احادیث کو برقیانا

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کے کرم اورآپ سب کی دعاؤں سے "مختصرصحیح مسلم " کی مکمل فائل ان پیج میں جوایک دوست جس کانام "نجیب اللہ " ہے سے ملی ہے اورمیں اس کوانشاء اللہ کنورٹ کرکے یہاں رکھناچاہتاہوں ۔ اورپہلے بھی" مختصرصحیح مسلم" کی فائل توموجودہے لیکن اگرسسٹرمہوش ، یاکوئی بھی منتظم ، اس کی باب کے طریقہ سے لنک مہیاکردے توآسانی ہوگی۔ جسطرح "صحیح بخاری " کےلنک ہیں۔
جزااللہ خیر۔


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی)، لنک سے مرادہے کہ جسطرح "صحیح بخاری"کے کتاب کے حساب سے سسٹرمہوش نے ورق بنادیئے ہیں تو"مختصرمسلم"کے بھی اسطرح علیحدہ علیحدہ باب یا کتاب کے حساب سے ترتیب بنادیں تاکہ میں اس کوایڈٹ کرسکوں(شکریہ)

مثلا "کتاب الشروط" ، "کتاب الوصایا" وغیرہ وغیرہ

امیدہے آپ سمجھ گئے ہوں گے


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شکریہ منصور(قیصرانی) بھائی، میں آپکویہ فائل بھجوارہاہوں۔ اس کے بعدآپ اس کے لنک بنادیں۔ جزااللہ خیر۔



والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی) آپ اپناجی میل چیک کریں میل میں نے بھیج دی ہے۔ امیدہے مل گئی ہوگی۔ اورمیں اس کی فائل کوکنورٹ کرناشروع توکیاہے لیکن اس میں (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) اور(رضی اللہ عنہ) کے بہت زیادہ مسائل ہیں ان کوکوئی حل اگرہوتوبتائیں۔(شکریہ)


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
میں ابھی چیک کرتا ہوں۔ باقی آپ مجھے تبدیل شدہ ایک یا دو فائلز بھیج دیں، میں ان کی کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح سے یہ مسائل حل ہو سکیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی)، ایک فائل ہی کنورٹ کی ہے وہ آپ کوبھیج رہاہوں ۔ چیک کرلیجئے گا۔(شکریہ)


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ جاوید بھائی میں اس فائل کو چیک کر رہا ہوں۔ جب تک یہ بتائیں، کہ جو کتاب آپ نے مجھے بھیجی ہے، اس میں احادیث کے نام تو بہت لمبے لمبے ہیں، کیا پورے نام کو ایک لنک کی صورت میں رکھوں
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
میرا خیال ہے کہ جاوید برادر یہ بات کر رہے ہیں کہ احادیث کی بجائے صحیح مسلم کی "کتب" کے نام ایک ترتیب سے دے دیے جائیں۔
مجھے ذرا وقت دیں کہ میں ان کی لسٹ تیار کر سکوں۔۔۔۔ چلیں لسٹ تیار ہو گئی۔


1.كتاب المقدمة
2. كتاب الإيمان
3. كتاب الطهارة
4. كتاب الحيض
5. كتاب الصلاة
6. كتاب المساجد ومواضع الصلاة
7. كتاب صلاة المسافرين وقصرها
8. كتاب الجمعة
9. كتاب صلاة العيدين
10. كتاب الاستسقاء
11. كتاب الكسوف
12. كتاب الجنائز
13. كتاب الزكاة
14. كتاب الصيام
15. كتاب الاعتكاف
16. كتاب الحج
17. كتاب النكاح
18. كتاب الرضاع
19. كتاب الطلاق
20. كتاب اللعان
21. كتاب العتق
22. كتاب البيوع
23. كتاب المساقاة
24. كتاب الفرائض
25. كتاب الهبات
26. كتاب الوصية
27. كتاب النذر
28. كتاب الأيمان
29. كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات
30. كتاب الحدود
31. كتاب الأقضية
32. كتاب اللقطة
33. كتاب الجهاد والسير
34. كتاب الإمارة
35. كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان
36. كتاب الأضاحي
37. كتاب الأشربة
38. كتاب اللباس والزينة
39. كتاب الآداب
40. كتاب السلام
41. كتاب الألفاظ من الأدب
42. كتاب الشعر
43. كتاب الرؤيا
44. كتاب الفضائل
45. كتاب فضائل الصحابة
46. كتاب البر والصلة والآداب
47. كتاب القدر
48. كتاب العلم
49. كتاب الذكر والدعاء والتوبة
50. كتاب الرقاق
51. كتاب التوبة
52. كتاب صفات المنافقين وأحكامهم
53. كتاب صفة القيامة والجنة والنار
54. كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
55. كتاب الفتن وأشراط الساعة
56. كتاب الزهد والرقائق
57. كتاب التفسير


