ابنِ صفی

فہیم

لائبریرین
ویسے یہ بتادوں ایک جلد میں عمران سیریز تو کیا ابن صفی صاحب کی کتابوں میں سب سے ضخیم کتاب یہی ہے
 

فہیم

لائبریرین
اور شاید اس کے بعد زمین کے بادل اور طوفان کا اغوا کی باری آتی ہے۔ :)


طوفان کا اغوا تو کوئی ضخیم ناول نہیں

ڈاکٹر دعاگو کے ساتھ یہ ہوا تھا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد ابن صفی صاحب نے روزنامہ حریت میں اسے لکھنا شروع کیا تھا اور ہر روز اس کی ایک مختصر سی قسط پیش کی جاتی تھی۔
اس طرح جب یہ مکمل ہوگئی تو بعد میں‌ اسے کتابی شکل میں‌ پیش کیا گیا۔
تو یہ ایک ضخیم کتاب بن گئی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ قیصرانی - مگر ناول بہت ضخیم ہے لیکن پھر بھی اگر میرے حصے جتنے صفحات آئیں گے میں کوشش کروں گا کہ ٹائپ کردوں - :)

ایسا کریں اس کو بلند آواز میں پڑھ کر ٹیپ کرلیں پھر یہاں پوسٹ کردیں
یہ آئیڈیا کیسا رہے گا؟

اس سے تو بہتر ہے کہ میں سخنور کو سکین شدہ صفحات ہی مہیا کر دوں :( وعدہ آپ کر لیجئے کہ جتنا ہو سکا اور جب ہو سکا لکھوا دیں گے
 

فہیم

لائبریرین
پہلے ایک بات بتائیں کہ آپ عمران سیریز کو ایک ترتیب سے لے کر کیوں نہیں‌ چل رہے ہیں؟

اصول کے مطابق آپ کو سیریل کے حساب سے چلنا چاہیے تھا۔
لیکن میری سمجھ سے باہر ہے کہ آپ کی اس سلسلے میں کیا سوچ ہے۔
آپ نے کنگ چانک کا سیٹ مکمل کرادیا جبکہ یہ بہت بعد کا ناول ہے
ابھی بھی جو ناول مکمل ہیں اس کی ترتیب میری سمجھ میں نہیں‌ آئی
 

قیصرانی

لائبریرین
اس میں سمجھنے یا اصول کی کیا بات ہوئی بھلا۔ جو ناول ہاتھ آ‌جاتا ہے، لکھنا شروع کر دیتے ہیں :)
 

تعبیر

محفلین
پلیز مجھے بھی کوئی ابن صفی کے ناول کا لنک دیں یہاں بہت بہت ذکر ہوتا ہے اور مجھے اس بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہے :confused:
 

فہیم

لائبریرین
اس میں سمجھنے یا اصول کی کیا بات ہوئی بھلا۔ جو ناول ہاتھ آ‌جاتا ہے، لکھنا شروع کر دیتے ہیں :)


غلط بات

سارے ناول آپ نے سکین کرکے فراہم کیے آپ کو خود اس چیز کا خیال رکھنا تھا۔
ابھی بھی میرے خیال میں‌ شاید کالی کہکشاں پر کام ہورہا ہے۔

جب کے اس کے پہلے کے کافی ناول رہتے ہیں۔۔

اگر تو آپ ایک ترتیب سے سکین شدہ ناول مجھے فراہم کریں
تو پھر میں یہی کہوں گا کہ یہ مکمل کرانا میرا کام
بلکے ایسا کریں یہ پروجیکٹ میرے ہاتھ میں دے دیں اور صرف یہ اختیار کے میں اپنی مرضی کے لوگوں کو اس میں شامل کروں
 

فہیم

لائبریرین
پلیز مجھے بھی کوئی ابن صفی کے ناول کا لنک دیں یہاں بہت بہت ذکر ہوتا ہے اور مجھے اس بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہے :confused:

لیجیئے یہ عمران سیریز کے پہلے ناول خوفناک عمارت کا لنک ہے
سب سے پہلے آپ کو یہی پڑھنا چاہیے

