احادیث کو برقیانا

بہت دنوں سے کچھ کام نہیں کیا اور اب تو لگتا ہے جیسے کبھی کیا ہی نہیں۔ ایک تو نیٹ بھی بہت کم میسر آتا ہے کیا کیا جائے۔

رمضان کے لیے سوچا ہے کہ صحیح بخاری یا صحیح مسلم دونوں میں سے کسی پر بھی کام میں ہاتھ بٹا سکوں اور کچھ اور لوگوں کو بھی رضامند کر لوں ( سچی خود بھی کام کروں گا صرف اوروں سے نہیں کرواؤں گا :lol: )
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محب علوی نے کہا:
بہت دنوں سے کچھ کام نہیں کیا اور اب تو لگتا ہے جیسے کبھی کیا ہی نہیں۔ ایک تو نیٹ بھی بہت کم میسر آتا ہے کیا کیا جائے۔

رمضان کے لیے سوچا ہے کہ صحیح بخاری یا صحیح مسلم دونوں میں سے کسی پر بھی کام میں ہاتھ بٹا سکوں اور کچھ اور لوگوں کو بھی رضامند کر لوں ( سچی خود بھی کام کروں گا صرف اوروں سے نہیں کرواؤں گا :lol: )

چلومحب بھائی، پھرشروع ہوجائیں ناں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ بخاری ازترجمہ وحیدالزمان کی پہلی جلدکوشروع ہوجائیں میں دوسری جلدپرکام کررہاہوں۔ اللہ جزادے(آمین ثم آمین)

سسٹرمہوش، ایک تکلیف اورجوباقی لنک مختصرمسلم کے رہ گئے ہیں پلیزان کااگراردومیں ترجمہ بتادیں تاکہ وہ ابواب بھی ایڈٹ کرسکوں۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ تو آپ نے ایک مشکل کام بتایا ہے جاوید بھائی۔

مسئلہ یہ ہے کہ ؕمختصر صحیح مسلم میں شاید انہوں نے کبھی کبھی عربی کی "دو کتب" کو اردو میں ایک ہی "کتاب" کے ذیل میں دے دیا ہے۔

مجھے تھوڑا وقت دیں۔

ویسے بہتر ہو گا کہ اگر کسی کے پاس مولانا وحید الزماں صاحب کی مکمل صحیح مسلم ہو، تو وہ اس کی صرف "فہرستِ ابواب" سکین کر کے یہاں پوسٹ کر دے۔ اسکی مدد سے ہمیں کافی آسانی رہے گی کہ مختصر صحیح مسلم کے متعلقہ ابواب کو ڈھونڈ سکیں۔

والسلام۔

مزید براں: محترم فرید احمد صاحب مفتی کے لیول تک پہنچ چکے ہیں۔ اُن سے اگر اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی جائے تو بہت مفید رہے گا۔

