اب ڈھونڈ شہر بھر میں کوئی جاگتا ہؤا

جاسمن

لائبریرین
واہ واہ تو گویا بالآخر آپ بھی شاعرہ نکلیں۔
سنجیدگی سے کہوں کہ اچھی کوشش ہے۔ جاری رکھیں مشق سخن۔ قوافی اور اوزان کی کچھ اغلاط ضرور ہیں لیکن مجموعی طور پر اشعار یہ بتا رہے ہیں کہ اگر آپ کوشش جاری رکھیں تو کئیوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔
اگر مجھے اردو محفل کا ایک دن تو کیا ایک گھنٹے کا انتظام بھی مل جائے تو میں اس کے ماتھے پہ یہ تحریر لگا دوں۔
لوگو! دیکھو۔۔۔سُنو۔۔۔پڑھو۔۔۔یہ فاتح کا رواں تبصرہ ہے میری غزل پہ۔
 
فاتح

لائبریرین
وہ آئے ہمارے گھر میں خُدا کی قدرت ہے
کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
یہ تو شاید اس کوچے میں آپ کا پہلا اور واحد گھر ہے اگر میں غلطی پر نہیں اور اس گھر کی تعمیر ابھی دو چار روز قبل ہی تکمیل کو پہنچی ہے اور ہم ابھی مہمان ہو گئے۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
اگر مجھے اردو محفل کا ایک دن تو کیا ایک گھنٹے کا انتظام بھی مل جائے تو میں اس کے ماتھے پہ یہ تحریر لگا دوں۔
لوگو! دیکھو۔۔۔سُنو۔۔۔پڑھو۔۔۔یہ فاتح کا رواں تبصرہ ہے میری غزل پہ۔
اور میں جھوٹی تعریف نہیں کرتا۔ آپ واقعی اچھا شعر کہہ سکتی ہیں۔
تبصرے کو محفل کے ماتھے پر لگانے سے زیادہ بہتر ایک کام ہے، اگر کرنا چاہیں تو۔۔۔ بتاؤں؟
 
یاز

محفلین
ماشاءاللہ جاسمن صاحبہ! کافی عمدہ غزل کہی ہے۔ اشعار میں مضامین اور الفاظ کا چناؤ کافی اچھا رہا۔
مجھے شاعری کی زیادہ پرکھ تو نہیں ہے اس لئے اس کی بحر و اوزان پہ بامعنی رائے نہ دے پاؤں گا۔ تاہم (اساتیذ سے) ڈرتے ڈرتے دو تین جگہ مستعمل الفاظ کی بابت تصحیح کی صلاح دینے کی جسارت کروں گا۔ چونکہ خاکسار اس میدان میں مہارت تو درکنار نیم مہارت کا بھی مدعی نہیں ہے، تو ہو سکتا ہے کہ یہ صلاح سِرے سے ہی غلط ہو۔

نظروں میں لئے پیاس کسے آنکھتا ہؤا
اس میں آنکھتا ہوا یقیناََ مِس فٹ ہے۔ اس کا آسان ترین نعم البدل "تاکتا ہوا" ذہن میں آ رہا ہے۔ ٹُٹا پجا اندازہ ہے کہ شاید اس سے وزن بھی متاثر نہ ہو۔

میں جان جان کے بھی مناتا نہیں اُسے
"جان جان کے" بولنے میں کچھ کچھ مستعمل ہے غلط العام کی طرح، لیکن لکھنے میں یہ بھی غیرمستعمل ہی ہے شاید۔ "جان بوجھ کے" ایک مجوزہ نعم البدل ہو سکتا ہے۔ اس دفعہ بھی وہی ٹُٹا پجا اندازہ ہے وزن کے بارے میں۔

کجلا تمہاری آنکھ میں وہ پھیلتا ہؤا
کجلا کی جگہ کاجل کا لفظ کیسا رہے گا؟ کجلا مستعمل ضرور ہے، لیکن اپنی ہیئت سے غزل کے باقی الفاظ سے کچھ میل کھاتا نہیں لگ رہا۔ اس دفعہ بھی وہی اندازہ ہے۔

ایک بار پھر عرض کرتا چلوں کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سب صلاح نما اصلاح یکسر غلط ہو۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
I joined mehfil in July 2016
Just saw it. As usual I didn't mind qawafi which others did
This is because I am not a ustaad
So good thoughts and that's what I see
Definitely you should had kept writing which probably you are not
آپ کی اولڈ فرینڈ کا تبصرہ بھی پڑھا مگر اب وہ کہاں ہیں
صائمہ شاہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ ! واہ!
کیا خوشگوار حیرت ہوئی خواہرم جاسمن ! بہت خوب !
فنی اور لسانی پہلوؤں سے قطع نظر بہت خوب اشعار ہیں ۔ تخیل اور شعریت ہے!!! مجموعی طور پر اچھی غزل ہے !
آپ نے لکھنا بند کردیا یا پھرشائع نہیں کرتیں ؟!
 
