ابن سعید کی تحریر کا اردو ترجمہ ہمارے قلم سے

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوبصورت اور آسان سا انداز اپنا یا ہے آپ نے ترجمہ کرنے کے لیے ۔۔ کہ ادھر آپ نے کہا اور اُدھر سمجھ بھی آ گیا۔۔ بہت زبردست ۔۔
بہت شکریہ!! :)

آپ چونکہ سینیئر محفلین میں سے ہیں تو برا ئے مہربانی یہ سمجھا دیں کہ اگر کسی ممبر نے محفل کے اولین دور کی لڑیاں دیکھنی ہوں تو زمروں کو سارٹ آوٹ کیسے کرنا ہے ؟؟
ہم آپ سے تو سینئر ہیں لیکن آپ کے سوال کا جواب ہمارے سینئر زیادہ بہتر طریقے سے دے سکتے ہیں :)
ابن سعید محمد وارث
 
نایاب

لائبریرین
ماشاء اللہ
بلاشبہ بہت توجہ و لگن کے ساتھ ترجمہ کیا ہے ۔
اصل تحریر کا لنک تو کافی پہلے ملا تھا لیکن گوگل چاچا کے ترجمے سے کچھ سمجھ نہ آیا رتھا ۔
اب سمجھ آیا ۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
اللہ سوہنا سدا اپنی امان میں رکھتے یونہی آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق سے نوازتا رہے آمین
بہت دعائیں
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ نتیجہ آپ نے کیسے اخذ کیا؟
ہم نے آپ کے ایک کیفیت نامے کا لنک شامل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح غلط لنک دے دیا شاید :cautious:
بہرحال آپ کا 18 جولائی کا کیفیت نامہ ہے، آپ نے کہا تھا کہ آپ کی بیٹی کو اردو بولنے نہیں آتی ہے تو ہم نے یہی نتیجہ اخذ کیا
:)
 
آخری تدوین:

بہت شکریہ نایاب بھائی :)
 
زیک

مسافر
ہم نے آپ کے ایک کیفیت نامے کا لنک شامل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح غلط لنک دے دیا شاید :cautious:
آپ نے کہا تھا کہ آپ کی بیٹی کو اردو بولنے نہیں آتی ہے تو ہم نے یہی نتیجہ اخذ کیا،
لنک تو میری پروفائل پر جا رہا ہے نہ کہ کسی ایک کیفیت نامے پر۔

اردو بولنا نہ آنا اور اردو سیکھنے کے لئے دلچسپی پیدا نہ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔

آپ کتنے دوسرے ممالک میں سیٹل پاکستانیوں کو جانتی ہیں جن کے باہر پیدا ہوئے بچے اردو پڑھ، لکھ اور بول سکتے ہیں؟
 
عثمان

محفلین
ہم نے آپ کے ایک کیفیت نامے کا لنک شامل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح غلط لنک دے دیا شاید :cautious:
بہرحال آپ کا 18 جولائی کا کیفیت نامہ ہے، آپ نے کہا تھا کہ آپ کی بیٹی کو اردو بولنے نہیں آتی ہے تو ہم نے یہی نتیجہ اخذ کیا
:)
کسی خاص مراسلے یا کیفیت نامے کا ربط لینے کے لیے اس کے نیچے دی گئی تاریخ پر رائٹ کلک کیجیے۔ اور پھر Copy Link Address کا انتخاب کیجیے۔ :)
آپ کا مطلوبہ ربط یہ ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو بولنا نہ آنا اور اردو سیکھنے کے لئے دلچسپی پیدا نہ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔

آپ کتنے دوسرے ممالک میں سیٹل پاکستانیوں کو جانتی ہیں جن کے باہر پیدا ہوئے بچے اردو پڑھ، لکھ اور بول سکتے ہیں؟
اس معاملے پر آپ سے بحث کرنا ہر گز مقصود نہیں تھا.. ہم معذرت خواہ ہیں اگر ذاتیات پر اتر آئے ہوں۔ ہم اب اس موضوع کو چھوڑ دیتے ہیں.. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
کسی خاص مراسلے یا کیفیت نامے کا ربط لینے کے لیے اس کے نیچے دی گئی تاریخ پر رائٹ کلک کیجیے۔ اور پھر Copy Link Address کا انتخاب کیجیے۔ :)
آپ کا مطلوبہ ربط یہ ہے۔
بہت شکریہ عثمان بھائی، جزاک اللہ!! ہم اس کیفیت نامے کو سلیکٹ کر کے ربط لینے کی کوشش کر رہے تھے :)
 
