اختلاف اور مخالفت

جاسم محمد

محفلین
معلوم یہ کرنا ہے کہ اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے؟
اختلاف کسی بھی موضوع پر مختلف آراء کے ٹکراؤ کو کہتے ہیں۔ یہ ایک مثبت شے ہے کیونکہ اختلاف سے بحث جنم لیتی ہے جو موضوع کو کسی حتمی نتیجہ پر پہنچا کر بند کرتی ہے۔
جبکہ مخالفت کے پیچھے اختلاف رائے سے زیادہ نفرت، بغض و تعصب کا عنصر کارفرما ہوتا ہے۔ اور اسی لئے مخالفت ایک منفی شے ہے۔ نیز مخالفانہ طور طریقہ کے ساتھ کوئی بھی بحث کارگر ثابت نہیں ہوتی کیونکہ اس سے بحث کا انجام آپ اپنے منفی رویہ کی بدولت پہلے ہی طے کر چکے ہوتے ہیں۔
 
Top