بہت شکریہ فاخر رضا!
صائمہ شاہ کافی عرصہ سے غائب ہیں۔ اللہ کرے ہر طرح سے خیریت ہو۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
واہ واہ ! واہ!
کیا خوشگوار حیرت ہوئی خواہرم جاسمن ! بہت خوب !
فنی اور لسانی پہلوؤں سے قطع نظر بہت خوب اشعار ہیں ۔ تخیل اور شعریت ہے!!! مجموعی طور پر اچھی غزل ہے !
آپ نے لکھنا بند کردیا یا پھرشائع نہیں کرتیں ؟!

لکھنا شروع ہی کہاں کیا تھا کہ بند کرنے کی نوبت آتی!:D
تاہم بہت شکریہ۔ آپ کی تعریف میرے لئے قیمتی تحفہ ہے۔ اللہ آپ کو سلامتی عطا فرمائے۔ آمین!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لکھنا شروع ہی کہاں کیا تھا کہ بند کرنے کی نوبت آتی!:D
یعنی
؎ لکھنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے :):):)

اچھی باتیں لکھنا اچھی بات ہے ۔ اس لئے اگر قلم کو تحریک ہو تو روکئے مت ۔ لکھ ڈالئے اور یہاں پوسٹ کیجئے ۔
پوسٹ کا پوسٹ مارٹم ہماری ذمہ داری ۔:D
 
آپ کا حکم سر آنکھوں پہ۔ :)
پر بھائی صاحب!
پرانا کچھ کہیں پڑا مل گیا تو پوسٹ کروں گی ان شاءاللہ۔ نئے کا وعدہ نہیں کر سکتی۔:)
اور شاعری کے کلیے قاعدے سیکھنا میرے بس کی بات ہے بھی نہیں۔:)
آپ کا بے حد شکریہ کہ اس قدر حوصلہ افزائی فرمائی اور توجہ کی۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کا حکم سر آنکھوں پہ۔ :)
پر بھائی صاحب!
اب تو شعر کے نام پہ بچوں کو صبح ناشتہ میں کیا دینا ہے؟ غزل کے نام پہ صاحب کے لئے کل سے مختلف آملیٹ بنانا ہے۔۔۔اور نظم کی بجائے سکول لے جانے کے لئے کیا بنایا جائے کہ جسکا کل سامان بھی گھر میں موجود ہو۔۔۔دفتر و ادارہ کی ذمہ داریاں، میکہ و سسرال کے معاملات و مسائل ۔۔۔۔ہی ذہن میں آتے ہیں۔ ایک کتاب کی بجائے دو دو کتابیں ایک دن میں ختم کرنے والی۔۔۔اب ایک کتاب مہینوں لے کے بیٹھی رہتی ہے جو ختم نہیں ہوتی۔:)
پرانا کچھ کہیں پڑا مل گیا تو پوسٹ کروں گی ان شاءاللہ۔ نئے کا وعدہ نہیں کر سکتی۔:)
اور شاعری کے کلیے قاعدے سیکھنا میرے بس کی بات ہے بھی نہیں۔:)

خواہرم جاسمن، سچی بات تو یہ ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہی ہر انسان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور شعر و شاعری وغیرہ کو ایک مشغلے سے زیادہ اہمیت دینا بھی نہیں چاہیے ۔ آپ اپنی فیملی کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہیں اور بچوں کی صحیح تربیت کے لئے کوشاں ہیں اب اس سے بڑھ کر اور کیا کام ہوسکتا ہے بھلا ۔ پھر سونے پر سہاگہ اسکول کی ذمہ داریاں نبھانا ۔ اساتذہ تو قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ۔ آپ کو اور ان تمام اساتذہ کو ہمارا سلام کہ جو محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں !
آپ کو کسی نئے جھنجٹ میں ڈالنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ۔ اگر کوئی پرانا کلام مل جائے تو ضرور شیئر کیجئے گا ۔ پیشگی داد حاضر ہے ! :):):)
 
بہت بہت شکریہ۔
اس قدر محبت و خلوص کے لئے ممنون ہوں۔ اللہ آپ کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
تاہم قوافی سارے غلط ہیں

اور بھی شکریہ
ظاہر ہے شاعر نہیں ہوں۔ یہ تو تُک بندیاں ہیں ابنِ رضا بھائی۔

واہ، یعنی آپ بھی شاعرہ ہیں۔

نہیں۔ تُک بندی ہوں۔:D

جاسمن
یہ آنکھتا کی ترکیب نئی ہے میرے لیے
پہلے کبھی نہیں پڑھا اسے

صائمہ۔ مجھے اب اتنا یاد ہے کہ مطلع نہیں بن پا رہا تھا۔تلاش کرنے کے لئے کسی ایسی ترکیب کی تلاش تھی،سو خود ایجاد کر لی۔ شاید ہو بھی تو پتہ نہیں۔
تب ہی تو کہا کہ تُک۔۔۔بندی ہوں۔:D