اگر کوئی بھی مدد کے لیے آتا تو بھی مجھے وقت دیجئیے گا کیونکہ ایک طریقہ کار یہ بھی ہے کہ انگلش کی فہرستِ ابواب کو سامنے رکھا جائے۔ صدیقی صاحب نے اس انگلش ترجمے پر بہت محنت سے کام کیا ہے اور اسے بہت حد تک عربی ورژن کے مطابق رکھا ہے (یہ بات صحیح بخاری کے انگریزی ترجمے میں نہیں ہے)۔
[align=left:0604add941]
1. The Book of Faith (Kitab Al-Iman)
2. The Book of Purification (Kitab Al-Taharah)
3. The Book of Menstruation (Kitab Al-Haid)
4. The Book of Prayers (Kitab Al-Salat)
5. The Book of Zakat (Kitab Al-Zakat)
6. The Book of Fasting (Kitab Al-Sawm)
7. The Book of Pilgrimage (Kitab Al-Hajj)
8. The Book of Marriage (Kitab Al-Nikah)
9. The Book of Divorce (Kitab Al-Talaq)
10. The Book of Transactions (Kitab Al-Buyu`)
11. The Book Pertaining to the Rules of Inheritance (Kitab Al-Farai`d)
12. The Book of Gifts (Kitab Al-Hibat)
13. The Book of Bequests (Kitab Al-Wasiyya)
14. The Book of Vows (Kitab Al-Nadhr)
15. The Book of Oaths (Kitab Al-Aiman)
16. The Book Pertaining to the Oath, for Establishing the Responsibility of Murders, Fighting, Requital and Blood-Wit (Kitab Al-Kitab Al-Qasama wa'l-Muharaba wa'l-Qisas wa'l-Diyat)
17. The Book Pertaining to Punishments Prescribed by Islam (Kitab Al-Hudud)
18. The Book Pertaining to Judicial Decisions (Kitab Al-Aqdiyya)
19. The Book of Jihad and Expedition (Kitab Al-Jihad wa'l-Siyar)
20. The Book on Government (Kitab Al-Imara)
21. The Book of Games and the Animals which May be Slaughtered and the Aninals that Are to be Eaten (Kitab-us-Said wa'l-Dhaba'ih wa ma Yu'kalu min Al-Hayawan)
22. The Book of Sacrifices (Kitab Al-Adahi)
23. The Book of Drinks (Kitab Al-Ashriba)
24. The Book Pertaining to Clothes and Decoration (Kitab Al-Libas wa'l-Zinah)
25. The Book on General Behaviour (Kitab Al-Adab)
26. The Book on Salutations and Greetings (Kitab As-Salam)
27. The Book Concerning the Use of Correct Words (Kitab Al-Alfaz min Al-Adab wa Ghairiha)
28. The Book of Poetry (Kitab Al-Sh`ir)
29. The Book of Vision (Kitab Al-Ruya)
30. The Book Pertaining to the Excellent Qualities of the Holy Prophet (may Peace be upon them) and His Companions (Kitab Al-Fada'il)
31. The Book Pertaining to the Merits of the Companions (Allah Be Pleased With Them) of the Holy Prophet (May Peace Be Upon Him) (Kitab Al-Fada'il Al-Sahabah)
32. The Book of Virtue, Good Manners and Joining of the Ties of Relationship (Kitab Al-Birr was-Salat-I-wa'l-Adab)
33. The Book of Destiny (Kitab-ul-Qadr)
34. The Book of Knowledge (Kitab Al-`Ilm)
35. The Book Pertaining to the Remembrance of Allah, Supplication, Repentance and Seeking Forgiveness (Kitab Al-Dhikr)
36. The Book of Heart-Melting Traditions (Kitab Al-Riqaq)
37. The Book Pertaining to Repentance and Exhortation to Repentance (Kitab Al-Tauba)
38. Pertaining To The Charateristics Of The Hypocrites And Command Concerning Them (Kitab Sifat Al-Munafiqin Wa Ahkamihim)
39. The Book Giving Description of the Day of Judgement, Paradise and Hell (Kitab Sifat Al-Qiyamah wa'l Janna wa'n-Nar)
40. The Book Pertaining to Paradise, Its Description, Its Bounties and Its Intimates (Kitab Al-Jannat wa Sifat Na'imiha wa Ahliha)
41. The Book Pertaining to the Turmoil and Portents of the Last Hour (Kitab Al-Fitan wa Ashrat As-Sa`ah)
42. The Book Pertaining to Piety and Softening of Hearts (Kitab Al-Zuhd wa Al-Raqa'iq)
43. The Book of Commentary (Kitab Al-Tafsir)
[/align:0604add941]

ذرا دیکھئیے تو کیا اس انگلش فہرست سے کچھ مدد مل رہی ہے۔ (مسئلہ یہ بھی ہے کہ مختصر صحیح مسلم کا متن (جو آپ تبدیل کر رہے ہیںُ) میرے پاس نہیں ہے۔ اس لیے فی الحال آپ ہی اسے انگریزی فہرست کے بالمقابل موازنہ کر سکتے ہیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بہت شکریہ، لیکن کام توآپ نے بھی سسٹر، مشکل ساہی بتادیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :?
چلوکوشش کرتے ہیں آگے جوہوگادیکھاجائے گا۔


