احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیما علی

لائبریرین
گُلِ یاسمیں بٹیا
ظفری
Catharsis

ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
پتھر کو گہر دیوار کو در کرگس کو ہما کیا لکھنا

اک حشر بپا ہے گھر میں دم گھٹتا ہے گنبد بے در میں
اک شخص کے ہاتھوں مدت سے رسوا ہے وطن دنیا بھر میں

اے دیدہ ورو اس ذلت کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

یہ اہل حشم یہ دارا و جم سب نقش بر آب ہیں اے ہم دم
مٹ جائیں گے سب پروردۂ شب اے اہل وفا رہ جائیں گے ہم

ہو جاں کا زیاں پر قاتل کو معصوم ادا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

لوگوں پہ ہی ہم نے جاں واری کی ہم نے ہی انہی کی غم خواری
ہوتے ہیں تو ہوں یہ ہاتھ قلم شاعر نہ بنیں گے درباری

ابلیس نما انسانوں کی اے دوست ثنا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

حق بات پہ کوڑے اور زنداں باطل کے شکنجے میں ہے یہ جاں
انساں ہیں کہ سہمے بیٹھے ہیں خونخوار درندے ہیں رقصاں

اس ظلم و ستم کو لطف و کرم اس دکھ کو دوا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

ہر شام یہاں شام ویراں آسیب زدہ رستے گلیاں
جس شہر کی دھن میں نکلے تھے وہ شہر دل برباد کہاں

صحرا کو چمن بن کر گلشن بادل کو ردا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

اے میرے وطن کے فن کارو ظلمت پہ نہ اپنا فن وارو
یہ محل سراؤں کے باسی قاتل ہیں سبھی اپنے یارو

ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا اس غم کو نیا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
حبیب جالب
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
آسان لفظوں میں۔۔۔ بھڑاس نکالنا

سادے لفظوں میں تو یہ واقعی ٹھیک ہے۔

لیکن کتھارسس میں منفی کے علاوہ مثبت خیالات و جذبات کی بھی تفہیم و تطہیر شامل ہوتی ہے۔ یوں سمجھیے کہ کبھی انسان خود سے سمجھ نہیں پا رہا ہوتا کہ وہ کن باتوں کی وجہ سے کن کن مخمصوں و الجھن کا شکار ہے۔ لیکن پھر کسی سے گفتگو کرکے یا خود ہی اپنے معاملات پر غور کرکے اُس پر مختلف معاملات میں عقدہ کشائی ہوتی ہے۔ بہت سی باتیں سمجھ آتی ہیں ۔ بہت سے فضول خیالات و توہمات سے جان چھوٹتی ہے، تو اسے کتھارسس کہا جا سکتا ہے، میری ناقص سمجھ کے مطابق۔

کتھارس کے لئے کچھ لوگ تطہیرِ قلبی، تذکیہِ باطن اور تذکیہِ جذبات کی اصطلاحات بھی استعمال کرتے ہیں۔
 
ہم تو بہت دھیمے مزاج کے ہیں قدیر بھائی۔ غصہ ویسے تو آتا نہیں۔ اگر کبھی کسی وجہ سے ایسا موقعہ بنے تو ہم لوگوں پر بھڑاس نہیں نکالتے ۔ بلکہ کسی نئے تعمیری کام میں یا کسی ہنر مندی کے کام میں اپنے آپ کو گم کر دیتے ہیں۔ یوں اپنی انرجی کو منفی صورت میں ضائع ہونے سے بھی بچا لیتے ہیں اور ہمارے ہاتھوں کوئی اچھا کام بھی سر انجام پا جاتا ہے اللہ پاک کے کرم سے۔
آزما کر دیکھئیے۔ یقین مانئیے بہت فائدہ مند ہے۔
جی ٹھیک ہے
 
علی وقار

محفلین
ایسی بات نہیں ہے تھوڑی لوز ٹاک کرتے ہیں لیکن ایماندار اور وطن سے محبت ہے ایسا لیڈر پاکستان کے لئے بہتر ہے میرے خیال میں
قوم نے انہیں تقریباً چارسال دیے۔ شاید مزید بھی مل جائیں گے۔ لوز ٹاک سے پرہیز بہتر ہے کہ ملک کے جو رہنما ہوتے ہیں، انہیں بہرحال اپنے قد اور مرتبے کا پاس اور احساس رکھنا چاہیے۔ اگر وہ بدزبانی سے پرہیز نہیں کریں گے تو اُن کے چاہنے والے انہی کے نقش قدم پر چلنے لگ جائیں گے۔
 
آپ یہ بتائیں اِس وقت پاکستان کے لئے عمران خان کےعلاوہ کون سا لیڈر بہتر ہے
زیادہ بُرے سے کم بُرا بہتر ہے
 
علی وقار

محفلین
آپ یہ بتائیں اِس وقت پاکستان کے لئے عمران خان کےعلاوہ کون سا لیڈر بہتر ہے
زیادہ بُرے سے کم بُرا بہتر ہے
قبلہ! خان صاحب ہی پاکستان تو کیا،فی زمانہ دنیا کے عظیم ترین لیڈر ہوں گے۔ ویسے میں نے اس موضوع پر بات ہی نہیں کی ہے۔ کوئی اقتباس لے کر دکھائیے۔
 