آپ پہلے اردو محفل پر آجاتیں تو آپ کو اسی وقت مشورے بھی دے دیتے جیسے تاڑتا ہوا، گھورتا ہوا، دیکھتا ہوا آنکھتا ہوا کی جگہ لایا جا سکتا تھا اگرچہ قوافی کا غلط ہونا اپنی جگہ پر ہی ہے:)

بس میں پہلے اسی لئے نہیں آئی۔
دیکھیں کوئی اعلیٰ پائے کی غزل غلط قوافی میں بھی ہونی چاہیے۔ اور غلط قوافی اگر عام ہو جائیں تو وہ کیا کہتے ہیں غلط الشاعر (غلط العام،غلط العوام) ہو جائیں گے۔ اور لوگ ہم جیسوں کو دعائیں دیں گے۔:D

ارے واہ سارہ بہن ، آپ بڑی باریک بین ہیں۔ ہمیں تو کہیں نام نظر نہیں آیا

غزل کا مقطع یہ

زلفیں سیاہ فام تھیں اور اُس پہ مستزاد
کجلا تمہاری آنکھ میں وہ پھیلتا ہؤا
آئیں اب اس میں نام تلاش کرتے ہیں @جاسمن باجی کا

زلفیں:sneaky:
سیاہ فام:ROFLMAO:
مستزاد:)
کجلا:whistle:

اب اس میں سے کون سانام آپ کا ہے @جاسمن

مستزاد سیاہ فام میرا اصل نام
پیار سے کجلا کجلا کہتے ہیں۔
اور زلفیں تخلص رکھتی ہوں۔ضرورتاَََ زلف بھی استعمال میں آتا ہے۔:D
 
صریر

محفلین
کالج میں طرح مصرع ملا تھا۔
"اب ڈھونڈ شہر بھر میں کوئی جاگتا ہؤا"
اِس غزل پہ مجھے پہلا انعام ملا تھا۔

نظروں میں لئے پیاس کسے آنکھتا ہؤا

سڑکوں پہ بہت رات گئے جاگتا ہؤا

اُس لب کی خامشی بھی تھی کچھ بولتی ہوئی

اُس آنکھ کا کاجل بھی تھا کچھ سوچتا ہؤا

چادر چڑھا رہے تھے مزاروں پہ لوگ کچھ
فٹ پاتھ پہ پڑا تھا کوئی کانپتا ہؤا

یارب تری اذان کے صدقے تو ہُوں مگر
"اب ڈھونڈ شہر بھر میں کوئی جاگتا ہؤا"

لا تیسرا جہاں مری تسکین کے لئے
دونوں جہاں سے جا رہا ہوں بھاگتا ہؤا

اب ذہن بھی تو ہم نے کہیں رہن رکھ دیے
اب تم کو نہ ملے گا کوئی سوچتا ہؤا

میں جان جان کے بھی مناتا نہیں اُسے
اچھا لگا ہمیشہ مجھے روٹھتا ہؤا

جو میں خفا ہؤا تو مناتا گیا مجھے
پاؤں میں باندھ پائل کوئی ناچتا ہؤا

وقتِ جفا بھی آنکھ میں آنسو تھا یار کے
میں پیار میں بھی جیت گیا ہارتا ہؤا

اُس بے خودی کے پیچھے کوئی راز تھا ضرور
کل بات بات پہ تھا وہ کچھ چونکتا ہؤا

زلفیں سیاہ فام تھیں اور اُس پہ مستزاد
کجلا تمہاری آنکھ میں وہ پھیلتا ہؤا
واہ بہت خوب،‌ بہت ہی اچھوتے خیالات ہیں، آپ نے شاعری کی روح کو پکڑا ہے،‌ یا شاعری نے آپ کو پکڑ لیا ہے۔ تکنیکی درستی وغیرہ تو بقدر کسب و محنت ہے، مسلسل مشق سے آ ہی جائے گی، اصل چیز تو آپ میں موجود ہے، شاعرانہ مزاج۔ لفظ 'آنکھتا' اس بات کی غمازی کر رہا ہے،‌کہ آپ کے جذبات شدید ہیں، اور وہ اپنے اظہار میں الفاظ اور ان کی ساخت کو رکاوٹ بننے نہیں دینا چاہتے، بلکہ جذبہ کی حدت لفظوں کی ٹھوس بناوٹ کو پگھلا کے آگے بڑھ رہی ہے۔ آپ قواعد و ضوابط پر الگ سے کوشش کرتی رہیں، اور اپنے احساسات کاغذ پہ اتارتی بھی رہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
 
Top