والسلام
جاویداقبال
 

باذوق

محفلین
جاوید اقبال صاحب ،
اُردوپیجز کے ایک رکن ، ترجمہٴ بخاری کمپوزنگ میں آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں (مگر اِن پیج میں)
یہاں دیکھ لیں آپ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، اگر ان صاحب کو میرا لکھا ہوا اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ فراہم کر دیا جائے تو انہیں کام کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ان دونوں سوفٹویر میں انپیج والا صوتی کی بورڈ ہی استعمال ہوتا ہے۔ کیا آپ کی نظر میں کوئی اور وجہ ہے کہ انپیج کو یونیکوڈ اردو ایڈیٹر پر ترجیح دی جائے؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ باذوق بھائی، میں نے جواب بھی پوسٹ کردیاہے اورانشاء اللہ اسکومیل بھی بھیج دی ہے۔
میں نے اسکونبیل بھائی، اردوایڈیرکالنک بھی بھیج دیاہے جیسے وہ مناسب سمجھے گا۔ کام کرے گا(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کے کرم سے سیکنیگ کاکام بھی بخاری شریف شروع ہوگیاہے اورانشاء اللہ جیسے جیسے میں اس کوسکین کرتاجاؤں گا۔ میں اس کواردومحفل کے اکاونٹ میں بھیجتارہوں گا(انشاء اللہ)


والسلام
جاویداقبال
 
جاوید بھائی،
مجھے صحیح بخاری کی اول جلد کا لنک دے دیں اور کیا ہم لوگ پہلے صحیح بخاری پر کام کریں گے اور پھر صحیح مسلم پر۔

ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ پہلے صحیح بخاری اگر ہوجائے تو صحیح مسلم کی کئی احادیث‌ بھی آجائیں گی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

کے بعدعرض یہ ہے کہ محب بھائی، انشاء اللہ کوشش تویہی ہے کہ پہلے اس کومکمل کرنے کے بعددوسری کتاب کوشروع کیاجائے گا۔ لیکن اس میں بھی ابھی سب سے بڑامسئلہ یہ ہے کہ ہم کوابھی تک "بخاری شریف" بھی سکین شدہ نہیں ملی ہے اورمیرے پاس دوسری جلدتھی جوکہ ایک دوست سے لی ہے میں نے اس کوسکین کرنے کاکام توشروع کیاہے ۔ اورکوشش کروں گااس کے بعددوسری جلدوں کوبھی سکین کیاجائے اوراگرآپ پاکستان میں ہیں تواس کی سی ڈی کاپتہ کریں کہ ہے یانہیں، اگرہے تواسکی قیمت کیاہے۔ "صحیح بخاری ازترجمہ وحیدالزماں" کیونکہ سی ڈی میں میراخیال ہے کہ پی ڈی ایف کی فائلزہوں گی انکواپلوڈکرلیں گے ۔
باقی اس پرایک دوست عبدالرحمان بھائی نے پہلی جلدپرکام شروع کردیاہے۔ اورمیں دوسری جلدپرکام کررہاہوں اسکی تین جلدیں ہیں اگرآپ کام شروع کرناچاہتے ہیں توتیسری جلدپرکام شروع کردے اللہ جزادے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
جاوید بھائی کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ آپ اور جو بھائی پہلی جلد پر کام کر رہے ہیں وہ ان ابواب کی فہرست شائع کردیں جن پر وہ کام کر رہے ہیں تاکہ اور لکھنے والے اس سے ہٹ‌کر لکھ سکیں۔ اصل میں کچھ اور لوگوں سے بھی بات چیت چل رہی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہم لوگ منظم اور مربوط طریقے سے کام کریں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بالکل بھائی محب بات توآپکی بالکل ٹھیک ہے اورمیں بھی یہی چاہتاہوکہ کام ایک ترتیب سے ہو۔
میں دوسری جلدپرکام کررہاہوں اورشرط کاباب آدھاکیونکہ میرے پاس جلددوم میں یہ آدھاہے اورکتاب الوصایا بھی مکمل کردیاہے اوراب کتاب الجہادوالسیرپرکام کررہاہوں اس کے باقی 36 صفحات باقی رہ گئے ہیں۔
اوردوسرے بھائی، سے میں نے کہاہے کہ وہ جلداوم پرکام شروع کریں تووہ پہلے باب سے ہی شروع کریں گے۔

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
کے بعدعرض یہ ہے کہ میں نے بڑی کوشش کی ہے اس سکین شدہ صفحات کوپی ڈی ایف فائل میں بھیجوں لیکن یہاں نیٹ کی سپیڈکم ہے اس لیے میں اس کوجے پی جی فائل میں ہی بھیج رہاہوں توبراہ مہربانی کوئی دوست یا منتظمین صاحب ان کوپی ڈی ایف میں کنورٹ کرکے دوبارہ محفل کے اکاونٹ میں بھیج دیں(شکریہ)


والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
جاوید بھائی،
میں نے ابھی جی میل اکاؤنٹ پر آپ کے اپلوڈڈ امیجز دیکھے ہیں۔
آپ نے انہیں یاہو فوٹ فارمیٹ میں بھیج دیا ہے جس کی وجہ سے اسکا سائز اتنا چھوٹا ہو گیا ہے کہ کچھ پڑھا نہیں جا رہا ہے۔

ذرا دوسرے اراکین دیکھ کر فرمائیں کہ کیا انہیں یہ نظر آ رہا ہے کہ نہیں۔

اگر اسے پڑھنے کی کوئی اور ٹیکنیک نہیں ہے تو پھر جاوید بھائی آپ کو پھر سے یہ امیجز اپلوڈ کرنا ہوں گے۔

آپ بے شک اسکی پی ڈی ایف نہ بنائیں۔ بس یہ کریں کہ 5 امیجز سلیکٹ کریں، پھر اسکی "زپ" فائل بنائیں، اور اس زپ فائل کو اپلوڈ کر کے میل کر دیں۔


محب برادر،
کام کی ترتیب جاننے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ:

1۔ پہلی جلد پر اردو پیجز والے ایک بھائی کام کر رہے ہیں۔

2۔ دوسری جلد پر جاوید بھائی نے کام شروع کیا ہے۔ اور جتنا کام انہوں نے مکمل کیا ہے وہ آپ کو وکی پر نظر آتا رہے گا۔

3َ۔ آپ یا اور کوئی بھی کام کرنا چاہے تو آپ لوگوں کو دوسری جلد سے امیجز ملیں گے (یہ امیجز جاوید برادر کی طرف سے ہوں گے یعنی دوسری جلد کے)

4۔ آپ لوگ بھی امیجز پر جتنا کام کرتے جائیں گے، وہ وکی پر نظر آتا جائے گا۔

5۔ جاوید بھائی، اردو پیجز والے برادر کو بھی ای میل بھیج کر سوال کیجیئے کہ آیا وہ پہلی جلد کے کچھ سکین کرنے کے لیے راضی ہیں؟ اگر اُن کے پاس تیسری جلد ہو تو بہتر ہو گا کہ وہ تیسری جلد کو سکین کر کے یہاں بھیجیں۔

6۔ اگر پاکستان یا انڈیا میں کوئی برادر کسی بھی جلد کی سکیننگ کرے (اور اُسے ویب پر اپلوڈ کرنا مشکل ہو، تو اسکا طریقہ یہ ہےکہ اس کی CDs بنا کر پوسٹ کے ذریعے ہمیں بھیج دے۔ باقی کام ہم سنبھال لیں گے۔

والسلام۔
 
مہوش ،
اصل میں کام کی ترتیب کی تفصیلات میں جانا چاہ رہا تھا جس میں جتنا جتنا کام ہوتا جائے اس کے بارے میں یہاں پر پوسٹ کرتے جائیں اور ساتھ میں اگلے ابواب کی فہرست بھی دی جائے جس پر کام جاری ہو یا ارادہ ہو کرنے کا تاکہ اس دھاگہ کو حوالے کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

جاوید بھائی ، آپ اگر پہلی جلد کے ابواب کی فہرست ٹائپ کر دیں تو اس سے بھی فائدہ ہو جائے گا اور کام کی ترتیب کا پتہ چلتا رہے گا۔

میں کوشش کرتا ہوں کہ صحیح بخاری کا سیٹ لے لوں اور پھر کچھ سکین کرنے کا بھی بندوبست کروں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
مہوش ،
اصل میں کام کی ترتیب کی تفصیلات میں جانا چاہ رہا تھا جس میں جتنا جتنا کام ہوتا جائے اس کے بارے میں یہاں پر پوسٹ کرتے جائیں اور ساتھ میں اگلے ابواب کی فہرست بھی دی جائے جس پر کام جاری ہو یا ارادہ ہو کرنے کا تاکہ اس دھاگہ کو حوالے کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

جاوید بھائی ، آپ اگر پہلی جلد کے ابواب کی فہرست ٹائپ کر دیں تو اس سے بھی فائدہ ہو جائے گا اور کام کی ترتیب کا پتہ چلتا رہے گا۔

میں کوشش کرتا ہوں کہ صحیح بخاری کا سیٹ لے لوں اور پھر کچھ سکین کرنے کا بھی بندوبست کروں۔

