آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

محمداحمد

لائبریرین
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں

1589340-steford-1552489677-689-640x480.jpg

کیپٹن اسٹیفورڈ دو ماہ تک بھکاری کا روپ دھارے سڑکوں اور فٹ پاتھ پر رہے۔ فوٹو : فیس بک

لندن:
برطانیہ میں بھکاریوں کی حالت زار جاننے اور ان کے مسائل سمجھنے کےلیے دو ماہ تک سڑکوں پر بھکاریوں کے ہمراہ، بھکاری بن کر رہنے والے ایک برطانوی فوجی کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیفورڈ، برطانوی برّی فوج میں کیپٹن ہیں اور ایک خفیہ مہم کے لیے دو ماہ تک بھکاری کا روپ دھار کر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بھکاریوں کے ہمراہ رہے۔ انہیں بھکاریوں کی مشکوک حرکات، رہن سہن اور مافیاز پر نظر رکھنی تھی۔

اسٹیفورڈ نے اپنی مہم کے دوران لندن، مانچسٹر اور گلاسکو جیسے بڑے شہروں کی سڑکوں پر دن رات گزارے۔ اس دوران انہوں نے کھانا پینا اور دیگر معمولات بھکاریوں کے ساتھ ہی انجام دیئے اور چونکا دینے والی کہانیاں اور کردار سامنے آئے۔ معلوم ہوا کہ یہ پورا ایک مافیا ہے جس میں ملک کی جاسوسی سے لے کر منشیات و اسلحہ فروشی تک کی راہ ہموار ہے۔

برطانوی کیپٹن نے اپنی مہم کے حوالے سے سب سے بڑا انکشاف یہ کیا کہ تقریباً تمام ہی بھکاری ایک اوسط برطانوی شہری سے زیادہ امیر تھے۔ ایک بھکاری ماہانہ 6 ہزار پاؤنڈ تک کمالیتا ہے جب کہ کھانا پینا بھی مفت ہوتا ہے۔ یہ رقم منشیات اور جوئے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

برطانوی کیپٹن اسٹیفورڈ نے مزید بتایا کہ کچھ بھکاری ایسے بھی تھے جن کی ماہانہ آمدنی ایک سپاہی سے بھی زیادہ تھی جب کہ ملازمت کے اوقات کار ایک سپاہی سے آدھے بھی نہیں تھے۔ کچھ بھکاری موٹی رقم اپنے گھروں کو بھی بھیجتے تھے۔


حوالہ
 

سید عمران

محفلین
لندن کیا ہمارے یہاں کے بھکاری کچھ کم مالدار ہوتے ہیں۔۔۔
کئی برس قبل ہمارے چھوٹے بھائی کسی کی دوکان پر بیٹھے تھے۔۔۔
اتنے میں ایک فقیر آیا ۔۔۔
تھوڑی دیر بعد گپ شپ لگانے لگا۔۔۔
باتوں باتوں میں بتایا کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں پچیس ہزار روپے جمع ہیں۔۔۔
آج کے حساب سے تو تقریباً ایک لاکھ روپے بنتے ہیں۔۔۔
اور یہ بھی اس نے کم بتائے ہوں گے۔۔۔
آخر ٹریڈ سیکریٹ بھی کوئی چیز ہوتی ہے!!!
 

