سولھویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
اردو محفل کی سولہویں سالگرہ پہ محفل کی سجاوٹ، مہمانوں کو دعوت نامے بھیجنے، مہمانوں کا استقبال، اشیائے خوردونوش کا انتظام اور خاص طور پہ سولہ منزلوں والے کیک کے انتظام سمیت ڈھیروں کام ابھی رہتے ہیں۔
پھر محفل کے بانی کیک کاٹیں گے اور اس طرح یہ محفل اختتام پذیر ہو گی۔
تو آ جائیے اور انتظامات سنبھالیے۔:)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمین! یہ سب انتظامات مل کے کرنے ہوں گے۔ کیک بھی ہم میں سے کوئی بنوائے گا اور ظاہر ہے کہ کھانے والے بھی ہم ہی ہوں گے۔
نیک کام میں دیر کیسی۔۔۔
ابھی کل ہی تو بنائے کپ کیکس۔۔
پیش کریں؟
بنائیں گے ہم۔۔ کھائیے گا آپ سب۔
 

جاسمن

لائبریرین
معزز خواتین و حضرات
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پہ شرکت فرما کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
چشم براہ
محفلین اردو محفل
جولائی 2021
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معزز خواتین و حضرات
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پہ شرکت فرما کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
چشم براہ
محفلین اردو محفل
جولائی 2021
یہ دعوت نامہ ہے۔۔۔۔ آپ نے تو کام ہی مُکا دیا دو حرفوں میں۔۔۔ ارے کچھ تمہید باندھئیے۔۔۔ اس کے بعد دعوت دیجئیے۔ ایسے مزہ نہیں آیا۔
اور دعوت والا مراسلہ بھی تھوڑا سجائیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
:ROFLMAO:

کیا پیکٹوں میں بند ہے روٹی عثمان بھائی جو اسے کھلنا ہے ؟ (اگر پیش سے لکھا ہے تو)

اور اگر زیر سے لکھا ہے تو روٹی کِھلتی نہیں کیونکہ وہ پھول نہیں ہے۔
البتہ پکائی جاتی ہے۔ تو سیدھے سے پوچھئیے کہ

روٹی کب پکنی ہے؟
اس کے بعد جواب ملے گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کب آئے گا کیک؟

صرف کیک کاٹا جانا ہے یا کھلایا بھی جائے گا محفلین کو۔۔۔
گل یاسمین! یہ سب انتظامات مل کے کرنے ہوں گے۔ کیک بھی ہم میں سے کوئی بنوائے گا اور ظاہر ہے کہ کھانے والے بھی ہم ہی ہوں گے۔

ارے ۔ یہ کھانے والا کیک ہے۔۔۔ میں تو سمجھا کہ کاٹ کر دوبارہ جوڑ دیا جائے گا ۔
 

عثمان

محفلین
:ROFLMAO:

کیا پیکٹوں میں بند ہے روٹی عثمان بھائی جو اسے کھلنا ہے ؟ (اگر پیش سے لکھا ہے تو)

اور اگر زیر سے لکھا ہے تو روٹی کِھلتی نہیں کیونکہ وہ پھول نہیں ہے۔
البتہ پکائی جاتی ہے۔ تو سیدھے سے پوچھئیے کہ

روٹی کب پکنی ہے؟
اس کے بعد جواب ملے گا۔
چلئے روٹی رہنے دیں۔ پلاؤ چلے گا۔
 
Top