محب اگر کسی طرح آپ بخاری کا سیٹ لے کر اسے سکین کر سکیں تو یہ اس پروجیکٹ کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا اور اس بات کا باعث ہو گا کہ اور لوگ اس کی طرف مائل ہوں۔

جہاں تک کام کی ترتیب کا تعلق ہے، تو میری ناقص رائے کے مطابق کام کو یوں ہونا چاہیئے:


1۔ ٹائپنگ کا کام "کتب" کے حوالے سے ہونا چاہیئے (جب ہمارے پاس پورا سیٹ سکین شدہ ہو گا تو جلد نمبر کا حوالہ غیر ضروری ہو جائے گا)۔

2۔ پروجیکٹ کا Main صفحہ یہ ہے

http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=BukhariUrdu

اس صفحہ پر بخاری کی ان 98 "کتب" کے نام کی پوری فہرست موجود ہے۔

جونہی کوئی کسی باب پر کام شروع کرتا ہے۔۔۔۔۔ یا کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔ تو وہ اس Main Page کو ایڈٹ کر کے اُس باب کے سامنے پوری رپورٹ لکھے۔ مثلاً یہ کتاب جاوید اقبال ٹائپ کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔ سٹیٹس یہ ہے کہ آدھی کتاب ٹائپ ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔ پروف ریڈنگ رہتی ہے۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

محب، اسی صفحہ پر آپ "کتاب الشروط" پر جائیے۔ (کتاب 54)۔
یہاں پر آپ کو اسی قسم کے کمنٹز مل جائیں گے۔

امید ہے کہ آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ میں کام کو کیسے ترتیب میں رکھنا چاہ رہی ہوں۔

بلکہ بہتر ہو گا کہ ہر کتاب کے نیچے کام کے سٹیٹس کی یہ فہرست بھی دے دی جائے تاکہ نئے آنے والے خود ہی اسکو سمجھ جائیں۔ میں وقت ملتے ہی یہ کام کرتی ہوں۔

والسلام۔
 
میں نے سیٹنگ دیکھ لی ہے اور اب کچھ تجاویز میں بھی دینا چاہوں گا۔ وکی پر کام کو ہم لے تو گئے ہیں اور وہاں پر پروف ریڈنگ بھی بہتر طور پر ہوسکتی ہے مگر میرا ذاتی خیال ہے کہ جب تک کتاب لکھی جارہی ہے تب تک اس کے متعلق اپڈیٹ اسی دھاگے پر دی جانی چاہیے تاکہ تبصرہ واضح بھی ہو اور آسانی سے نظر بھی آتا رہے دوسرا وکی پر پڑھنا فورم پر پڑھنے کے مقابلے میں دشوار ہے ، کم از کم مجھے ایسا لگا ہے۔

میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد از جلد سکینر اور پورا سیٹ حاصل کرکے اسے سکین کرنے کی تدبیر کروں۔
 
لگتا ہے کہ مجھے کام کرنا ہی پڑے گا اور جلد ہی :)

ابو سے بات کرکے معلوم ہوا کہ ان کے پاس صحیح بخاری کی جلد اول ہے جو مجھے مل گئی ہے اور میں اب اس کے مضامین کی فہرست بنانے لگا ہوں۔ لکھنے سے پہلے میں پھر پوچھنا چاہوں گا کہ باقی لوگ جلد اول کے کون کون سے ابواب پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ بہت محنت طلب کام ہے اور دو لوگ اگر ایک ہی چیز لکھ بیٹھیں تو بہت کوفت اور مایوسی ہوتی ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں محب بھائی، سے متفق ہوں کہ اس پراجیکٹ پرجوبھی اپ ڈیٹ ہووہ اسی دھاگہ میں دی جائے تاکہ ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ اورتجاویزوغیرہ بھی ملتی رہیں۔
اورمیں انشاء اللہ امیجزکودوبارہ اپ لوڈ کردوں گا(انشاء اللہ) مجھے علم نہیں تھاکہ یاہومیں یہ اسطرح فاٹوانسلٹ کرنے سے چھوٹی ہوجاتیں ہیں۔
اورمیں نے بھائی عبدالرحمان کوبھی میل لکھ دی ہے جبھی جواب آتاہے میں مطلع کردوں گا(انشاء اللہ)

والسلام
جاویداقبال
 
Top