احادیث کو برقیانا

باذوق

محفلین
قیصرانی نے کہا:
میں ابھی وہی باذوق بھائی کی بتائی ہوئی کتاب کو دیکھ رہا ہوں۔ ابھی تو صرف ابتدائیہ اور مقدمہ چل رہا ہے۔ اس میں بھی بار بار ایک ہی بات دوہرائی جا رہی ہے کہ ایک فرقہ کے نزدیک ایک بات درست ہے اور وہ باقیوں میں نا پید ہے وغیرہ وغیرہ۔ ۔۔۔۔۔
جو لنک میں نے دیا تھا ، اس کا مقصد یہ نہیں تھا کہ اس کو برقایا جائے ۔۔۔ بلکہ اس لیے دیا تھا کہ یہ بات علم میں آ جائے کہ ایک اور ترجمہ و تشریح نیٹ پر مفت میں‌دستیاب ہے ۔

(ہاں ، یہ الگ بات ہے کہ انفرادی سطح پر میں‌اس کوشش میں‌ہوں کہ کسی طرح‌اس کی اِن پیج فائلیں قانونی طریقے سے ہاتھ آ جائیں‌تو کسی اہلحدیث سپانسر کے ذریعے اس کو یونیکوڈ ویب سائٹ‌کے طور پر ڈھالا جائے۔)
 
قیصرانی

لائبریرین
باذوق بھائی، یہ بات میں نے اس پیغام کے پسٍ منظر میں کہی تھی

مگر اس چکر میں تفسیر کے بہت سے مضامین اختلافات کے میدانِ جنگ بن گئے ہیں۔ خاص طور پر اہل دیو بند کی طرف سے لکھے جانی والی کتاب "فیض الباری" (جو صحیح بخاری کا ایک اور اردو ترجمہ و تفسیر ہے) پر بہت تنقید کی گئی ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں آج دوست کے پاس گیاایک تواس کاسکینرچھوٹاہے جوکہ ایک ایک پیج کوسیکن کرتاہے میں کوشش کروں گاکہ چلوایک ایک پیج ہی سکین کرسکوں نہیں توکوئي اورسکینرڈھونڈتاہوں۔ اورمیں انشاء اللہ اس جلددوم پرکام شروع کررہاہوں باقی انشاء اللہ جب سکینرکابندوبست ہوگاتوپھردیکھاجائے گا۔

والسلام
جاویداقبال

ماشاء اللہ جاوید برادر۔
مجھے آپ تھوڑا مزید وقت دیجئے تاکہ ہم صحیح بخاری کا عربی متن "اردو وکی" پر منتقل کر دیں۔ اس کے بعد عربی ٹیکسٹ کے عین نیچے اردو ترجمہ دیا جا سکے گا۔
آپ فی الحال یہ سکین شدہ صفحات کسی طرح نیٹ پر منتقل کریں، کیونکہ احادیث کی ترتیب مختلف کتب میں کچھ مختلف ہے (یا کم از کم احادیث کا نمبر مختلف دیا گیا ہوتا ہے)۔ اس لیے مجھے وحید الزمان خانصاحب کی احادیث کی ترتیب کو دیکھنا ہے۔

اعجاز صاحب اور نعیم صاحب۔۔۔۔۔۔۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ عربی متن کو اردو قدروں میں تبدیل کرنے والے مبدل کو فائنل پوزیشن میں لے آئیں تاکہ صحیح بخاری کے عربی متن کو تبدیل کیا جا سکے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
اعجاز صاحب اور نعیم صاحب۔۔۔۔۔۔۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ عربی متن کو اردو قدروں میں تبدیل کرنے والے مبدل کو فائنل پوزیشن میں لے آئیں تاکہ صحیح بخاری کے عربی متن کو تبدیل کیا جا سکے۔
مہوش علی مجھے عربی متن کو اردو قدروں میں منتقل کرنے پر اشکال ہے ، ہر جگہ عربی متن کو عربی قدروں میں لکھا جاتا ہے ہمیں بھی اسکو عربی قدروں میں لکھنا چاہیے اور ان کو دکھانے کے لیے عربی فونٹ ہی استمعال کرنا چاہیے تاکہ ایک معیار برقرار رہے۔ جہاں تک اردو میں تلاش کا تعلق ہے تو اطلاقیہ میں یہ کردیتے ہیں کہ صارف اردو میں لکھے اور ہم اس متن کو عربی قدروں میں منتقل کرکے تلاش کروا لیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:

میرے ذہن میں بھی یہ بات موجود تھی۔ اگر سرچ انچن کو ایسے استعمال کیا جا سکے جیسے آپ نے بیان فرمایا ہے، تو پھر یہ بھی قابل عمل طریقہ کار ہے۔
اعجاز صاحب اور دیگر حضرات بھی اپنی آراء پیش کریں۔
 
ایسا اطلاقیہ لکھنا کوئی مسئلہ نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
اعجاز صاحب اور نعیم صاحب۔۔۔۔۔۔۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ عربی متن کو اردو قدروں میں تبدیل کرنے والے مبدل کو فائنل پوزیشن میں لے آئیں تاکہ صحیح بخاری کے عربی متن کو تبدیل کیا جا سکے۔
مہوش علی مجھے عربی متن کو اردو قدروں میں منتقل کرنے پر اشکال ہے ، ہر جگہ عربی متن کو عربی قدروں میں لکھا جاتا ہے ہمیں بھی اسکو عربی قدروں میں لکھنا چاہیے اور ان کو دکھانے کے لیے عربی فونٹ ہی استمعال کرنا چاہیے تاکہ ایک معیار برقرار رہے۔ جہاں تک اردو میں تلاش کا تعلق ہے تو اطلاقیہ میں یہ کردیتے ہیں کہ صارف اردو میں لکھے اور ہم اس متن کو عربی قدروں میں منتقل کرکے تلاش کروا لیں۔
درست ہے۔ میں راجہ نعیم سے متفق ہوں۔ لیکن پھر بھی مبدل کی ضرورت برقرار ہے، ایسی فائلوں کے لئے جو ڈاؤن لوڈ کے لئے فراہم کی جائیں۔ اور جس میں قرآن وغیرہ کا کچھ متن ہی موجود ہو، تاکہ صارف ایک ہی فانٹ سے کام چلا لے، عربی فانٹ کی ضرورت نہ ہو، لیکن جہاں سوال ایسی ضرورت کا ہو جہاں مکمل قرآن کا متن یا احادیث ہوں وہاں عربی فانٹ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔
اردو فانٹ پر بھی تجربے جاری رکھے جائیں تو بہتر ہے۔ اب تک تو مجھے محض پاک ٹائپ تحریر فانٹ میں ہی عربی کی بہتر سپورٹ نظر آئ ہے، لیکن اس کی شکل نہ درست عربی کی ہے نہ درست اردو کی!!
 
مہوش علی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں آج دوست کے پاس گیاایک تواس کاسکینرچھوٹاہے جوکہ ایک ایک پیج کوسیکن کرتاہے میں کوشش کروں گاکہ چلوایک ایک پیج ہی سکین کرسکوں نہیں توکوئي اورسکینرڈھونڈتاہوں۔ اورمیں انشاء اللہ اس جلددوم پرکام شروع کررہاہوں باقی انشاء اللہ جب سکینرکابندوبست ہوگاتوپھردیکھاجائے گا۔

والسلام
جاویداقبال

جاوید برادر، سکیننگ کا کام کہاں تک پہنچا؟

ہمیں آپ کی مدد کے لیے بہت سا کام کرنا ہے، لیکن ہماری رفتار ذرا سست ہے۔ انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم آپ کا ساتھ دے سکیں گے۔

پرجیکٹ پر کام کرنے کے طریقہ کار کی کچھ تجاویز

۱۔ صحیح بخاری کے عربی متن کو یہاں سے حاصل کیا جائے۔
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewtoc.asp?BID=13

