مبارکباد آہ ایک اور محفلین منگیتر کو پیارے ہو گئے۔ ۔۔

عثمان

محفلین
تمام احباب کا بے حد شکریہ! ، شکریے کی اجتماعی رسید وصول کیجیے۔ :)
نیز میں اردو محفل کا بھی بہت شکر گزار ہوں کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دعائیں اور مبارکیں بھی وصول ہوجاتی ہیں اور بدلے میں کچھ کھلانا ولانا بھی نہیں پڑتا۔ :D
 
عثمان

محفلین
us1.gif

اس محبت کے لئے بہت ممنون ہوں ، برادرم۔ :)
 
عثمان

محفلین
نمبر صرف ایک دفعہ ہی گھومانے ہو گا پھر تو خود بخواد گھوم جایا کرے گا۔
اصل میں پاکستان نمبر گھوما رہا تھا پتہ ہی نہیں چلا آپ کا نمبر مل گیا:p چلیں آپ ہی سنائیں کیا ہو رہا ہے:D
نمبر چھوڑیے ، فی الوقت تو ہم خود جھوم رہے ہیں۔ :dancing:
 
ساجد

محفلین
میں تو منگنی کو ہمیشہ دو حصوں میں دیکھا کرتا ہوں۔ ”منگ نی“ بس الفاظ پر ہی غور کر لیجئے بندہ اپنے جوگا کہاں رہتا ہے اتنا کہنے کے بعد :)
تبھی تو میں نے یہ کروائی ہی نہ تھی بس دیکھا ،پسند کیا اور گھر والوں کو کہہ کر شادی کروا لی۔
 
۔۔۔ اور پھر آپ کو پتا چلا کہ بچت تو پھر بھی باقی نہیں رہتی، کاش ریہرسل ہی کر لیتا۔ :p
 
عثمان

محفلین
واؤ آپی کیا اچھی خبر سنائی۔
عنوان پڑھ کر میں سوچنے لگی اب کس کی باری آئی ہے؟
یہ تو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ چھپے رستم عثمان بھیا ہیں۔

عثمان بھیا بہت بہت مبارک ہو۔
اب تو اتنے زیادہ منگنی شہدا بھائی ہوگئے ہیں۔ بس شادی کر انتظار ہے پھر بہت مزہ آئے گا۔
ہاں بلکل ، اب محفل میں شادی دفتر کی بجائے میرج ہال کھل ہی جانا چاہیے۔ :p
 
عثمان

محفلین
زبردست مقدس باجی
آپ کو تو ہر بات کی خبر ہو جاتی ہے۔
عثمان بھائی تو شاید شرم کے مارے نہ بتاتے مگر آپ نے بتا کے بہت اچھا کیا۔
یار میں نے تو جس دکان سے جوتے لیے تھے میں تو وہاں سیلز گرل کو بھی بتانے لگا تھا جب اس نے پوچھا کہ کیسے جوتے چاہیں ؟
منگنی پر پہننے کے لئے ۔۔ میں جواب دیتا رہ گیا۔ :ROFLMAO:
 
ساجد

محفلین
یار میں نے تو جس دکان سے جوتے لیے تھے میں تو وہاں سیلز گرل کو بھی بتانے لگا تھا جب اس نے پوچھا کہ کیسے جوتے چاہیں ؟
منگنی پر پہننے کے لئے ۔۔ میں جواب دیتا رہ گیا۔ :ROFLMAO:
اس نے کہنا تھا لوگ انگوٹھی پہنتے ہیں اور آپ جتم جُتی ہونے کے چکروں میں ہیں :)
 
Top