آپ کے پسندیدہ پی سی گیمز

عسکری

معطل
میں پائریٹڈ اور نان پائریٹڈ گیم کی بات کر رہا تھا یارا :)

اس پر بھی قسم لے لیں ہم نے ہمیشہ جینئن ونڈوز والے نئے لیپ ٹاپ خریدے اور ان میں اصلی خریدے ہوئے سافٹ وئیر ڈالے سوائے ایک بار کے جب کسی کمبخت نے ہمارے لیپ ٹاپ میں نارٹن چوری کا لگایا جسے ہم نے ڈیلیٹ فرما کر مائیکرو سافٹ سیکیورٹی لگا لی مفت کی :grin: گیمیں چوری کرنا تو بڑی بات ہے ہم صرف روٹی چوری کرتے ہیں ایک دوسرے کی پلیٹ سے تو بھی پکڑے جاتے ہیئں:laughing:
 
قیصرانی

لائبریرین

بے چارے روٹی چور۔ اگر کبھی جمعے کی نماز پڑھ لی تو پھر بتائیے گا کہ اس بار کیا چوری کیا یا چوری ہوا :)
 
عسکری

معطل
یعنی بندہ اب جوتے بھی تبدیل نہیں کر سکتا :(

ہمارے والے کوئی نہیں لے گا کسی سوٹ کے ساتھ میچ نہیں کرتے :grin:

اچھا پہلی بار جب معسکر ج4 میں گیا تو عصر کی نماز کا ٹائم ہوا دیکھا تو سارے سعودی سروس مین مسجد مین جوتے سمیت جاتے ہیں اور بوٹ نہیں کھولتے ڈیزرٹ سٹارم والے اور وضو کے ٹائم بس پانی والا ہاتھ پھیر لیتے اوپر سے ۔ یعینی پوری کی پوری مسجد بوٹوں سمیت اہاہاہاہاہہاہہا اب عادت ہو گئی ہے اس وقت حیرانگی ہوئی تھی :rollingonthefloor:

gulfcrisis-13-1.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
عجیب جماعت ہو رہی ہے کہ امام بائیں طرف کھڑا ہے، روایتی طور پر امام درمیان میں ہوتا ہے یعنی کے پیچھے پہلی صف دائیں اور بائیں برابر ہوتی ہے
 
عسکری

معطل
عجیب جماعت ہو رہی ہے کہ امام بائیں طرف کھڑا ہے، روایتی طور پر امام درمیان میں ہوتا ہے یعنی کے پیچھے پہلی صف دائیں اور بائیں برابر ہوتی ہے

میں صرف بوٹوں والی نماز دکھا رہا تھا بھئی یہ تو فیلڈ ہے وہ مساجد میں کنٹونمنٹس میں بھی ایسا پڑھتے ہین جوتے اتارتے نہین سبکے بوٹ تو ایک جیسے ہیں نا :grin:
 
Ukashah

محفلین
ہمارے والے کوئی نہیں لے گا کسی سوٹ کے ساتھ میچ نہیں کرتے :grin:

اچھا پہلی بار جب معسکر ج4 میں گیا تو عصر کی نماز کا ٹائم ہوا دیکھا تو سارے سعودی سروس مین مسجد مین جوتے سمیت جاتے ہیں اور بوٹ نہیں کھولتے ڈیزرٹ سٹارم والے اور وضو کے ٹائم بس پانی والا ہاتھ پھیر لیتے اوپر سے ۔ یعینی پوری کی پوری مسجد بوٹوں سمیت اہاہاہاہاہہاہہا اب عادت ہو گئی ہے اس وقت حیرانگی ہوئی تھی :rollingonthefloor:

gulfcrisis-13-1.jpg
جوتوں کےساتھ نماز پڑھنا اللہ کے نبی کی سنت ہے اور ان سے صحیح احادیث سے ثابت ہے ، چونکہ آپ Liberal fascist ہیں ، اس لیے یہ آپ کے لیے حیرانگی کی بات ہے ۔ ایک مسلمان کے لیے یہ عام بات ہے ،
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سوال کیا گیا ؟
أكان النبي ۔ صلى الله عليه وسلم ۔ يصلي في نعليه؟ قال: (( نعم )) [ رواه البخاري: 386 ]
’’کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھتے تھے ، کہنے لگے ہاں۔‘‘

