تاسف آہ کورونا کے قتل کردہ ادیب و شاعر

الف عین

لائبریرین
پرسوں سے آج صبح تک جن ادباء کے انتقال کی خبریں ملی ہیں، وہ ذیل میں ہیں
مشرّف عالم ذوقی، ناول اور افسانہ نگار
سلطان اختر. معروف شاعر
مناظر عاشق ہرگانوی ہمہ جہت ادبی شخصیت
انجم عثمانی، معروف افسانہ نگار
فرتاش سید. پاکستانی شاعر

اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے
 

جاسمن

لائبریرین
پرسوں سے آج صبح تک جن ادباء کے انتقال کی خبریں ملی ہیں، وہ ذیل میں ہیں
مشرّف عالم ذوقی، ناول اور افسانہ نگار
سلطان اختر. معروف شاعر
مناظر عاشق ہرگانوی ہمہ جہت ادبی شخصیت
انجم عثمانی، معروف افسانہ نگار
فرتاش سید. پاکستانی شاعر

اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے
آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ پاک ان سب کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں گھر دے۔ ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے باغ بنائے۔ انھیں ٹھنڈا، کشادہ، روشن اور ہوادار کرے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور انھیں مرحومین کے لیے صدقئہ جاریہ بنائے۔ آمین!
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

افسوسناک خبر ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ان سب پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے، آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
کل اس پیغام کے بعد دو مزید خبریں ملیں
مشرّف عالم ذوقی کی اہلیہ تبسم فاطمہ بھی شوہر سے جا ملیں
ان کا اکلوتا لڑکا عکاشہ بھی بیمار ہے، یہ خبر بھی ملی ہے
اور پاکستانی ناول نگار خالد طور بھی رخصت ہوئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

استاد محترم اس کورونا نے تو کیسے کیسے نایاب ہیرے نگل لیے۔
 

فاخر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
ابھی ابھی خبر مل رہی ہے کہ مشہور عالم دین مولانا وحیدالدین خاں بھی اللہ کے پیارے ہوگئے۔:cry:
اس وقت ہندوستان میں قیامت صغریٰ قائم ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے اموات کی خبروں نے دل بوجھل کر دیا ہے۔ سوچا کہ یہاں اردو محفل میں اس طرح کی خبریں نہیں ہوں گی، مگر یہاں بھی اس طرح کی خبر ہے، ہر طرف موت کا رقص جاری ہے۔ احباب حالات میں بہتری کے لئے دعا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اپنی بے کس و مجبور مخلوق پر رحم فرمائے آمین۔
 
Top