احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی وقار

محفلین
عمران خان صاحب کوایجنسی کی جانب سے ہوشیار کردیا گیا ہے کہ آپ کی جان خطرے میں ہے جلسے جلوس سے پرہیز کریں ۔ اگر پھر بھی عمران خان صاحب عوام میں جلسے جلوس جاری رکھیں گے تو یہ بہادری نہیں خودکشی بھی ہوسکتی ہے۔ پہلے بھی بےنظیر کو بھی بتادیا گیاتھا ایجنسی کی جانب سےکہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن بے نظیر نے کوئی غور نہیں کیا بعد میں جان ہی دینی پڑی ۔ افسوس سے احتیاط بہتر ہے جان رہے گی تو حکومت بھی مِل ہی جائے گی ویسے بھی آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے آپ گھربیٹھے بھی تقریر کو عوام تک پہنچاسکتے ہیں ۔ اور اپنی عوام کی دیر تک خدمت کرسکتے ہیں۔ایماندار ہونا چاھئیے وزیراعظم ترقی خود بخود ہی ہوجائے گی۔
بات آپ کی بظاہر ٹھیک ہے مگر گھر بیٹھ کر کم از کم پاکستان میں سیاست نہیں ہو سکتی۔ ہاں، ملک سے باہر رہ کر ایسا ہو سکتا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
کیا پاکستانی سیاست کو پاکستان میں رہ کر نہیں کیا جاسکتا تھا جو عمرے پر گئے ہوئے حکمرانوں پر طعنہ زنی کی گئی
لنک خبر
اس فعل کی ہر سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے جو خوش آئند ہے حتیٰ کہ عمران خان، چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ان عناصر سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ مجھے خدشہ تھاکہ کہیں وہ اس طعنہ زنی کی حمایت میں بیان جاری نہ کر دیں۔ اس واقعے سے سیاسی قائدین کو یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی تربیت کا اہتمام کریں۔
 
آخری تدوین:

اس کے بیان کو دیکھا جائے تو وہ اس مذموم عمل کی حمایت ہی کر رہا ہے... بقول اس کے وہاں جو ہوا،وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا ... مجھے تو اس کے بیان میں اس قبیح وشنیع فعل کی مذمت کہیں نظر نہیں آئی ... جب گرو ہی واضح الفاظ میں اور دوٹوک مذمت نہیں کر رہا تو اس کے چیلے وہی کچھ کریں گے جو وہ کر رہے ہیں ... واللہ سوشل میڈیا پر اندھے مقلدوں کی ایسی ایسی تاویلات دیکھی ہیں کہ روح کانپ جاتی ہے ...
 
محمد وارث

لائبریرین

انتہائی نازیبا اور قبیح فعل ہے جو کچھ مسجد نبوی میں ہوا لیکن سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔ ہر کوئی اپنے پوائنٹ اسکور کرنے کے چکر میں ہے بس دوسری جانب سے لوز بال ملا نہیں اور لگا دیا چھکا۔ صرف پی ٹی آئی کے چیلے ہی یہی کچھ نہیں کر رہے نون لیگ کے چیلے چانٹے،نام نہاد لبرلز، مُلے مُلوانے اور پنڈی کے گماشتے بھی یہی کچھ کر رہے ہیں۔ جہاں تک مذمت کی بات ہے تو 2019ء کا وہ واقعہ یاد کیجیے جب حرم کعبہ میں عمران خان پر آوازے کسے گئے تو مریم نواز نے اس کی مذمت کرنا تو درکنار الٹا اس کی حمایت میں کھل کر ٹویٹس کیے تھے۔ یعنی سب اپنے اپنے پوائنٹس اسکو رکرنے میں مشغول ہیں بس موقع ملنا چاہیئے!
 
قبلہ آپ بات کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں تو پھر 2019 میں کیوں رکیں، 2015 تک کیوں نہ جائیں جب اس قبیح رسم کی اصل ابتدا مسجد نبوی اور میدان عرفہ میں گو نواز گو کے نعروں کے ذریعے کی گئی تھی!!!
ایک شخص کا 2019 مسجد الحرام کی حرمت کو پامال کرنا اور مریم نواز کا اس عمل کو شہہ دینا، ہر دو نہایت لائق مذمت ہیں اور انہیں اس پر نا صرف شرمندہ ہونا چاہیے بلکہ توبہ کر کے معافی بھی مانگنی چاہیے ... تاہم اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس واقعے سے اس حالیہ منظم عمل کا جواز پیدا ہوتا ہے تو پھر میں مزید کیا کہہ سکتا ہوں ... والسلام
 
محمداحمد

لائبریرین
آج کل سب لوگ حساس ہیں۔ لیکن اپنے معاملے میں۔

غلطی اپنے والوں سے ہوں تو کوتاہی اور لغزشِ زبان۔
سامنے والے سے ہوں تو فاش غلطی!

