مبارکباد آہ ایک اور محفلین منگیتر کو پیارے ہو گئے۔ ۔۔

مقدس

لائبریرین
ہماری اس محفل میں ، ہمارے بہت سارے بھائی ایسے ہیں جو شادی کے نام سے ہی دور بھاگتے ہیں۔ جیسے ہی شادی کا نام لو۔۔ تو بس کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔۔۔ انہی میں شامل ہیں، ہمارے ایک اور راج دلارے بھیا۔۔۔ جو چلیں ہیں دلہا بننے اور بقول شمشاد بھیا کے شہدا میں شامل ہونے۔۔

ان کے ساتھ بھی عجب کہانی ہوئی، ان کی ماما کہہ رہی تھیں کہ پتر اب وقت آگیا ہے، شادی کر لو لیکن ناں جی اگر ہمارے یہ بھائی صاحب مان جائیں تو کیا ہی کہنے۔۔۔

لیکن پھر ایک دن اماں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا، اور انہوں نے ہمارے بھیا کو کہا کہ "بیٹا جی کیا آپ نے ہاتھ میں لاٹھی لے کر دلہن لینے جانا ہے" ہی ہی ہی ۔۔ اس بات پر ہمارے بھائی کو احساس ہوا کہ ہائے اگر ایسا ہو گیا تو کیسا لگے گا۔۔ میں لاٹھی سنبھالوں گا یا سہرا۔۔ اس لیے بہتر ہے کہ اب مان ہی جاؤں۔ اور پھر مشرقی لڑکے کی طرح سر جھکا کر امی سے بولیں کہ "جیسے آپ کی مرضی"۔۔

اطلاع موصول ہوئی ہے کہ منگنی کے وقت خاصے نروس پائے جاتے تھے، ماتھے پر سے پسینہ صاف کرنے کے لیے رومال پاس رکھے ہوئے تھے۔۔ انگوٹھی پہناتے ہوئے تو بار بار ہاتھ کانپ رہا تھا۔۔ لیکن آخرکار انہوں نے انگوٹھی پہنا کر ہی دم لیا۔۔ ہی ہی ہی ہی
تو یہ تھی ساری کہانی۔۔۔
۲۰ اکتوبر کو ہمارے پیارے عثمان بھیا کی منگنی تھی۔۔۔ بہت ساری دعائیں ان کی آئندہ زندگی کے لیے۔

عثمان بھیا آپ اور بھابھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں۔۔ ہنستے رہیں ، مسکراتے رہیں۔۔۔ آمین :):):):):):):):)

images
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ مقدس

بہت بہت مبارک ہو عثمان بھائی۔

اس سے پیشتر کہ دوست احباب پوچھتے "شادی کیوں نہیں کی" آپ نے یہ احسن قدم اٹھا لیا۔
 
فاتح

لائبریرین
عثمان صاحب! دکھ کی ان گھڑیوں میں گو کہ حوصلے کے الفاظ چھوٹے محسوس ہوتے ہیں لیکن بہرحال ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہماری طرف سے بھی عثمان بھائی کو منگنی بہت بہت مبارک ہو۔ اور ایک بات بتا دوں کہ یہ دور بھی بہت مزے کا ہوتا ہے، شرموشرمی ایک دوسرے سے بات نا کرنا ایک دوسرے کے سامنے نہیں آنا وغیرہ وغیرہ:p
لیکن چھپ چھپ کر باتیں بھی کرنا اور خط و کتابت بھی کرتے رہنا :p کسی کی بات نہیں کر رہا یہ میرا اپنا تجربہ ہے کیونکہ میری منگنی پانچ سال چلی تھی:D ویسے آج کل پتہ نہیں ایسا ہوتا ہے کہ نہیں کیونکہ موبائل کا دور ہے نا
 
قیصرانی

اچھا ہے کہ اپنا تجربہ شیئر کر رہے ہیں۔ عثمان کا پتہ نہیں کہ ان کی منگنی وہیں ہوئی ہے جہاں رہتے ہیں کہ پاکستان؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اچھا ہے کہ اپنا تجربہ شیئر کر رہے ہیں۔ عثمان کا پتہ نہیں کہ ان کی منگنی وہیں ہوئی ہے جہاں رہتے ہیں کہ پاکستان؟
منگنی جہاں بھی ہوئی ہو آج کل تو کمپوٹر اور نیٹ کا دور ہے کہیں پر بھ سکائیپ پر بات کی جا سکتی ہے۔ میں نے تو فون پر کمپوٹر چلانا اور نیٹ استعمال کرنے کا طریقہ بتایا تھا پھر جا کر سکائیپ پر بات ہو سکی تھی :p
 
Top