آخری تدوین:
آج عمران خان صاحب بھی اپنی تقریر میں بول پڑے کے میں نے اکیلے تو ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ملک کو صحیح کرنے کا آپ لوگوں کو بھی میرا ساتھ دینا ہوگا ورنہ تو یہ باپ بیٹا جن پر چارسو ارب روپے کرپشن کا کیس ہے مجرم ہوکر آپ کے اوپر حکومت کرتے رہیں گے اور یہ تمام کیس اِن کے عمران خان کی حکومت آنے سے پہلے کے ہیں۔
 
قبلہ! خان صاحب ہی پاکستان تو کیا،فی زمانہ دنیا کے عظیم ترین لیڈر ہوں گے۔ ویسے میں نے اس موضوع پر بات ہی نہیں کی ہے۔ کوئی اقتباس لے کر دکھائیے۔

قوم نے انہیں تقریباً چارسال دیے۔ شاید مزید بھی مل جائیں گے۔ لوز ٹاک سے پرہیز بہتر ہے کہ ملک کے جو رہنما ہوتے ہیں، انہیں بہرحال اپنے قد اور مرتبے کا پاس اور احساس رکھنا چاہیے۔ اگر وہ بدزبانی سے پرہیز نہیں کریں گے تو اُن کے چاہنے والے انہی کے نقش قدم پر چلنے لگ جائیں گے۔
یہ ہے اقتباس آپ کا
 
علی وقار

محفلین
مذکورہ بالا اقتباس میں کیا بات غلط لگی آپ کو؟ آپ کو کیونکر محسوس ہوا کہ قبلہ خان صاحب کی شان میں کوئی گستاخی ہو گئی ہے یا اُ ن کا قد کاٹھ دیگر سیاست دانوں کے مقابلے میں گھٹ گیا ہے؟ دراصل، وہ جس مقام پر پہنچ چکے ہیں، انہیں خود ہی احساس ہو جانا چاہیے کہ عوام کی بڑی اکثریت ان سے بے پناہ محبت رکھتی ہے اور ان کے کہے میں بڑا اثر ہے، سو اس مقام پر پہنچنے کے بعد اگر لوز ٹاک سے پرہیز کر لیں تو ان کے حق میں ہی بہتر ہو گا۔
 
اب آپ کی بات بہتر ہے اور میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔
 
چار سو ارب کی کرپشن کرنے والوں پاکستان میں ابھی تک ایسے لوگ بھی ہیں جو مزدوری نہ ملنے پر ماں اپنی بچی کو نمک کے ساتھ اور خود ہری مرچوں اور نمک کے ساتھ روٹی کھانے پر مجبور ہے کچھ تو شرم کرو
 
پاکستانی عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھنے لگا پٹرول 209 چھیاسی پیسے کا ہوگیا اور بجلی کے فی یونٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا لیکن پھر بھی شہباز شریف صاحب بول رہے ہیں کے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ لیا گیا ہے گزشتہ حکومت اگر دو تین روپے کی مہنگائی کرتی تھی تو زرداری صاحب لانگ مارچ نکالتے تھے اب کہاں ہیں زرداری اب تو مہنگائی کے بڑے بڑے بم گرائے جارہے ہیں پہلے کبھی بھی اتنی زیادہ مقدار میں پٹرول پر روپے نہیں بڑھائے گئے
 
آخری تدوین:
ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے انا للہ وانا الیہ راجعون
کہتے ہیں کے باپ اگر ظالم بھی ہوتب بھی آپ کو اگر کوئی جائز کام کا کہے تو فوراً کردینا چاھئیے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں بچوں سے تعلق قائم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی اسی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن میں آگئے ہوسکتا ہے یہ ہی وجہ ہو انتقال کی ۔ ایسے ورثاء کو کچھ بھی نا دینا چاھئیے اور تمام مال کو ثواب کی خاطر کسی یتیم خانے میں دے دینا چاھئیے ۔
 
محمد وارث

آپ اپنے ہی الفاظ پر غور فرمائیں۔ انتقال کی اصل وجہ ابھی تک کسی کے علم میں نہیں کہ پوسٹ مارٹم نہیں ہوا۔

دوسری طرف، وراثت کی تقسیم ایک شرعی مسئلہ ہے۔ موت ڈپریشن سے ہوئی یا کسی اور طریقے سے، کسی طور پر بھی ورثا کو وراثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا چاہے وہ جیسے بھی ہوں۔ اسلامی اصول کی رو سے کوئی وصیت کرنے ولا اپنی زندگی میں بھی اپنے کل مال کی وصیت کسی کے حق میں نہیں کر سکتا، متوفی کے تمام مال کو اس طرح کسی کو دے دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
شریعت میں اگر اِس طرح تقسیم کرنا ہے تو پھر ٹھیک ہے
 
سیما علی

لائبریرین
اسلامی اصول کی رو سے کوئی وصیت کرنے ولا اپنی زندگی میں بھی اپنے کل مال کی وصیت کسی کے حق میں نہیں کر سکتا، متوفی کے تمام مال کو اس طرح کسی کو دے دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
درست کہا آپ نے وارث میاں 🙏🏻
 
علی وقار

محفلین
یہ پی ٹی آئی والے حکومت میں آچکے ہیں
پر پھر بھی سب سے استعفی کی بھیک مانگ رہے ہیں
یہ کیسے حکومت کریں گے
اللہ ہی خیر کرے
امید ہے پہلے والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور جو اچھے اقدامات کیے تھے، انہیں جاری رکھیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top