دو دن پہلے مفتاح اسماعیل کا بیان سنا۔ وہ سیدھا سادھا بیان تھا اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی۔ لیکن پی ٹی آئی والوں نے اس پر توہینِ قران کی مہم چلائی۔

اور اب جو یہ مدینے والا واقعہ ہواہے (جو بہر طور غلط ہے) اس پر بھی ہر دو جانب سے انتہا پسندی ہی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

اور آج کل بہت سے لبرلز سیکولرز کو بھی محض بغضِ عمران میں حرمتِ مسجدِ نبوی کا غم کھائے جا رہا ہے۔
 
محض اس وجہ سے کہ بعض لبرلز مبینہ طور پر بغض عمران میں بول رہے ہیں، دیگر مسلمان بھی اس واقعے کی سنگینی محسوس نہ کریں؟؟؟؟
لبرلز کے لیے تو چلیں دین معاذ اللہ ایک کھیل کی مانند ہے ... مگر حب عمران میں کئی نام نہاد مذہبی لوگ جس طرح کے عذر تراش رہے ہیں، وہ دیکھ روح کانپ جاتی ہے کہ کیسے یہ لوگ عملا نبی ﷺ کی حرمت پر اپنے لیڈر کی حرمت کو ترجیح دے رہے ہیں ... انا للہ و انا الیہ راجعون.

آج کل سب لوگ حساس ہیں۔ لیکن اپنے معاملے میں۔

غلطی اپنے والوں سے ہوں تو کوتاہی اور لغزشِ زبان۔
سامنے والے سے ہوں تو فاش غلطی!

دو دن پہلے مفتاح اسماعیل کا بیان سنا۔ وہ سیدھا سادھا بیان تھا اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی۔ لیکن پی ٹی آئی والوں نے اس پر توہینِ قران کی مہم چلائی۔

اور اب جو یہ مدینے والا واقعہ ہواہے (جو بہر طور غلط ہے) اس پر بھی ہر دو جانب سے انتہا پسندی ہی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
احمد بھائی آپ خود ہی کہہ رہے ہیں کہ مفتاح کی گفتگومیں کوئی توہین آمیز پہلو نہیں تھا .... پھر یہ بتائیے کہ اس واقعے کا اس واقعے کیا کوئی موازنہ بنتا ہے؟؟؟؟ روضہ رسول ﷺ کی اس منطم اور صریح بے حرمتی پر غم و غصہ کا اظہار انتہا پسندی ہے یا ایمان کا بنیادی جزو؟؟؟
اگر ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ جس شخص کی محبت میں مذموم فعل ہوا وہ کھل کر اس کی مذمت کرے، اور اپنے متبعین کو آئندہ احتیاط کا حکم دے تو اس میں کون سی قباحت ہے؟
اگر ہم موجودہ پھسپھسی حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں ایسی مذموم حرکت کرنے کی مبینہ سازش رچنے والے شیخ رشید اور اس کے بھتیجے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تو اس میں کون سی انتہا پسندی در آئی؟؟؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
انتہائی نازیبا اور قبیح فعل ہے جو کچھ مسجد نبوی میں ہوا لیکن سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔ ہر کوئی اپنے پوائنٹ اسکور کرنے کے چکر میں ہے بس دوسری جانب سے لوز بال ملا نہیں اور لگا دیا چھکا۔ صرف پی ٹی آئی کے چیلے ہی یہی کچھ نہیں کر رہے نون لیگ کے چیلے چانٹے،نام نہاد لبرلز، مُلے مُلوانے اور پنڈی کے گماشتے بھی یہی کچھ کر رہے ہیں۔ جہاں تک مذمت کی بات ہے تو 2019ء کا وہ واقعہ یاد کیجیے جب حرم کعبہ میں عمران خان پر آوازے کسے گئے تو مریم نواز نے اس کی مذمت کرنا تو درکنار الٹا اس کی حمایت میں کھل کر ٹویٹس کیے تھے۔ یعنی سب اپنے اپنے پوائنٹس اسکو رکرنے میں مشغول ہیں بس موقع ملنا چاہیئے!
جیسی کرنی ویسی بھرنی
 
