فرخ منظور

لائبریرین
یہ ہندی اسلام اور عربی اسلام کیا ہے اسلام تو بس ایک ہی ہے.”ان الدین عند اللّٰہ الاسلام“... (آل عمران:۱۹) ”ومن یبتغ غیر الاسلام دیناً فلن یقبل منہ۔“ (اٰل عمران:۸۵) آپ نے بالکل بجا فرمایا بر صغیر کی نعتوں میں غلو ہے لیکن بہت سارے لوگوں نے عمدہ نعتیں بھی کہی ہیں جن میں بطور خاص علامہ اقبال ،اقبال سہیل ،ماہر القادری ،کوثر اعظمی،مجاہد اعظمی،عامر عثمانی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

تصوّف اس سرزمین کا خاصہ ہے۔ اس سرزمین پر کوئی محمد بن قاسم اسلام نہیں پھیلا سکا جتنا صوفیا کرام نے پھیلایا ہے۔
 
تصوّف اس سرزمین کا خاصہ ہے۔ اس سرزمین پر کوئی محمد بن قاسم اسلام نہیں پھیلا سکا جتنا صوفیا کرام نے پھیلایا ہے۔
آپ ایک الگ بحث میں جا رہے ہیں صوفیا کے رول سے کسے انکار ہے لیکن اسلام کی اصل روح کو ان سے زک بھی تو پہنچا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
آپ ایک الگ بحث میں جا رہے ہیں صوفیا کے رول سے کسے انکار ہے لیکن اسلام کی اصل روح کو ان سے زک بھی تو پہنچا ہے۔

میرا تعلق ایک کٹر وہابی اور دیوبندی گھرانے سے ہے لیکن یہی بات سچ اور اصل ہے کہ صوفیا کرام نے اس سرزمین میں اسلام کو پھیلایا ہے ورنہ عربی اسلام میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ کسی عجمی سرزمین پر اپنی جڑیں گاڑ سکے۔ یہ صوفیا کرام کی ہی بدولت ہے جس کی وجہ سے اسلام اس عجمی سرزمین کے چپے چپے پر پھیلا ہوا ہے۔
 
ان کے کنٹریبیوشن سے انکار کسے ہے لیکن کیا آپ یہ کہ سکتے ہیں کہ ان کی وجہ سے اسلام اپنے اصلی حالت میں باقی رہا ۔
 
.”ان الدین عند اللّٰہ الاسلام“... (آل عمران:۱۹) ”ومن یبتغ غیر الاسلام دیناً فلن یقبل منہ۔“ (اٰل عمران:۸۵) کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کیجئے بات سمجھ میں آ جائے گی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
.”ان الدین عند اللّٰہ الاسلام“... (آل عمران:۱۹) ”ومن یبتغ غیر الاسلام دیناً فلن یقبل منہ۔“ (اٰل عمران:۸۵) کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کیجئے بات سمجھ میں آ جائے گی۔

بھائی عربی اور فارسی مجھے نہیں آتی۔ کچھ اردو میں سمجھائیں تو میں کچھ سمجھنے کے قابل بھی ہو سکوں۔
 
بھائی میرا کہنا بس اتنا ہے کہ دین اسلام بس ایک ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لیکر آئے جو انھوں نے اپنے صحابہ کو بتایا اورانھوں نے ہمیں ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بھائی میرا کہنا بس اتنا ہے کہ دین اسلام بس ایک ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لیکر آئے جو انھوں نے اپنے صحابہ کو بتایا اورانھوں نے ہمیں ۔

صحابہ نے تو بہت کچھ بتایا بھائی۔ احادیث کی کتب تو اس سے بھری پڑی ہیں اور آپ صرف ایک آیت کا حوالہ مجھے دے رہے ہیں۔ یہ زیادتی نہیں ہے کیا؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
بھائی جب آپ دین کی بات کر رہے تو اس میں سے روایت کو کیسے نکال سکتے ہیں مجھے تو سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ جاننا کیا چاہتے ہیں ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بھائی جب آپ دین کی بات کر رہے تو اس میں سے روایت کو کیسے نکال سکتے ہیں مجھے تو سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ جاننا کیا چاہتے ہیں ۔

بھائی، میں تو آپ کے خیالات جاننا چاہ رہا ہوں۔ کبھی آپ روایات کا حوالہ دیتے ہیں کبھی قرآن کا۔ جبکہ ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ قرآن کے ٹیکسٹ میں رد و بدل نہیں ہو سکتی۔ جبکہ روایات کے بارے میں ایسا کوئی عقیدہ نہیں ہے۔ میں تو صرف آپ کا عقیدہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ آپ قرآن کی کونسی تشریح اور کونسی روایات پر ایمان رکھتے ہیں۔ تاکہ اسی حوالے سے آپ سے بات کی جا سکے لیکن ابھی تک آپ کوئی بھی واضح بات نہیں کر سکے۔
 
Top