2۔ ہمارے لیے ممکن ہے کہ عربی متن کو اعراب کے ساتھ شامل کریں، یا پھر بغیر اعراب کے۔(آپ لوگوں کی رائے درکار ہے)۔

3۔ صحیح بخاری میں ہر عنوان کو ایک "کتاب" کے ذیل میں دیا گیا ہے اور ان کی تعداد تقریبا 94 کے قریب ہے۔ (انگلش ورژن میں 93)۔

4۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ صحیح بخاری کے مختلف ایڈیشنز میں "کتب" اور "احادیث" کی ترتیب کچھ جدا جدا ہے۔
اس لیے سب سے پہلے اوپر دیے گئے عربی متن والے لنک سے "کتب" اور مولانا وحید الزمان کی بخاری سے "کتب" کی فہرست کو ملا کر دیکھنا ہے کہ آیا ان کی ترتیب میں کچھ فرق تو نہیں۔
(اگلا مرحلہ ہر کتاب میں احادیث کی ترتیب کو دیکھنا ہے)۔

5۔ عربی متن کو "کتب" کے لحاظ سے "اردو وکی" پر منتقل کرنا۔ (جاوید برادر، یہ کام آپ ہم پر چھوڑ دیں، اور آپ خود صرف ٹائپنگ تک اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔)۔

6۔ سکین شدہ صفحات کو جی میل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیں۔

آئیے اب اللہ کے بابرکت نام سے اس نیک پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ امین۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، میں نے کتاب کی سکینگ کاکام توشروع کردیاہے لیکن بات یہ ہے کہ اس کی رفتارکم ہے میں اوربھی کوشش کررہاہوں کہ کسی اورسے سکینرکابندوبست ہوجائے کیونکہ میں اس کوآفس میں کم وقت میں سکین کرسکتاہوں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے اورمیں نے ابھی اس کے تیس ورق کوسکین کرکے پی ڈی ایف میں تبدیل توکردیاہے لیکن بات ہے کہ وہ وہاں نے بھیجے نہیں گئے کیونکہ نیٹ کی سپیڈ کم تھی توانشاء اللہ ہفتہ کومیں ان کوارودمحفل میں بھیج دوں گا۔
اورمیں نے سکین 50 صفحہ سے آگے سے شروع کی ہے کیونکہ میں 50 تک خودکروں گاہاں ان کی سکین بھی کرکے بھیج دوں گالیکن وقت کے حساب سے اورکام کے شروع کرناکے لیئے میں نے مناسب سمجھاکہ یہاں تک میں کروں اس کے آگے صفحات سکین کرکے بھیجوں۔

باقی آپ نے کہاکہ ان کواعراب کے بغیریاکہ اعراب کے ساتھ وکی پررکھیں تومیرے رائے میں اعراب کے ساتھ ہی بہترہے

والسلام
جاویداقبال
 
مہوش علی

لائبریرین
وکی پر صحیح بخاری پیج

میں نے صحیح بخاری کی تمام "کتب" کے وکی کیمل پیجز یہاں بنائے ہیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=BukhariUrdu

اس اس طرح اب یہ پراجیکٹ یہاں شروع ہو سکتا ہے۔

عربی ٹیکسٹ صرف اردو یونیکوڈ ویلیوز کے ساتھ اور بغیر اعراب کے

میں نے ابھی ابھی عربی متن پر مزید بہت سے تجربات کیے ہیں۔ اور نتائج کو دیکھتے ہوئے میں Very Strongly یہ مشورہ دوں گی کہ ہر قیمت پر عربی متن کو اردو ویلیوز کے ساتھ تبدیل کیا جائے اور احادیث کا عربی متن بغیر اعراب کے ہو۔

مثال کے طور پر اوپر والے لنک میں صحیح بخاری کی 98 کتب کا عربی متن موجود تھا۔ مجھے اس مخصوص صفحہ پر ایک مخصوص کتاب ڈھونڈنی تھی۔۔۔۔ مگر عربی متن کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوا (اور مجھے پہلے "حرفی قدر مبدل" استعمال کر کے اسکی یونیکوڈ ویلیوز تبدیل کرنا پڑیں اور پھر جا کر وہ کتاب مجھے مل سکی)۔