قبلہ آپ بات کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں تو پھر 2019 میں کیوں رکیں، 2015 تک کیوں نہ جائیں جب اس قبیح رسم کی اصل ابتدا مسجد نبوی اور میدان عرفہ میں گو نواز گو کے نعروں کے ذریعے کی گئی تھی!!!
ایک شخص کا 2019 مسجد الحرام کی حرمت کو پامال کرنا اور مریم نواز کا اس عمل کو شہہ دینا، ہر دو نہایت لائق مذمت ہیں اور انہیں اس پر نا صرف شرمندہ ہونا چاہیے بلکہ توبہ کر کے معافی بھی مانگنی چاہیے ... تاہم اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس واقعے سے اس حالیہ منظم عمل کا جواز پیدا ہوتا ہے تو پھر میں مزید کیا کہہ سکتا ہوں ... والسلام
آپ سب کے مراسلے پڑھ کر یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ معاملے پہلے بھی پیش آچکے ہیں
لیکن جیسے کہ وارث صاحب نے کہا کے لوز بال کو کوئی بھی مِس نہیں کرنا چاہتا
کیونکہ عمران خان کوئی بھی لوز بال نہیں دے رہے
اِسی لئے جو بال بھی لوز مِل رہی ہے اُس بال پر چھکا مار رہے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
اِسی لئے جو بال بھی لوز مِل رہی ہے اُس بال پر چھکا مار رہے ہیں۔
اسکا مطلب ہے کہ غلط بات پر بھی درست کہا جائے ۔۔۔ایسا نہیں ہم بہت پسند کرتے ہیں عمران خان کو اُنکی تمام تر کمزوریوں کے ساتھ پر اسکا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ اُنکی غلط بات کو درست کہا جائے!!!!! ہم اکثر کہتے ہیں کہ ہم روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے مولا حسین علیہ السلام ہم اُن بہتر جاں نثاروں میں کیوں نہ ہوئے !!!!!پر افسوسناک سچ یہ ہے کہ نہ ہمارے کردار وہ ہیں اور نہ ہی ہم اس درجہ پر فائز لوگ ہیں۔۔کہ ہمارا شمار اُن جاں نثاروں میں بالکل نہ ہوتا ہم دنیا دار لوگ ہیں اور دنیا داروں ہی میں ہوتے ۔۔۔پر اتنا ضرور ہے کہ اُس دور کے کمزور درجہ کہ مسلمان ضرور ہیں !!! جو ہر اُس فعل کی مذمت کرتا ہے جس سے روضۂ رسول ﷺ کی حرمت پر آنچ آئے 🥲🥲
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
اسکا مطلب ہے کہ غلط بات پر بھی درست کہا جائے ۔۔۔ایسا نہیں ہم بہت پسند کرتے ہیں عمران خان کو اُنکی تمام تر کمزوریوں کے ساتھ پر اسکا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ اُنکی غلط بات کو درست کہا جائے!!!!! ہم اکثر کہتے ہیں کہ ہم روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے مولا حسین علیہ السلام ہم اُن بہتر جاں نثاروں میں کیوں نہ ہوئے !!!!!پر افسوسناک سچ یہ ہے کہ نہ ہمارے کردار وہ ہیں اور نہ ہی ہم اس درجہ پر فائز لوگ ہیں۔۔کہ ہمارا شمار اُن جاں نثاروں میں بالکل نہ ہوتا ہم دنیا دار لوگ ہیں اور دنیا داروں ہی میں ہوتے ۔۔۔پر اتنا ضرور ہے کہ اُس دور کمزور درجہ کہ مسلمان ضرور ہیں !!! جو ہر اُس فعل کی مذمت کرتا ہے جس سے روضۂ رسول ﷺ کی حرمت پر آنچ آئے 🥲🥲
بہن جی آپ کی ہر بات درست لیکن یہ کہاں سے جانا کہ یہ سب کچھ عمران خان نے کروایا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہن جی آپ کی ہر بات درست لیکن یہ کہاں سے جانا کہ یہ سب کچھ عمران خان نے کروایا ہے۔
اوپر کچھ جوابات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ شیخ رشید نے منصوبہ بندی کے تحت کروایا ہے۔

اگر یہ بات درست ہے تو واقعی انتہائی قابل ِِگرفت ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ لوگ مختلف ویڈیوز میں یہ بھی ثابت کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ مسجدِ نبوی میں نہیں ہوا بلکہ مدینے کے کسی بازار میں ہوا ہے۔ اس بات میں کتنی صداقت ہے؟

اور کیا اس بات سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ مدینۃ المنورہ تو غالباً پورا ہی حرم کہلاتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top