مبارکباد اب ایک ہی بات ہے

فرذوق احمد

محفلین
مبارکاں مبارکاں مبارکاں

بھئی یہ مبارک باد کا اعلان اس لیے ہے کہ ۔۔میرے اور آپی جیہ کے درمیان اب کوئی بھی تلخی یا لڑائی باقی نہیں رہی ،، بُرا وقت تھا ،،اور گردو غبار والی ہوا تھی ،،جو صاف ہو گئی ہے ۔اور اب مطلح صاف ہو گیا ،،اور امن کی فضا چاروں اور پھیل گئی ہے ۔۔ اور اس کے لیے ضروری تھا کہ اعلان کر دیا جائے تاکہ جن لوگوں کو نہیں پتا ،،وہ بھی جان لیں ۔

تو اب میں خاص کر یہاں مبارکیں وصول کرنے کے لیے بیٹھا ہوں ۔۔آئیں اور اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔۔
اور ساری کامیابی کا سہرا آپی شگُفتہ کے سر ہے

شکریہ آپی آپ کا ۔۔۔۔ اور ہاں مٹھائی کھانے کے لیے ۔۔آپی جیہ سے رجوع کریں
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شگفتہ صاحبہ آپ کا

مبارک ہو جیہ

اور فرذوق میں اگلے ہفتے لاہور آ رہا ہوں مٹھائی تیار رکھو۔ میں اگر کسی وجہ سے نہ آ سکا تو میری فیملی تو آ ہی رہی ہے۔ وہ وصول کر لے گی۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے کیوں نہیں شمشاد بھائی ۔۔۔اور میں نے یہ سپیشل کہا ہے کہ
مٹھائی کے لیے آپی سے رجوع کریں ۔۔۔اور اگر آپ لاہور آ گئے تو آپ کی ایسی ایسی خاطر کرونگا کہ آپ کبھی لاہور آنے کا نام نہیں لیں گے :p :p :p

نہیں اگر آپ آئے تو پلیز ضرور ملیئے گا
 
شمشاد

لائبریرین
کاکا اس خوش فہمی میں نہ رہنا، لاہور میں میرے اتنے چاہنے والے ہیں کہ تمہیں بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ ذرا دھیان سے۔ تمہارے لیے پورے لاہور میں صرف ایک ہی جگہ ہے چھپنے کے لیے اور وہ ہے احاطہ گھوڑے شاہ کہ میں وہاں نہیں جایا کرتا۔

ویسے اپنا اتہ پتہ تو بتاؤ کہ کہاں ہے تمہارا یہ نیٹ کیفی؟ ہو سکتا ہے لاہور آ کر تمہارے نیٹ کیفی کی ضرورت پڑ جائے۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے شمشاد بھائی لاہور میں بھاگنے کے لیے جگہ بہت ہیں ۔۔آپ مجھے کہاں پکڑے گے ۔۔ہو سکتا ہے آپ کی جتنی عمر رہ گئی ہے اسی کام گُزر جائے :p

اور اتا پتا فون کریں مِل جائے گا ،،نمبر میں ذپ کر دیتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں ایک ہی جگہ ہے جو میں نے بتا دی ہے اور ہاں اگر لاہور سے باہر بھاگنا ہے تو راوی کے پُل کی طرف نہیں، اس کے مخالف سمت میں بھاگنا، نہیں تو لنڈی کوتل تک پناہ نہیں ملے گی۔

نمبر ابھی تک نہیں ملا،

یہاں ہی علاقے کا نام لکھ دو، ہو سکتا ہے کسی اور رکن کا بھی بھلا ہو جائے۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے شمشاد بھائی کہا نہ کہ پکڑنے والی بات کو بھول جائیں ۔۔آج تک پولیس نہیں پکڑ پائی :p آپ کہاں سے پکڑ لیں گے

اور پتا یہ ہے

اسٹیشن سے بیٹھے 42B بس میں یا پھر 18 نمبر بس میں اگر آپ 18 نمبر میں بیٹھتے ہیں تو اُس میں بیٹھ کر کرایہ دے کر اُسے کہنا ہے (اور ہاں وہ دس روپے لے گا) کہ بھیاء ہمیں تاج پوراسکیم میں لے چلوں وہاں آپ آگئے تو کسی سے بھی پوچھ لیں کہ بھئی نظام آباد بازار کدھر کو ہے ۔۔۔وہ آپ کو بتا دے گا ۔۔تو آپ نظام آباد بازار میں آ جائیں یہاں جو آپ کو پہلا کیفے ملے گا وہ میرا ہوگا ۔۔