اب آرگومنٹ یہ ہے کہ ہمارے پاس مستقبل میں ایسا سرچ انجن ہو گا جو کہ سرچ کرتے ہوئے خود ہی عربی قدروں کو اردو میں تبدیل کر لے گا۔۔۔۔

مگر بہت سے زاویے ایسے ہیں کہ جہاں یہ سرچ انجن ہماری کچھ مدد نہیں کر سکے گا۔ مثلا:

1۔ یہ سرچ انجن صرف ایک مخصوص ویب سائیٹ پر موجود ہو گا، جبکہ ہمیں بہت دفعہ ٹیکسٹ کو کاپی کر کے اور بہت سی ایسی مختلف جگہوں پر پیسٹ کرنا ہوتا ہے کہ جہاں پر یہ سرچ انجن موجود نہیں۔

مثال کے طور پر ابھی میں نے اوپر دیے گئے لنک میں بخاری کی 98 "کتب" کو اس فورم کے ایڈیٹر میں پیسٹ کیا۔ پھر مجھے ایک مخصوص کتاب ڈھونڈنی تھی، مگر۔۔۔۔ یہ ممکن نہ ہو سکا۔

اسی طرح اگر ہمارے پاس ایم ایس ورڈ میں کوئی ایسا آرٹیکل ہے جس میں کہیں عربی متن لکھا ہوا ہے، تو پھر ہمارے لیے کسی صورت ممکن نہ ہو سکے گا کہ ہم اسے ڈھونڈ سکیں۔ اگر ایم ایس ورڈ میں ہمیں Find کی مدد سے کوئی لفظ ڈھونڈنا ہے تو ہر صورت میں اسے اردو یونیکوڈ قدروں میں اور بغیر اعراب کے ہونا چاہیئے۔

دیکھئیے۔۔۔ میں عربی اور اردو کی ان یونیکوڈ ویلیوز سے بہت اچھی طرح واقف ہوں۔۔۔ اور فائینڈ کی سہولت استعمال کرنے کی بھی ماہر ہوں۔۔۔۔ مگر جب عربی متن میں سرچ کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے تو اس تمام مہارت کے باوجود مجھے دن میں تارے نظر آ رہے ہیں۔

اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ جب ایک عام اردو قاری کو ان دو مختلف چھپی ہوئی یونیکوڈ ویلیوز سے پالا پڑے گا تو وہ تو گھوم کر ہی رہ جائے گا اور کبھی اس کنفیوژن سے باہر نہیں نکل پائے گا۔

قرانی متن کی بات الگ ہے، مگر جہاں تک احادیث ڈاٹابیس کا تعلق ہے، تو میری ناقص رائے میں اسے عام اردو دان طبقے تک پہنچانے کے لیے ہمیں اسے بغیر اعراب کے اردو یونیکوڈ ویلیوز میں تبدیل کرنا ہی ہو گا۔
اور اگر کسی ایڈوانس استعمال کنندہ کو اعراب چاہیئے ہوں، تو وہ عربی ویب سائیٹز کا متن استعمال کر سکتا ہے۔ (لیکن فی الحال ہمیں اردو طبقے کے 95 فیصدی طبقے کے بارے میں سوچنا ہے)۔۔۔۔۔۔ اور اس سب کنفیوژن کے لیے یونیکوڈ کی ویلیوز کو تشکیل دینے والے ماہرین قابل ملامت ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یونی کوڈ ماہرین کو ملامت کے قابل اس لیے نہیں سمجھا جانا چاہیئے کہ وہ ان باریکیوں سے ناواقف ہوں گے :D

فائنڈ والی بات آپ نے درست کہی۔ اس سلسلے میں مستقبل کے لیے میرے پاس ایک تجویز ہے۔ انگریزی میں فائنڈ کا ایک ایڈوانسڈ آپشن ہوتا ہے جو Sounds Like کہلاتا ہے۔ اگر ہم کوئ ایسی پلگ ان بنا دیں جو ساونڈز لائک کو ان ایبل کرنے کی صورت میں اعراب اور بغیر اعراب، دونوں کو ڈھونڈ دے؟
 