جاوید برادر، امید ہے کہ یہی آپ کا سوال تھا۔
(ویسے میں نے بھی اس مختصر صحیح مسلم پر کام کیا تھا۔۔۔ پھر مختصر صحیح بخاری بھی نظر سے گذری۔۔۔۔ لیکن پتا نہیں کیوں لیکن یہ احادیث کی کتب اپنے اصل ورژنوں کے مقابلے میں بالکل نہیں جچیں۔ ایک بڑا مسئلہ Standard بنانے کا بھی ہے اور تمام انگلش، اردو اور عربی تمام زبانوں میں ریفرنس ورک یعنی حوالہ جات کا کام اصل ورژن کے مطابق ہوا ہے۔ اسی وجہ سے اصل کی ضرورت ہمیں ہمیشہ برقرار رہے گی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بالکل مہوش بہن، آپ نے بالکل صحیح جانامیں اسی طرح اس کی لنک کی بات کررہاہوں آپ پلیزان کووکی پربھی بنادیں ناں۔۔۔۔۔۔۔
مہربانی ہوگي(شکریہ) اللہ آپ کوجزادے(آمین ثم آمین)
اورواقعی اصل کی حقیقت تواپنی جگہ ہے لیکن یہ توایک دوست " نجیب اللہ " کے پاس تھی ان پیج میں تومیں نے اس سے کہااس نے دے دی میں نے کہاچلواس کوتوکنورٹ کرکے لائبریری میں ایڈکریں۔ اوراصل"بخاری شریف" پرتواللہ تعالی کے حکم سے کام شروع کردیاہے اورکوشش کررہاہوں کہ اس کی پڈف فائل مل جائے لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے
کیونکہ اگرپڈف کی فائل مل جائے توکام کی سپیڈ بھی انشاء اللہ بڑھ جائے گی(انشاء اللہ)
منصور(قیصرانی) بھائی،آپ نے لکھاتھاکہ پڈف فائل کے متعلق وہ ڈاؤن لوڈہوئی کہ نہیں کہ ہمیں دوبارہ خودسے سکین کرکے پڈف فائل بنانی پڑے گي ضرورمطلع کریں(شکریہ)


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
منصور(قیصرانی) بھائی،آپ نے لکھاتھاکہ پڈف فائل کے متعلق وہ ڈاؤن لوڈہوئی کہ نہیں کہ ہمیں دوبارہ خودسے سکین کرکے پڈف فائل بنانی پڑے گي ضرورمطلع کریں(شکریہ)
جاوید بھائی پی ڈی ایف کو دوبارہ سے بنانا ہوگا :(
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں پڈف فائل کی کوشش کررہاہوں کہ اس کوسکین کرپڈف فائل بنائی جائے انشاء اللہ امیدہے کہ کسی نہ کسی دوست سے کہہ کریہ کام بھی ہوجائے گا(انشاء اللہ)


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، جب پی ڈی ایف فائل بنائیں تو اس کے لیے تصاویر کو سکین کرکے جے پی جی فارمیٹ میں محفوظ کریں اور پھر فائل بنائیں
 

مہوش علی

لائبریرین
جی جاوید بھائی۔۔۔ میں وقت ملتے ہیں وکی پر ان کتب کے پیجز بنا دیتی ہوں۔

قیصرانی بھائی،
ویسے میرا سوال یہ ہے کہ ہمیں امیجز کی پی ڈی ایف بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اگر اکیلے اکیلے صفحات کو ایک فولڈر میں رکھ کر اس کی زپ بنا کر پوسٹ کر دی جائے تو بھی کام چل جائے گا۔ (بلکہ انڈیا پاکستان کے سسٹ کنکشنز کے لیے بہتر ہے کہ صفحات الگ الگ ہوں تاکہ وہ اسے ایک ایک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
پی ڈی ایف شکل میں فائل ان سست کنکشنز والوں کے لیے ڈاؤنلوڈ کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
ویسے میرا سوال یہ ہے کہ ہمیں امیجز کی پی ڈی ایف بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اگر اکیلے اکیلے صفحات کو ایک فولڈر میں رکھ کر اس کی زپ بنا کر پوسٹ کر دی جائے تو بھی کام چل جائے گا۔ (بلکہ انڈیا پاکستان کے سسٹ کنکشنز کے لیے بہتر ہے کہ صفحات الگ الگ ہوں تاکہ وہ اسے ایک ایک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
پی ڈی ایف شکل میں فائل ان سست کنکشنز والوں کے لیے ڈاؤنلوڈ کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو تیس پینتیس صفحات ایک ساتھ ایک یوزر کو پی ڈی ایف شکل میں بھیج دیتے ہیں۔ اس سے ٹائپنگ کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ ورنہ آپ کی تجویز بہتر ہے۔ پر ہر دوست اس طرح سے ٹائپ کرنا آسان نہ سمجھے شاید اور ترتیب بھی بگڑ جائے

30 یا 35 صفحات عموماً چار سے پانچ ایم بی کی فائل بنتی ہے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ سسٹرمہوش، اللہ جزادے۔ (آمین ثم آمین)
انشاء اللہ اب جیسے جیسے اس کوکنورٹ کرتاجاؤں گاپیسٹ کرجاؤں گا۔

اللہ تعالی آپ کوہمیشہ خوش و خرم رکھے اورآپکے ہردن کوعیدمسرت بنائے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
Top