لنک
 

ویج

محفلین
ایک زمانہ تھا کہ عمران سیریز اچھی لگا کرتی تھیں، مگر وقت اور حالات نے لگتا ہے کہ ہمیں اسقدر میشنی بنا دیا ہے کہ اب ہم ان چیزوں سے لطف اندوز بھی نہیں ہو پاتے۔ جی ہاں یہ ہے مغرب کی مشینی زندگی۔
 

mfdarvesh

محفلین
بڑی اچھی اور علمی بات جاری ہے، شکریہ سب کا۔ انگریزی ادب میں ناول بہت شاندار نظر آتے ہیں جیسے سڈنی شیلڈن اردو میں ایسے ناول نہیں ملتے انگریزی ادب کی تحیقیق اچھی ہوتی ہے اردو میں سب رنک ڈاجسٹ انگریزی اور باہر کے ادب کو اچھے انداز میں پیش کرتا ہے ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک زمانہ تھا کہ عمران سیریز اچھی لگا کرتی تھیں، مگر وقت اور حالات نے لگتا ہے کہ ہمیں اسقدر میشنی بنا دیا ہے کہ اب ہم ان چیزوں سے لطف اندوز بھی نہیں ہو پاتے۔ جی ہاں یہ ہے مغرب کی مشینی زندگی۔

مغرب میں‌تو آج بھی ایسی چیزیں پڑھی جاتی ہیں - بلکہ یہی نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر فینٹسی پڑھی جاتی ہے اور اس پر فلمیں بھی بنتی ہیں جیسے ہیری پوٹر - ہمیں ہر چھوٹی بڑی چیز کا الزام مغرب کو نہیں دینا چاہیے - کچھ خرابیاں ہم میں بھی ہوسکتی ہیں - ہم فرشتے بہرحال نہیں‌-
 
سی مون کی واپسی سے باطل قیامت زیادہ طویل تھا مگر یہ بھی 1400 صفحوں کے لگ بھگ تھا۔ میں جس ناول کی بات کررہا ہوں وہ تقریباً 2000 صفحات پر مشتمل تھا۔
آپ شاید "غار کا سمندر" کی بات کر رہے ہیں۔ اس کی ضخامت دوہزار صفحات کے لگ بھگ ہے۔ یہ لنک دیکھیے
jasoosinovel.sitesled.com/ishtiaq
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عبد الرحمٰن السدیس۔ امامت کے علاوہ آپ کیا کیا کام کرتے ہیں، اپنا تعارف تو دیں!!
 

شہزاد وحید

محفلین
بڑی اچھی اور علمی بات جاری ہے، شکریہ سب کا۔ انگریزی ادب میں ناول بہت شاندار نظر آتے ہیں جیسے سڈنی شیلڈن اردو میں ایسے ناول نہیں ملتے انگریزی ادب کی تحیقیق اچھی ہوتی ہے اردو میں سب رنک ڈاجسٹ انگریزی اور باہر کے ادب کو اچھے انداز میں پیش کرتا ہے ۔
میں بھی یہی کہنے جا رہا تھا۔ کہ میرے آنے سے پہلے ہی یہاں بہت علمی بحث ہو چکی ہے۔:grin:
سب رنگ ڈائجسٹ کے ساتھ ساتھ اردو ڈائجسٹ کا بھی اضافہ کر لیں۔ سب رنگ ڈائجسٹ میں زیادہ تر انگریزی تحریروں کے تراجم ہوتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ اردو ادب سے بھی جو کچھ شائع کیا جاتا ہے وہ بھی بہت بہتر ہوتا ہے۔ اور اب تو ایک بار پھر سے یہ ڈائجسٹ ماہانہ ہو گیا ہے شاید نئے ایڈیٹر صاحب نے اسے ماہانہ کر دیا ہے ورنہ بہت انتظار کے بعد آتا تھا یہ ڈائجسٹ۔ اردو ڈائجسٹ بھی بلاشبہ ایک بہترین ڈائجسٹ ہے۔ باقی کے تمام ڈائجسٹ مجھے چول ہے لگتے ہیں۔