باذوق

محفلین
عمدہ سائٹ

مہوش علی نے کہا:
۔۔۔۔
۱۔ صحیح بخاری کے عربی متن کو یہاں سے حاصل کیا جائے۔
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewtoc.asp?BID=13
ہمارے لیے ممکن ہے کہ عربی متن کو اعراب کے ساتھ شامل کریں، یا پھر بغیر اعراب کے۔(آپ لوگوں کی رائے درکار ہے)۔
۔۔۔
آپ نے اُس قابلِ تعریف سائٹ کا ایڈریس دیا ہے جو روزانہ ہی میرے مطالعے میں‌رہتی ہے اور حدیث کی تلاش کے لیے بھی عموماََ استعمال میں آتی ہے ۔
(میرا تو ارادہ رہا ہے کہ کاش ، یہ اُردو میں‌ہو جائے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ویسے ، اسی سائٹ کی بنیاد پر میں ‌صحاح ستہ کی مختلف معروف احادیث کا آن لائن اُردو مجموعہ تیار کرنے کی کوشش میں‌ہوں ۔۔۔ )

اس سائٹ کی ایک اور خاصیت متن کو اعراب یا بغیر اعراب کے پڑھنے کی سہولت دینا ہے ۔
مجھے تو عربی متن اعراب کے بغیر ہی مناسب لگتا ہے ۔
 
باذوق

محفلین
مہوش علی نے کہا:
۔۔۔۔
مثال کے طور پر اوپر والے لنک میں صحیح بخاری کی 98 کتب کا عربی متن موجود تھا۔ مجھے اس مخصوص صفحہ پر ایک مخصوص کتاب ڈھونڈنی تھی۔۔۔۔ مگر عربی متن کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوا (اور مجھے پہلے "حرفی قدر مبدل" استعمال کر کے اسکی یونیکوڈ ویلیوز تبدیل کرنا پڑیں اور پھر جا کر وہ کتاب مجھے مل سکی)۔
۔۔۔۔۔
میں درج بالا اقتباس میں‌ مذکور آپ کی بات سے اختلاف کروں‌گا۔
میں‌نے فائینڈ بکس میں اُردو کلیدی تختے کے ذریعے لکھ کر ہر لفظ ‌چھان کر دیکھا اور تقریباََ صحیح‌ پایا۔

اور ویسے بھی ۔۔۔۔
میں‌نے اوپر کی اپنی پوسٹ میں‌ الایمان حدیث سائٹ‌ پر روزانہ الفاظ کے ذریعے حدیث تلاش کرنے کی جو بات لکھی تھی ۔۔۔
میں اس سائٹ‌کے سرچ بکس میں‌ ، وہی لفظ پیسٹ‌کرتا ہوں‌جو میں‌نے اُردو ایڈیٹر میں‌ٹائپ کر رکھا ہوتا ہے اور چند اُردو حروف کو چھؤر کر عموماََ صحیح نتائج مجھے دستیاب ہوتے ہیں۔
بعض عربی حروف جو اردو میں‌نہیں‌ہیں ۔۔۔ اس کے لیے میں‌کرتا یہ ہوں کہ اس سائٹ‌کے سرچ بکس میں‌عربی لفظ‌ ٹائپ کرتا ہوں ، اور یوں‌صحیح‌نتیجہ سامنے آتا ہے۔

معلوم نہیں‌ آپ کو "حرفی قدر مبدل" اور "یونیکوڈ ویلیوز کی تبدیلی" کا مسئلہ کیوں پیش آیا ؟ جب کہ مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں‌ہوا ۔۔۔
اب تکنیکی ماہرین ہی اس ضمن میں کوئی فیصلہ سنا سکتے ہیں ۔۔۔۔ :roll:
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں نے اللہ تعالی کے کرم سے اورآپ سب کی دعاؤں سے کام شروع کردیاہے اوراس بخاری شریف کا"باب الشروط" وکی پربھی ایڈٹ کردیاہے۔ اورجیسے جیسے میں کام کرتارہوں گاانشاء اللہ وہاں پراوریہاں پررکھتاجاؤں گا۔

