اجازت نہیں

ابن جمال

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج جب میں نے’’شیفتہ کاسفر نامہ حج‘‘کے نام سے سفر نامہ میں ایک تھریڈ بناناچاہا تومعلوم ہواکہ اجازت نہیں ہے۔
سوال یہ ہے کہ اجازت کب اورکیسے مل سکتی ہے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ غالباً لائبریری سیکشن میں پوسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادبی سیکشن میں پوسٹ کرکے دیکھیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جہانگیر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اعراب کے بارے میں کہاں پوچھ رہے تھے جو اجازت نہیں ملی؟
 
حماد

محفلین
یہاں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے . بھلا یہ کونسی تک ہے کہ جناب اتنے سوال اور اتنے جواب کرو تب یہ کرنے کی اجازت ملے گی مگر وہ کی اجازت کے لیے مزید یہ ڈنڈ پیلو . پاگل ہوا جاتا ہوں ایسی بے سروپا شرائط دیکھ کر.
 
محمد وارث

تو آپ بھی یہاں "سیاست اور مذہب" کی لٹھ لیکر لوگوں مشرف بہ اسلام کرنے آئے ہیں جو چیں بہ چیں ہو رہے ہیں۔ پاگل ہوئے جا رہے ہیں تو کسی پاگل خانے سے رجوع کریں اور تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
 
جہانگیر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اعراب کے بارے میں کہاں پوچھ رہے تھے جو اجازت نہیں ملی؟

کی بورڈ سے اردو لکھنا تو سیکھ لیا ھے، آیات اور ادعیہ لے لئے اعراب کی ضرورت ھوتی ھے اس کا طریقہ بتا دیں تو نوازش ھو گی
 
شمشاد

لائبریرین
آپ ادعیہ یا آیہ لکھ کر عربی یا آیۃ کا ٹیگ لگا دیں، اعراب خود ہی لگ جائیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اعراب خود سے نہیں لگیں گے۔
اس ربط پر یہاں استعمال ہونے والے اردو کی بورڈ کی میپنگ کی تفصیل موجود ہے اور اس میں اعراب کے متعلق بھی معلومات موجود ہیں۔ مختصراً ذیل میں عرض کر دیتا ہوں:

زبر = <
زیر = >
پیش = P
فتحا (دو زبر) = L
کسرا (دو زیر) = F
تنوین (دو پیش)= M
کھڑی زبر= I
 
Top