2- سیدنا ابوسعیدالخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
بينما رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بأصحابه إذ خلع نعليه فوضعهما عن يساره فلما رأى ذلك القوم ألقوا نعالهم فلما قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاته قال ما حملكم على إلقاء نعالكم قالوا رأيناك ألقيت نعليك فألقينا نعالنا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن جبريل صلى الله عليه وسلم أتاني فأخبرني أن فيهما قذرا أو قال أذى وقال إذا جاء أحدكم إلى المسجد فلينظر فإن رأى في نعليه قذرا أو أذى فليمسحه وليصل فيهما
ایک مرتبہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ علیھم اجمعین کو نماز پڑھا رہے تھے کہ اچانک نعلین مبارک اتار کر بائیں طرف رکھ دیں ۔ یہ دیکھتے ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی اپنے جوتے اتار دئیے ۔نماز ختم ہونے پر رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا :''آپ کو کون سی چیز نے جوتے اتارنے پر آمادہ کیا ہے ؟'' عرض کرنے لگے ۔'' ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھا ، آپ نے اپنےجوتے مبارک اتار دیے ہیں تو ہم نے بھی اپنے جوتے اتار دیے ''تو اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :'' کہ مجھے جبریل نے آکر بتایا ہے کہ آپ کے جوتوں کے نیچے گندگی لگی ہے ۔''(تو میں نے جوتے اتار دیے )پھرفرمایا :'' جب بھی تم میں سے کوئی مسجد کو آئے ، تو اپنے جوتے دیکھ لے ۔ اگر کوئی گندگی وغیرہ لگی ہو تو صاف کرلے! اور جوتوں کے ساتھ نماز پڑھ لے ۔ ''
صحيح سنن أبي داود

3-سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
(خَالِفُوا الْيَهُودَ فَإِنَّهُمْ لَا يُصَلُّونَ فِي نِعَالِهِمْ وَلاَخِفَافِهِم)
یہودیوں کی مخالفت کرو ! وہ جوتے اور موزے پہن کر نماز نہیں پڑھتے "
صحيح سنن أبي داود

4-عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔
رأيت رسول ﷲ يصلي حافيا منتعلاً
’’ میں نے اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم کو ننگے پاؤں اور جوتے سمیت نماز پڑھتے دیکھا ہے۔‘‘
صحيح سنن أبي داود

یہ چار احادیث ہیں ، اس کے علاوہ بھی احادیث ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ جوتوں کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے ۔ اور یہ یہودیوں کی مخالفت ہے کیونکہ وہ ایسا نہیں کرتے ۔ جنگ اور امن ہر دو حالتوں میں جوتوں کے ساتھ نماز ہو جاتی ہے۔

یہ دلیل عسکری کے لیے نہیں ، کیونکہ وہ تو لبرل ہیں ۔ : )) ،، بات کیا ہو رہی ہے ، موصوف معلوم نہیں کہاں کی کوڑی لائے ۔ہہہ ۔ اللہ ہدایت دے ۔ آمین ۔
 
عسکری

معطل
جوتوں کےساتھ نماز پڑھنا اللہ کے نبی کی سنت ہے اور ان سے صحیح احادیث سے ثابت ہے ، چونکہ آپ Liberal fascist ہیں ، اس لیے یہ آپ کے لیے حیرانگی کی بات ہے ۔ ایک مسلمان کے لیے یہ عام بات ہے ،

یہ دلیل عسکری کے لیے نہیں ، کیونکہ وہ تو لبرل ہیں ۔ : )) ،، بات کیا ہو رہی ہے ، موصوف معلوم نہیں کہاں کی کوڑی لائے ۔ہہہ ۔ اللہ ہدایت دے ۔ آمین ۔
شاید اسی لیے پر میرا کیا جوتے سمیت پڑھیں یا چپل سمیت بات ہو رہی تھی تو چل نکلی ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہے آپکو شاید پتا نہین محترم
 
Ukashah

محفلین
شاید اسی لیے پر میرا کیا جوتے سمیت پڑھیں یا چپل سمیت بات ہو رہی تھی تو چل نکلی ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہے آپکو شاید پتا نہین محترم
ایجنڈا نہیں محترم ، ایجنڈا میرا بھی نہیں ، بات چل رہی تھی تو میں نے آپ کی پوسٹ کا اقتباس لے لیا ،قبل اس کہ کہ لوگ ان فوجیوں کی نماز کا تمسخر اڑائیں جنہوں نے سنت پر عمل کیا ۔ عوام الناس کو صحیح احادیث کی روشنی میں سمجھا دیا جائے کہ جوتوں کے ساتھ بھی نماز ہو جاتی ہے۔ باقی آپ کیا ہیں ، کیا لکھتے ہیں ، کس پر عمل کرتے ہیں ، یہ مجھے جاننے کی ضرورت نہیں ۔
 
نماز معاف نہیں ہو سکتی کیا :grin:
 
Ukashah

محفلین
نماز معاف نہیں ہو سکتی کیا :grin:
عسکری کے لیے معاف ہے شاید ۔ ایک مسلمان کے لیے نہیں ۔ حالت جنگ میں نماز پڑھنے کا طریقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے ثابت ہے ۔ ویسے موضوع سے غیر متعلقہ پوسٹس نہیں بنتی کیونکہ یہ آپ کا ایجنڈا نہیں ، وضاحت ہو چکی ۔ اب آپ گیمیز کھیلیں ۔
 
Top