اخروٹ اور کیلا کھائیں وزن گھٹائیں ۔۔

حجاب

محفلین
کیلے کھایئے وزن گھٹائیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاپان میں ان دنوں وزن کم کرنے کا نیا پروگرام زبان زد عام ہے ، جس کے نتیجے میں جاپانی گروسری اسٹوروں میں کیلوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے ، وزن کم کرنے کا یہ نیا پروگرام بہت آسان اور دلچسپ ہے ۔ ناشتے میں ایک ( یا جتنے کیلے آپ کھانا چاہیں ) کھائیے اور ساتھ میں مشروب کے طور پر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا ہوا پانی پیجیئے ۔ ( ویسے میں نے سُنا ہے کیلے کھا کر پانی نہیں پینا چاہیئے ) دوپہر اور رات کا کھانا اپنی پسند کے مطابق کھائیے مگر کسی بھی میٹھے کے بغیر ، شرط یہ ہے کہ رات کا کھانا آٹھ بجے کھا کر نصف شب سے پہلے سونا ہوگا ۔ اس غذائی پروگرام پر عمل کرنے سے جسم کا میٹا بولزم کا عمل تیز ہوجانے سے آپ کچھ ہی ہفتوں میں وزن میں خاطر خواہ کمی کر سکتے ہیں ۔


اخروٹ کھائیں وزن گھٹائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک نئی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد اخروٹ کھانے سے خوراک میں شامل مضر صحت چکنائی کا اثر کم ہو جاتا ہے چکنی خوراک شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور اخروٹ کھانے سے یہ نقصان کافی حد تک کم ہو جاتا ہے ۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اخروٹ میں ایسے مادّے پائے جاتے ہیں جو شریانوں کے چکنائی جمع کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتے ہیں ۔
بارسلونا کے ایک ہسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہر فرد کو روزآنہ 28 گرام اخروٹ کھانے چاہئیں ۔ یہ تحقیق امریکہ کے جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ اخروٹ صحت کے لیئے زیتون سے بھی زیادہ مفید ہیں ۔
اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایمیلوروز کا کہنا ہے کہ چکنی خوراک کھانے سے چکنائی شریانوں کے اندرونی حصّوں میں جمع ہوتی رہتی ہے اخروٹ میں ایک ایسا امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جس سے نائٹرک آکسائیڈ پیدا ہوتا ہے جو شریانوں کو لچکدار رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ ( کوئی بھی علاج شروع کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ ضرور کر لیں )
( دسترخوان سے لیا گیا مضمون )
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ حجاب اس مضمون کو شریک محفل کرنے کا۔

کیلے کھانا تو مجھے بھی مرغوب ہے لیکن ذیابطیس کے مریض کیا کریں کہ اس میں شکر بہت ہوتی ہے۔ بقول آخری لائن کے معالج سے مشورہ کر ہی لوں تو بہتر ہے۔
 
Top