اور اگر آپ 42B میں بیٹھتے ہیں تو کرایہ ادا کر کے( وہ بھی دس روپے ہی لے گا) اسے کہنا ہے کہ بھئی نظام آباد میں لے چلو۔ وہ آپ کو نظام آباد بازار لے آئے گا ۔۔بس بازار جہاں سے شروع ہوگا تو پیدل چلنا شروع کر دینا ہے ۔۔اور جہاں بازار ختم ہونے لگے گا وہاں میرا نیٹ کیفے ہے ۔۔بازار اتنا لمبا نہیں بس آپ کی ورزش ہوجائے گی
 
جیہ

لائبریرین
پشتو محاورہ ہے : اگر چور نہیں بھاگا تو ساتھی تو بھاگ جائے ۔

باقی آپ سمجھدار ہیں :lol:

شکریہ سب کا ۔

ویسے مجھے چھوٹے بھیا کی ہونے والی دلہن پر ترس آرہا ہے :) بے چاری کا کیا حال کرے گا
 
شمشاد

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
ارے شمشاد بھائی کہا نہ کہ پکڑنے والی بات کو بھول جائیں ۔۔آج تک پولیس نہیں پکڑ پائی :p آپ کہاں سے پکڑ لیں گے

اور پتا یہ ہے

اسٹیشن سے بیٹھے 42B بس میں یا پھر 18 نمبر بس میں اگر آپ 18 نمبر میں بیٹھتے ہیں تو اُس میں بیٹھ کر کرایہ دے کر اُسے کہنا ہے (اور ہاں وہ دس روپے لے گا) کہ بھیاء ہمیں تاج پوراسکیم میں لے چلوں وہاں آپ آگئے تو کسی سے بھی پوچھ لیں کہ بھئی نظام آباد بازار کدھر کو ہے ۔۔۔وہ آپ کو بتا دے گا ۔۔تو آپ نظام آباد بازار میں آ جائیں یہاں جو آپ کو پہلا کیفے ملے گا وہ میرا ہوگا ۔۔

اور اگر آپ 42B میں بیٹھتے ہیں تو کرایہ ادا کر کے( وہ بھی دس روپے ہی لے گا) اسے کہنا ہے کہ بھئی نظام آباد میں لے چلو۔ وہ آپ کو نظام آباد بازار لے آئے گا ۔۔بس بازار جہاں سے شروع ہوگا تو پیدل چلنا شروع کر دینا ہے ۔۔اور جہاں بازار ختم ہونے لگے گا وہاں میرا نیٹ کیفے ہے ۔۔بازار اتنا لمبا نہیں بس آپ کی ورزش ہوجائے گی

میں بسوں اور ویگنوں میں نہیں بیٹھا کرتا، اگر گاڑی نہیں بھیج سکتے تو رکشہ ٹیکسی کا بتاؤ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

جویریہ، چھوٹے بھائی :)

دلی مبارک باد !

شمشاد بھائی، اصل سہرا جویریہ اور فرذوق کے سر ہے، یہ دونوں بہت پیارے اور بہت ہی اچھے نام ہیں، اور اتنی دلچسپ باتیں کرتے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کہتی ہیں تو میں بھی ان دونوں کو مبارک دے دیتا ہوں۔

مبارک ہو آپ دونوں کو ہم دونوں کی طرف سے۔
 
ساجداقبال

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
اور ہاں مٹھائی کھانے کے لیے ۔۔آپی جیہ سے رجوع کریں
فرزوق ایسی باتیں نہیں کہتے ورنہ دوبارہ لڑائی کا خدشہ ہے۔ :wink:
بہرحال آپ اور جیہ کو اس صلح پر بہت بہت مبارکباد۔ آپ دونوں کو مٹھائی روانہ کرتے وقت میں نے تصویر اتار لی تھی تاکہ سند رہے۔
224482-Indian-Sweets-1.jpg

باقی اگر کورئیر والے غائب کردیں تو کوئی بڑی بات نہیں کہ بقول شاعر:
مٹھائی چیز ہی ایسی ہے، نہ چھوڑی جائے
 
Top