عمران سیرز کے‌حوالے سے بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا، کی دوستوں نے جو باتیں کی ہیں وہ بلکل درست ہیں۔ ابن صفی اور مظہر کلیم کا موازنہ کرنا بیوقوفی ہے۔ ابن صفی کے جاسوسی ناولز واقعی جاسوسی ناولز کہلوانے کے حقدار ہیں۔ مظہر کلیم میں جتنی ہمت تھی اس نے اپنے شروع کے ناولز میں دکھائی ہے۔ کچھ بہت عمدہ ناولز اس نے بھی لکھے ہیں اسرائیل اور کشمیر کے موضوع پر اور اس کے علاوہ بھی کچھ عمدہ لکھا ہے اس نے لیکن پچھلے تین سالوں سے بلکہ شاید چار سالوں سے مظہر کلیم کے ناولز نکمے ترین ہو چکے ہیں۔ ہر ناول ایک طرز پر۔ ہر ناول میں وہی لیبارٹری اور فارمولے۔ ہر ناول میں وہی بونگا مشینی انداز۔ مجھے تو ایسا لگتا ہے مظہر کلیم مر چکا ہے اور اس کا نام استعمال کیا جا رہا ہے یا پھر مظہر کلیم تھوڑا سا آیئڈیا دے کر پیسے لے لیتا ہوگا اور باقی کی تحریر کوئی اور مکمل کرتا ہو گا یا پھر پتہ نہیں کیا چکر ہے، بہرحال اب مظہر کلیم کے ناول پڑھنے کا لائق نہیں رہے۔ لیکن اب شاید مظہر کلیم عمران اور جولیا کے شادی کروانے کے چکر میں ہے، تو جس ناول میں شادی ہو گی وہ ناول میں پڑھوں گا :)
باقی رہی ظہیر احمد یا کسی اور مصنف کی بات تو یہ سب تو "طفل مکتب" کے دائرے میں بھی نہیں آتے۔ بونگیاں اور چوّلیں ہی مارنی ہیں جتنی مرضی مار لیں۔

اور یہ بات بھی بلکل ٹھیک ہے کہ جو چیز انگلش لٹریچر میں ہے اور اردو میں نہیں ہے۔ اور اردو کے بہت سے لکھنے والوں کو انداز بیاں بھی انگلش لکھاریوں سے ملتا جلتا ہے۔ میرے خیال میں تو بات یہ ہے کہ ہمارے لکھاریوں کو وہ عزت اور معاوضہ نہیں ملتا جس کے وہ حقدار ہیں۔ اور نہ ہی کسی قسم کی گورنمٹ کی سپورٹ۔ کئی مصنفوں کو تو کھانے پینے کے لالے ہوتے ہیں۔ تو پھر ایسے حالات میں کوئی کیوں لکھنا چاہے گا۔ بہت سے صلاحیتوں والے لوگ تو اس طرف آتے ہی نہیں ہونگے۔ لیکن پھر بھی اردو ادب میں بڑے بڑے نام موجود ہیں، جنہوں نے بہت خدمت کی ہے اردو ادب کی۔

انگریز مصنفین کو صحیح معاوضہ بھی ملتا ہے اور عزت بھی۔ جیسے "جے کے رالنگ" کو ہیری پورٹر لکھنے پر ڈھیر سارا معاوضہ اور عزت اور شہرت ملی ہے۔ لیکن میں نے اپنے مصنفیں کے اس سے بہتر ناول بھی پڑھے ہیں لیکن حالت یہ ہے کہ بہت سے لوگ ان کے نام سے بھی ناواقف ہیں۔ آپ خود تجربہ کریں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں سے پوچھیں اور پھر بتائیں کے کتنے لوگوں کو ابن صفی کا پتہ ہے۔
 

Rashid Ashraf

محفلین
ابن صفی پر ویب سائٹ

جاننا چاہ رہا تھا کہ یہاں اردو ادب کے معروف جاسوسی ناول نگار ابنِ صفی کے کتنے چاہنے والے موجود ہیں۔ ابنِ صفی سے میں نے بہت سیکھا ہے اور وہ میرے پسندیدہ لکھاری ہیں۔ میں ان پر ایک ویب سائٹ بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔

ان کے بارے میں کچھ روابط:

http://www.compast.com/ibnesafi/index2.htm
http://en.wikipedia.org/wiki
http://urduseek.com/ibnesafi

ایک اور ویب سائٹ شامل کرلیجے کہ ہماری ابن صفی صاحب پر اس سائٹ کو آج شروع ہوئے ایک برس بیت چلا ہے:
www.wadi-e-urdu.com
اس کے علاوہ:
www.ibnesafi.blogpost.com
وکی پیڈیا کے ابن صفی کے صفحے پر بھی ہمارا کچھ ذکر ہے

خیر اندیش
راشد اشرف
 
Top