تیرہویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔!

یاز

محفلین
یہ کن بچوں کا ذکر ہے؟ قائم علی شاہ صاحب اور اپنے دیگر سٹوڈنٹس کو بھی لا رہی ہیں تقریب میں ؟
قائم علی شاہ صاحب تو ہر پارٹی میں جایا کرتے ہیں۔ محمد بن قاسم کی سندھ میں ویلکم پارٹی میں بھی شرکت فرمائی تھی۔
 

جاسمن

لائبریرین
میری طرٖف سے یہ عود اور بخور کی خوشبو چاروں کونوں میں رکھ دی جائیں جو محفلین کی مشام جاں کو معطر رکھیں ۔

%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%A9-7.jpg
بلے بلے!
 

فاتح

لائبریرین
رنگ کی محفل جمانے کے لئے نام لکھوا دیں۔
پہلے آئیے، پہلے پائیے

001-playing-poker-cards-mockup-game-psd-2.jpg
گزر گئے پسِ در کی اشارتوں کے وہ دن
کہ رقص کرتے تھے مے خوار رنگ کھیلتے تھے

نہ محتسب کی تھی پروا نہ شہرِ دار کی تھی
ہم اہلِ دل سرِ بازار رنگ کھیلتے تھے
(جون ایلیا)​
رنگ چھپا (دبا) کر کھیلنا ہے یا بول کر؟
 

ہادیہ

محفلین
یہ کن بچوں کا ذکر ہے؟ قائم علی شاہ صاحب اور اپنے دیگر سٹوڈنٹس کو بھی لا رہی ہیں تقریب میں ؟
ارے۔۔ ابھی تو آپ مجھے کہہ رہی تھیں کہ میں "محض" سالگرہ سمجھ کر کسر نفسی سے کام نا لوں۔۔ تو بھئی اس سالگرہ میں آپ بھی جانتی ہیں بہت کچھ ہوگا ۔۔جیسے مشاعرہ، موسیقی، گپ شپ ، اور بھی بہت بہت کچھ۔۔ تو یہ سب ایک گھنٹے میں ختم تھوڑی نا ہوگا۔۔ تو دیر تک فنکشن میں محفلین اپنے بچوں کو گھر نہیں چھوڑ کر آسکتے ۔۔ اپنے ساتھ لائیں گے ۔۔اور ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ پلاننگ کی ہے۔۔ تاکہ وہ بھی بھرپور انجوائے کر سکیں۔۔۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
مہمانوں کی فہرست ترتیب دے لیں۔
دنیا بھر کی جامعات کے اردو کے شعبہ جات کے سربراہ
مشہور و معروف ادیب و شعراء
 
آپ توپ سے مکھی مارنے کا کام لے رہے تھے اس لیے آپ سے توپ واپس لے کر ایک اچھی نسل کا مکھی مار دیا جاتا ہے
پہلے خیال گزرا تھا کہ اس پر محفل کا انتہائی مصروف سرور چلایا جائے، لیکن پھر احساس ہوا کہ اس کام کے لیے اس طرح کے کم از کم ایک درجن درکار ہوں گے اس لیے بس بٹ کوائن کا لوڈ ٹیسٹ کیا۔ :) :) :)
 

لاریب مرزا

محفلین
مہمانوں کی فہرست ترتیب دے لیں۔
دنیا بھر کی جامعات کے اردو کے شعبہ جات کے سربراہ
مشہور و معروف ادیب و شعراء
محفلین کے علاوہ بھی مہمانوں کو مدعو کرنا چاہ رہی ہیں؟؟
مشہور و معروف شعراء تو رنگ برنگے سابقوں کے ساتھ پسندیدہ کلام میں ہی مل جائیں گے۔ :D
 
ہم نے کل رات جنون گروپ کو سالگرہ کے جشن کی دعوت دی ,جنون گروپ نے دعوت قبول کرتے ہوئے جشن میں شریک ہو کر محفلین کو اپنے مقبول ترین گانے سے خوش کر دیا۔
 
آخری تدوین:
Top