آپ کے پسندیدہ ادیب

یاقوت

محفلین
مرزا اسد اللہ خان غالب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کی زندگی پر 90 کی دہائی میں بننے والا ڈرامہ جن ادب پرور دوستوں نے نہیں دیکھا وہ ایک بار ضرور دیکھیں۔یوٹیوب پر موجود ہے میں کوشش کرتا ہوں لنک دینے کی۔
 
جاسمن

لائبریرین
دو اور نام بھی ہیں جن کا ذکر ابھی تک نہیں آیا لڑی میں۔۔۔۔
بشریٰ رحمٰن
طاہر جاوید مغل

بشری رحمن ک" اللہ میاں جی" شاید رپورتاژ تھا جو میں نے عرصہ پہلے پڑھا اور میں اس سے اس وقت بہت متاثر ہوئی تھی۔ اس کے بعد میں ان کی تحریروں سے اس قدر متاثر نہیں ہو سکی۔
 
جاسمن

لائبریرین
دو اور نام بھی ہیں جن کا ذکر ابھی تک نہیں آیا لڑی میں۔۔۔۔
بشریٰ رحمٰن
طاہر جاوید مغل
طاہر جاوید مغل
آہ! کیا نام لے دیا آپ نے۔ مجھے محبت ہے محبت سے اور طاہر جاوید مغل محبتوں کے سفیر ہیں۔ میں ان کی تحریروں کی عاشق ہوں۔ ان کی تحریر سراسر محبت کہی جا سکتی ہے۔
میں نے ان کی تحریروں سے سماجی بہبود، انسانیت سے محبت، رشتوں اور رشتہ داروں سے حسن سلوک، دوستی اور دوستوں کے لئے قربانیاں، دشمنوں سے بھی محبت، جانوروں سے پیار، بہادری اور جی داری، بے غرضی، ایثار، موسموں، علاقوں ، مناظر سے چاہت ۔۔۔کیا کچھ نہیں سیکھا۔
ساتھ ہی پانے اور نہ پائے جا سکنے کی کشمکش قاری کو بے چینی اور کسک میں مبتلا رکھتی ہے۔

مجھے بے چینی سے ان کی تحریروں کا انتظار رہتا ہے۔ حال ہی میں جاسوسی ڈائجسٹ میں ان کا سلسلہ وار ناول ختم ہوا ہے۔ اور اس ناول کا اختتام بھی ایسی ہی ایک کسک پہ ہوا ہے۔
 
جی بالکل صحیح فرمایا آپ نے "" کرب آشنائی"" ،""ضدی"" ""محبت کی کہانیاں"" ان کے قلم کا بہترین مظہر ہیں۔
 
یاقوت

محفلین
بشری رحمن ک" اللہ میاں جی" شاید رپورتاژ تھا جو میں نے عرصہ پہلے پڑھا اور میں اس سے اس وقت بہت متاثر ہوئی تھی۔ اس کے بعد میں ان کی تحریروں سے اس قدر متاثر نہیں ہو سکی۔
پارسا،لگن،اور ایک مجموعہ اسکا نام ذہن میں نہیں آرہا کیسے لگے آپ کو؟؟؟
 
آخری تدوین:

بافقیہ

محفلین
میں نے مولانا صاحب کے کئی مضامین پڑھے ہیں ۔ ایک آدھ کتاب بھی پڑھی ہے۔ لیکن مجھے ایسی کوئی بات صراحت کے ساتھ تو نظر نہیں آئی کہ جسے خلاف شرع کہہ سکوں۔ ہاں البتہ اُن کے ہاں منطقی استدلال اور عقل کا کافی زیادہ استعمال پایا جاتا ہے۔ جو اتنی زیادہ معیوب بات بھی نہیں ہے۔

البتہ یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ میرا علم کافی محدود ہے ۔
ان باتوں میں کوئی بات ایسی نہیں نظر آئی کہ جس سے ہم ان کی تحریریں پڑھنے سے خود کو روکیں۔
خدانخواستہ میں آپ پہ تنقید نہیں کر رہی۔ لیکن شاید مجھے مزید وضاحت کی ضرورت ہو۔۔۔۔۔
"کسی کے تابع؟" کس کے؟ کسی غیر مسلم قوت کے۔۔۔ آخر کس کے؟ اور تابع ہو کے کون سے غلط کام کئے؟
کون سے زہر کے قطرے؟
رسالے خود تقسیم کرنا بھی کوئی قابلِ گرفت بات نہیں۔
میں کچھ کچھ خود سے اندازہ لگا رہی ہوں۔۔۔۔
کیا آپ یہاں کھل کے نہیں کہنا چاہ رہے؟

یاقوب بھائی نے بجا فرمایا تھا کہ یہ لڑی اس کی متحمل نہیں۔

البتہ مکالمہ میں کچھ وضاحتیں دے سکتا ہوں۔ کھل کر وہاں بھی مشکل ہی ہوگا۔
 
بافقیہ

محفلین
بہت خوب صورت ماحول ہے لڑی میں۔ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
حالانکہ جتنے نام جدید قلم کاروں کے آئے ہیں۔ افسوس کے اظہار کے ساتھ میں اکثر کو نہیں جانتا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یاقوب بھائی نے بجا فرمایا تھا کہ یہ لڑی اس کی متحمل نہیں۔

البتہ مکالمہ میں کچھ وضاحتیں دے سکتا ہوں۔ کھل کر وہاں بھی مشکل ہی ہوگا۔

مکالمہ ون ٹو ون ہوگا یا مزید احباب بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ :)

مزید یہ کہ کس قماش کے لوگ مکالمے میں شامل کیے جائیں کہ آپ کو وضاحتیں دینا آسان رہے۔ :)

اور اگر اس لڑی کے تمام شرکاء مکالمے میں شامل ہو جائیں تو کیسا رہے گا۔ :)

ازراہ تفنن کہہ رہا ہوں۔ جب کبھی ضرورت پڑی آپ کے ساتھ ایک مکالمہ شروع کر لوں گا۔ :)
 
یاقوت

محفلین
ہم اس معاملے میں پہلے ہی مشہور ہیں ۔
معاملے کو ""مشہور"" کا ٹائٹل دے کر کسر نفسی سے کام ہرگز مت لیں۔یقین جانیں اگر عمران بھیا سے پوچھا جائے تو وہ آپ کو ""اس معاملے"" کے سلسلے میں نوبل پرائز کیلئے نامزد کریں گے اور صاف ظاہر بات ہے ہم بھی انہیں کےساتھ آپ کو نوبل ایوارڈ لیتا دیکھیں گے۔:p:p:LOL::LOL:
 
بجا فرمایا یاقوت بھائی ،
سارا کیا دھرا بھیا کا ہی ہے ،
اور ہم تو نا حق مشہور ہوئے ۔
 
Top