ابن سعید اور محمد وارث کی بطور ایڈمن تقرری

فاتح

لائبریرین
نہیں بلکہ وارث شاید پاکستان سے پہلے ایڈمن ہیں۔ ;)
جی ہاں! میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ تمام منتظمین کا تعلق تو جرمنی اور امریکا سے ہے۔ وارث صاحب تو فی الوقت بشمول پاکستان و ہندوستان بر اعظم ایشیا میں موجود واحد منتظم ہوئے;)
 

arifkarim

معطل
ہا ہا ہا ہا خوب!

ویسے آپ کو دونوں میں سے کسی کا تجربہ ہے؟

محفل میں "گھسنے" سے قبل ایک دو وی بلٹین مگر لاطینی فارمز پر ناظمیت کی خدمات سر انجام دے چکا ہوں۔ اس تجربہ میں‌میں نے محسوس کیا تھا کہ سوائے ٹیکنیکی کاموں جیسے پوسٹس کی مرجنگ یا اسپیم پوسٹس کی ڈیلیشن کے علاوہ طرفداری کی بنیاد پر بہت سی پوسٹس حزف کر دی جاتی ہیں۔ جو کہ فارم پالیسی یا بعض اوقات ناظمین کی ذاتی خواہش کے مطابق بھی ہو تا ہے۔ چونکہ میں ویسے ہی آتھورٹیز کیخلاف رہتا ہوں۔ یوں ان تمام فارمز کو خیر باد کہہ کر صرف محفل کا ہی باسی رہ گیا ہوں۔ :(
ویسے بالکل شروع کے دنوں میں نبیل بھائی نے ٹائپوگرافی سیکشن کی نظامت کی آفر کی تھی۔ جسکو مندرجہ بالا تجربہ کی بنیاد پر قبول نہیں کیا۔ :battingeyelashes:
البتہ یہ شادی والا تجربہ اللہ نہ کرے جلد کرائے- کیونکہ ابھی تو میں جوان ہوں! :dancing:
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! آپ نے محفل کی تمام خواتین کی تواریخ پیدائش اور عمروں کا حساب خوب رکھا ہوا ہے۔;)

فاتح بھائی کوئی بھی خاتون سوائے باجو کے کوئی بھی 25 سال سے آگے نہیں بڑھتی اور باجو بھی 48 سے بہت پیچھے ہیں۔ اس میں حساب کتاب رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی کوئی بھی خاتون سوائے باجو کے کوئی بھی 25 سال سے آگے نہیں بڑھتی اور باجو بھی 48 سے بہت پیچھے ہیں۔ اس میں حساب کتاب رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
ہمممم! تب تو آپ کو "محفل میں کوئی بھی خاتون" کہہ کر تخصیص کرنے کی ضرورت ہی نہ تھی;)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب تو حکومت میں سارے ہی اپنے بندے ہو گے ہیں اب تو نبیل بھائی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں :grin: پہلے شممشاد بھائی پھر محمد وارث صاحب اور سعود بھائی دونوں اپنے بندے ہی نکل آئے ;) یہ تو تھا مذاق
آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو اور دعا ہے اللہ سے کہ پیارے اللہ آپ کو ہر میدان میں کامیاب اور ہر مشکل میں ثابت قدم رکھے آمین
 

ظفری

لائبریرین
میری طرف سے دونوں دوستو کو یہ عہدہ مبارک ہو ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں اس عہدے کے صحیح حقدار تھے ۔ وارث بھائی اور سعود بھائی کی اس عہدے پر تعیناتی سے فورمز پر مذید بہتری آئیگی ۔ چونکہ منتظمین کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ تو ممکن ہے کہ بہت سی تحاریر منتظمین کے ہر وقت فعال ہونے کی وجہ سے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکتیں ہیں ۔ جس سے محفل کے ماحول کو بہتربنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں اراکینِ محفل کی طرف سے ان کی بھرپور پذیرائی اور تعاون کی یقین دہانی دلائی جاتی ہے ۔
میری طرف سے ایک بار پھر آپ سب کو مبارک باد ۔
 

ظفری

لائبریرین
ہمممم! تب تو آپ کو "محفل میں کوئی بھی خاتون" کہہ کر تخصیص کرنے کی ضرورت ہی نہ تھی;)
بجا فرمایا ۔۔۔۔ ابھی کچھ عرصے قبل میں نے کسی کو یہاں‌ خاتون کہہ کر مخاطب کیا تھا تو برہم ہوگئیں تھیں ۔ پھر بی بی کہا تو اس پر بھی ان کا پارہ چڑھ گیا ۔ سمجھ نہیں آتا کس نام سے پکاروں ۔ ;)
 
بجا فرمایا ۔۔۔۔ ابھی کچھ عرصے قبل میں نے کسی کو یہاں‌ خاتون کہہ کر مخاطب کیا تھا تو برہم ہوگئیں تھیں ۔ پھر بی بی کہا تو اس پر بھی ان کا پارہ چڑھ گیا ۔ سمجھ نہیں آتا کس نام سے پکاروں ۔ ;)

اور آپ وہ کہہ نہیں سکتے جو ہم کہتے ہیں :grin:
 

ظفری

لائبریرین
ہا ہا ہا یہ بھی خوب عذر پیش کیا ہے! ویسے مجھے شادی کیئے ہوئے ابھی کتنے دن ہوئے ہیں؟ :grin:
ہاہاہا ۔۔۔۔ مجھے اگر کسی سے شادی کرنی ہو اور اس کے لیئے مسقبل بعید میں دو سال کے عرصے کا تعین کردوں تو شاید مجھے بھی آج کسی کو بٹیا کہنے پر کوئی تامل نہیں ہوگا ۔ ;)
 

شاہ حسین

محفلین
وارث صاحب کے حوالے سے کچھ کہنا تو اتنی میری بسط کہاں ۔ اور ابن سعید صاحب کی محنت اور لگن اور خدمتِ خلق کے جذبے کو دیکھ کر محسوس ہوا واقعی صحیح حقدار تک حق پہچ گیا ۔

آپ دونوں صاحبان کو مُبارک ہو ۔
 

باسم

محفلین
محترم محمد وارث اور ابن سعید، میری طریف سے بھی آپ کو بہت بہت مبارکباد
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی محفل کی ادارت میں آپ کا مدد گار ہو۔آمین
 
Top