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ جاوید بھائی۔ آپ کی رفتار ہمارے اور اردو، دونوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ویسے دوستوں کی سہولت کے لیے ساتھ ساتھ ادھر وکی والی پوسٹ کا لنک بھی دیتے جائیں تو کیسا رہے گا؟
 
مہوش علی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں نے اللہ تعالی کے کرم سے اورآپ سب کی دعاؤں سے کام شروع کردیاہے اوراس بخاری شریف کا"باب الشروط" وکی پربھی ایڈٹ کردیاہے۔ اورجیسے جیسے میں کام کرتارہوں گاانشاء اللہ وہاں پراوریہاں پررکھتاجاؤں گا۔

والسلام
جاویداقبال

جاوید برادر آپکو اور پوری محفل کو یہ نیک آغاز مبارک ہو۔
اللہ نے چاہا تو ہم نیک نیتی سے یونہی کام کرتے رہے تو جلد یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ انشاء اللہ۔

عربی ورژن اور مولانا وحید کے اردو ورژن میں جو فرق ابھی تک مجھے نظر آیا ہے، وہ یہ ہے کہ:

1۔ مولانا وحید الزمان کے ورژن میں کتاب الشروط شروع ہو رہی ہے باب " لوگوں سے زبانی شرط کرنا"

2۔ جبکہ عربی ورژن میں یہ کتاب الشروط کا "اکیسواں" باب ہے۔

اس کے بعد باقی ابواب یونہی دونوں ورژنوں میں ترتیب وار چلیں ہیں۔

(کتاب الشروط کا عربی ورژن ہے اس لنک پر
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=13&CID=109#TOP

اگر دونوں ورژنوں میں یونہی فرق رہا تو ہمیں کسی عربی سمجھنے والے برادر کی ضرورت پڑ جائے گی۔

جاوید بھائی۔۔۔۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کسی کتاب کا اردو ترجمہ ٹائپ کرنے سے پہلے آپ اس کا عربی متن پیسٹ کر لیا کریں، اور پھر ہر حدیث کے عربی متن کے نیچے اسکا اردو متن ٹائپ کریں؟
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جاوید برادر آپکو اور پوری محفل کو یہ نیک آغاز مبارک ہو۔
اللہ نے چاہا تو ہم نیک نیتی سے یونہی کام کرتے رہے تو جلد یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ انشاء اللہ۔

جاوید بھائی۔۔۔۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کسی کتاب کا اردو ترجمہ ٹائپ کرنے سے پہلے آپ اس کا عربی متن پیسٹ کر لیا کریں، اور پھر ہر حدیث کے عربی متن کے نیچے اسکا اردو متن ٹائپ کریں؟

ہم کوشش کریں گے اس کوجتنی جلد ہوسکے گامکمل کریں۔ (انشاء اللہ)
اس نیک میں ہم سب کی محنت شامل حال ہے میری طرف سے تمام احباب کوبھی بہت بہت مبارک باد قبول ہواورخاص طورپرسسٹرمہوش، آپکومبارک بادقبول ہو۔ جس لگن سے آپ نے یہ کام مکمل کیاہے وہ واقعی تحسین کے لائق ہے اوراس پراجیکٹ میں اسی طرح آپکی شمولیت رہی توانشاء اللہ ہم اس سنگ میل کوضرورعبورکریں گے(انشاء اللہ)
اورمنصور(قیصرانی) بھائی، آپ کابہت شکریہ۔اورآپکو بھی بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔
باقی سسٹرمہوش،آپ نے لکھاہے کہ اس کاعربی متن بھی پیسٹ کردیاکروں توانشاء اللہ کوشش کروں گاکہ یہ کام بھی ساتھ ساتھ ختم ہوجائے(انشاء اللہ)

اورمنصور(قیصرانی) بھائی، وکی پراسکا لنک یہاں ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 
Top