سید عمران

محفلین
ایک حکیم صاحب جاننے والے تھے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن میرے پاس ایک فقیر آیا۔۔۔
کہا کہ طاقت کے لیے کوئی اچھا سا معجون خمیرہ دے دیں۔۔۔
میں نے کہا تم فقیر آدمی ہو اچھے معجون کی قیمت ہزاروں میں ہوتی ہے، کہاں سے دو گے؟؟؟
کہنے لگا پیسوں کی فکر نہ کریں جتنے کی بھی دوا ہوگی میں لینے کو تیار ہوں!!!
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
یہاں تو لینڈ کروزر پر بیٹھ کر بھی مانگ لیتے ہیں۔ پہلی مرتبہ تو میں گھبرا گیا کہ شاید شرطہ ہے مجھے پکڑنے آیا ہے۔ میں نے کہا "انا باکستانی، مافی معلوم عربی" تو کہنے لگا "اوکے نو پرابلم ، بٹ آئی ایم ان پرابلم، آئی نیڈ منی" میں نے اس کی گاڑی کی طرف دیکھا اور اپنی جیب کی طرف ۔۔ دل تو کیا کہ اونچی اونچی رونا شروع کردوں یا اس سے کہوں کہ پہلے مجھے ایک جُھوٹا (چکر) دے گاڑی پر، پھر سوچا کہ جوتا ہی نہ مار دے ۔ پھر اپنی طرف سے حاتم طائی کی قبر کو لات مار کر 50 ریال اس کی طرف بڑھائے تو کہنے لگا "یااخی، آئی ایم نوٹ بیگر، آئی نیڈ 100 ریال فور پیٹرول"۔ یعنی میں فقیر نہیں مجھے 100 ریال پٹرول کے لیے چاہیے۔ تب تک مجھ میں بھی حوصلہ آچکا تھا۔ میں نے بھی روہانسی آواز میں کہا "یا اخی الاخی، انا جدید ھنا، مافی فلوس زیادہ" اور وہ خونخوار نظروں سے 50 ریال لے کر چلا گیا ۔۔۔
 

عباس رضا

محفلین
(یارو! خیال کرنا! کوئی غالبِ خستہ بھی ہوسکتا ہے:))
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
 

زیک

مسافر
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیفورڈ، برطانوی برّی فوج میں کیپٹن ہیں اور ایک خفیہ مہم کے لیے دو ماہ تک بھکاری کا روپ دھار کر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بھکاریوں کے ہمراہ رہے۔ انہیں بھکاریوں کی مشکوک حرکات، رہن سہن اور مافیاز پر نظر رکھنی تھی۔
یہ صاحب کم از کم اب فوج میں نہیں ہیں اور یہ سب ایک ٹی وی شو کے لئے کیا گیا
 

زیک

مسافر
برطانوی کیپٹن نے اپنی مہم کے حوالے سے سب سے بڑا انکشاف یہ کیا کہ تقریباً تمام ہی بھکاری ایک اوسط برطانوی شہری سے زیادہ امیر تھے۔ ایک بھکاری ماہانہ 6 ہزار پاؤنڈ تک کمالیتا ہے
یہ صحیح نہیں ہو سکتا کہ ماہانہ 6000 پاؤنڈ کافی زیادہ رقم ہے
 

جاسمن

لائبریرین
گداگروں میں سب سے زیادہ افسوسناک قسم ان کی ہے جو قرآنِ مجید کے سپارے/ یسین شریف وغیرہ پیش کرتے ہیں۔
اب بندہ کیا کرے ان کے آگے!!!!
 

جاسمن

لائبریرین
صاف اور کورا انکار۔
صاف اور کورا انکار ہی کرتے ہیں لیکن بہت عجیب سا بھی محسوس ہو رہا ہوتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے سپارے اور۔۔۔ اب کچھ دن پہلے تو گھر کے دروازہ پہ ہی سورہ یسین لے کے آگیا ایک لڑکا۔ حسبِ معمول میں نے ایک چھوٹی سی تقریر کی۔:)
 

عباس اعوان

محفلین
آج دیکھا کہ چند گورے نوجوان سڑک کنارے بیٹھے تھے، اور بورڈ لگایا ہوا تھا کہ شرابی کو ٹُن ہونے کے لیے پیسے چاہئیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
اب تو پینا فلیکس بننے لگے ہیں۔ پرسوں اور کل ایک لڑکی کو اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔ پینا فلیکس پہ کچھ ایسی بات درج تھی۔ باپ فوت۔۔۔بہن بھائی پانچ۔۔۔چھوٹے۔ ۔۔۔کوئی ذریعہ نہیں۔۔۔وغیرہ۔
 
Top