زیک

مسافر
اس معاملے پر آپ سے بحث کرنا ہر گز مقصود نہیں تھا.. ہم معذرت خواہ ہیں اگر ذاتیات پر اتر آئے ہوں۔ ہم اب اس موضوع کو چھوڑ دیتے ہیں.. :)
موضوع دلچسپ ہے اور اس پر بحث میں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ البتہ گفتگو precise ہونی چاہیئے
 
عثمان

محفلین
موضوع دلچسپ ہے اور اس پر بحث میں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ البتہ گفتگو precise ہونی چاہیئے
ہمارا ذاتی تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ اگر گھر میں بچوں سے مستقلاً کسی زبان (جو گھر سے باہر رائج زبان نہ ہو) میں گفتگو جاری رہے تو انہیں وہ زبان کافی حد تک آ جاتی ہے۔ ان کا لب و لہجہ ظاہر ہے بہت مختلف رہے گا اور اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ وہ گھر میں بولی جانے والی زبان کو اپنی First Language نہ سمجھیں۔
عموما ً First language ان کی وہی رہے گی جو وہ سکول میں اور اپنے Peers کے ساتھ بولتے ہیں۔ تاہم وہ گھر میں بولی جانے والی زبان کو بھی بولنے کی حد تک با آسانی اپنا لیتے ہیں ایسے کہ اس میں ان کی باہر بولی جانے والی First language کی واضح ملاوٹ ہوتی ہے۔ :)
دوسری طرف یہ بھی عین ممکن ہے کہ ان کی فرسٹ لینگوئج ایک سے زائد زبانوں پرمشتمل ہو۔
 
یہ بات درست ہے لیکن اکثر جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں تو باہر کی زبان غالب آنا شروع ہو جاتی ہے۔ میرے مشاہدے کے مطابق عام طور پر ان بچوں کی اردو چھوٹے بچوں کے لیول کی رہتی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
خوب ترجمہ کیا آپ نے لاریب۔ ویسے آپس کی بات ہے، آپ نے جتنے حصے کا ترجمہ کیا ہے میں نے بھی بس اتنا ہی پڑھا تھا یہ مضمون :)
 
لاریب مرزا

محفلین
خوب ترجمہ کیا آپ نے لاریب۔
شکریہ وارث بھائی!! تحریر بہت خوب تھی اس لیے ترجمہ خوب ہوا :)
ویسے آپس کی بات ہے، آپ نے جتنے حصے کا ترجمہ کیا ہے میں نے بھی بس اتنا ہی پڑھا تھا یہ مضمون :)
ارے!! آپ کا نام تو آخر تک تھا، آپ کو تو پڑھنی چاہیے تھی :p
ویسے آپس کی بات ہے ہمیں لگتا ہے شاید آپ ابھی بھی اپنے گمشدہ بلاگ کا سوچ کر کچھ رنجیدہ خاطر اور کچھ سنجیدہ خاطر ہوتے ہیں :)
 
یہ بات درست ہے لیکن اکثر جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں تو باہر کی زبان غالب آنا شروع ہو جاتی ہے۔ میرے مشاہدے کے مطابق عام طور پر ان بچوں کی اردو چھوٹے بچوں کے لیول کی رہتی ہے
بہت دلچسپ
باوجود کوشش کے بچے وہ زبان کبھی بہتر نہیں سیکھ سکیں گے جو صرف گھر پر بولی جاتی ہو اور تعلیم کی زبان نہ ہو۔ مجموعہ الفاظ کمی ہوگی اور تراکیب کی بھی۔ بچے کی زبان وہی ہوگی جس میں تعلیم حاصل کی جارہی ہو۔ البتہ روزمرہ کی زبان بول چال میں اجاتی ہے
 
آخری تدوین:
Top