکھ سکتے تھے نا،
مفتی اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کافی یکسانیت محسوس ہوتی ۔
 
سید عمران

محفلین
ظاہر سی بات ہے کہ لاٹھیاں ٹیکنے والوں کو ہی بار بار شباب یاد آتا ہے۔ :)

یہاں عمران بھائی کا ذکر مقصود نہیں ہے۔ :)
یادِ شباب نہیں۔۔۔
شباب آور کہا ہے۔۔۔
کیا ہوگیا احمد بھائی۔۔۔
بصارت کے ساتھ اب حافظہ بھی کام کرنا چھوڑ رہاہے کیا؟؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
آج احمد بھائی کا کہا بس یہ ایک جملہ اس لڑی کے آغاز کا محرک بنا ۔اگر یہ کہاں جائے کہ کوزے میں سمندر بند ہے تو یہ قطعی غلط نہ ہوگا۔یہ جملہ بلکل بس یہ ایک جملہ مفتی اردو محفل جناب سید عمران صاحب کی سات رنگی برجستگی اور پرمزاح طبیعت کا اعتراف ہے۔
جناب مفتی صاحب کو ہم دعوت کلام دیتے ہیں کہ اس لڑی میں قدم رنجہ فرمائیں اور اپنے سات رنگی فیض سے ہمارے دلوں کو منور و روشن فرمائیں ۔
وعلیکمُ السلام بھیا
اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کے برجستگی میں اِن جیسا باکمال آدمی اب تک ہم نے دیکھا نہیں ۔بے ساختہ دوسرا مسکرا بلکہ بعض مرتبہ کھلکھلا اُٹھتا ہے ۔ماشاءاللّہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں سید عمران ۔
 
سن لو حاسدو سن لو!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کے برجستگی میں اِن جیسا باکمال آدمی اب تک ہم نے دیکھا نہیں ۔بے ساختہ دوسرا مسکرا بلکہ بعض مرتبہ کھلکھلا اُٹھتا ہے ۔ماشاءاللّہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں سید عمران ۔
آپا !!! یہ بھائی کا ہنر ہے "جس کو" چاہیں کھکھلادیں اور "جس کو" چاہیں بلبلا دیں
 
Top