آپ کے موبائل کی ہوم سکرین

سید ذیشان

محفلین
میرے پاس ابھی تک 4.3 ہی چل رہا ہے۔ اپ ڈیٹ پتہ نہیں کب پہنچے گا۔ ویسے 4.1 اور 4.4 میں اردو انٹرفیس ہے لیکن 4.2 اور 4.3 میں مجھے اردو نہیں ملتا انٹرفیس :(
میرے خیال میں یہ علاقے کا مسئلہ ہے۔ میرے فون میں بھی اردو زبان موجود نہیں جبکہ انڈرائڈ۔4۔4 چل رہا ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
یہاں آپ بازی مار گئے ورنہ ہمارے ذہن میں بھی سب سے پہلے یہی سوال آیا تھا کہ دوستوں کی جنس کہیں مذکر تو نہیں اور اگر مونث ہے تو "کچھ دوستوں" کی تعداد سے بے حد حسد محسوس ہو رہا ہے۔ ;)
مینج کرنا آنا چاہیے۔ :sneaky: ۔میں تو اپنی برانچ کا بھی آپریشن مینجر ہوں اور" کچھ دوستوں "کا بھی:D ۔۔اور حسد نہ کر محنت کر:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جنھیں مہنگی مہنگی گیمز اور ایپس کی ضرورت ہو گی وہ آپ سے کیوں رابطہ کریں گے، براہ راست ایپ اسٹور سے حاصل کرنے میں کیا مشکل ہو گی؟ :) :) :)
ابن سعید بھائی ہمارے پاس تمام اطلاقیوں کی قیمت ڈالرز میں آتی ہے۔ جب کہ اس کی قیمت ادا کرنے کا کوئی بھی مناسب اور سہل طریقہ یہاں میسر نہ تھا۔ جس کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی اطلاقیوں کے کریکڈ ورژن ڈاؤنلوڈ کرنے پڑتے تھے۔ اب گوگل نے پاکستانی بینکنگ کے ساتھ مل کر کچھ حساب کتاب لڑایا ہے۔ انشاءاللہ اب خرید کر استعمال کیے جائیں گے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اپنے فون کے نیچے موجود بائیں جانب کےسافٹ بٹن کو کلک کر کے "سیٹنگز" کا آپشن چنیں
settings-urdu-1.jpg
سیٹنگز کی ونڈو کھل جائے گی۔۔۔ اس میں اوپر "اِن پُٹ اینڈ کنیکشنز" کے ٹیب پر کلک کریں تو یہ ونڈو کھلے گی:
settings-urdu-3.jpg
یہاں "لینگویج اینڈ اِن پُٹ" پر کلک کریں تو یہ ونڈو کھلے گی:
settings-urdu-4.jpg
یہاں اوپر سب سے پہلے آپشن "لینگویج" پر کلک کریں تو میسر زبانوں کی فہرست آ جائے گی:
settings-urdu-5.jpg
اس میں سے "اردو" پر کلک کر کے اسے منتخب کر لیں تو فون کی زبان اردو ہو جائے گی اور پچھلی سکرین کچھ ایسی ہو جائے گی:
settings-urdu-6.jpg
اللہ اللہ خیر صلا :)
جزاک اللہ خیر :).
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تصویر تو سیم سنگ کا ٹریڈ مارک ہے۔۔۔ اور پہلی بار موبائل آن کرنے پر یہی لگی ہوتی ہے۔۔۔ ۔ :D
چونکہ فاتح بھائی کو وال پیپر نہیں بدلنا آتا اس لیے ابھی تک اسی پر گزارا کر رہے ہیں۔ :p
اچها. پهر ٹهیک ہے. اب میرے جیسے لینڈ لائن کے استعمال کرنے والے موبائلز کے بارے میں کیا جانیں. :angel:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت میں نے یہیں پہلے بھی لکھا تھا کہ صرف فون سننے اور کرنے کے لیے تو ایپل کے آئی فونز اور نوکیا 1100 جیسی چیزیں بھی موجود ہیں۔۔۔ یہ اینڈرائڈ کے فونز تو سٹیٹس اور ٹیکنالوجی سمبل ہیں۔ :wink:
مطلب اب مجهے فون سننے کے لیے آئی فون یا نوکیا لینا پڑے گا :thinking:.
 

تلمیذ

لائبریرین
اب گوگل نے پاکستانی بینکنگ کے ساتھ مل کر کچھ حساب کتاب لڑایا ہے۔ انشاءاللہ اب خرید کر استعمال کیے جائیں گے۔ :)

براہ مہربانی اس بات پر ذرا روشنی ڈالیں اور کیا یہ صرف گوگل کے ساتھ ڈیل کرنے کے لئے ہی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے آپس کی بات ہے کہ آپ نے جو کافی والا وال پیپرلگا رکھا ہے وہ ہماری لاک سکرین پر ہے کیونکہ سیم سنگ گلیکسی ایس 4 اور نوٹ 3 کے ڈیفالٹ وال پیپرز میں وجود ہے۔ :)
لیکن آپ کو اپنے اس سوال کا "درست" کا جواب تو مل گیا :

نیرنگ خیال یہ تو زیادتی ہے۔۔۔ ساتھ ہی اگر وال پیپر بدلنے کا مکمل با تصویر طریقہ بھی لکھ دیتے تو ہمارا بھلا ہو جاتا۔ :)
اب دیکهیں میں نے بهی یہی کہا تها لیکن نیرنگ خیال کے خیال میں میرا جواب ایک شاپر تها. نجانے اس دور میں لوگ سچ کو سچ کیوں نہیں ماننا چاہتے. :idontknow:
آپکی ڈیوائسز پر کافی وال پیپر کی موجودگی قابل یقین ہے کیونکہ شاید یہیں کہیں آپ نے بهی کالی چائے اور کافی کے بارے میں ذکر کیا تها. :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچها. پهر ٹهیک ہے. اب میرے جیسے لینڈ لائن کے استعمال کرنے والے موبائلز کے بارے میں کیا جانیں. :angel:
لینڈ لائن کی ہوم سکرین یہیں اسی دھاگے میں چپکا رکھی ہے آپ نے۔۔۔ پاکستانی سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔۔۔ کافی مستقبل روشن ہے آپ کا وہاں۔۔۔۔۔ :p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لینڈ لائن کی ہوم سکرین یہیں اسی دھاگے میں چپکا رکھی ہے آپ نے۔۔۔ پاکستانی سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔۔۔ کافی مستقبل روشن ہے آپ کا وہاں۔۔۔ ۔۔ :p
غیردردمندانہ و غیر دوستانہ و غیر دانشمندانہ ریٹنگ. :cowboy:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
براہ مہربانی اس بات پر ذرا روشنی ڈالیں اور کیا یہ صرف گوگل کے ساتھ ڈیل کرنے کے لئے ہی ہے۔
سر اس ربط پر تمام اس پروڈکٹ کی تمام تفصیلات چیک کریں۔

مزید کوئی مجھے اس دھاگے کے توسط سے یہ بھی بتائے کہ گوگل والٹ کی ایپ اس کے موبائل پر انسٹال کرنے کی آپشن آ رہی ہے یا نہیں۔ کیوں کہ مجھے وہ کہہ رہا کہ آپ کے ملک کے لیے یہ اطلاقیہ میسر نہیں۔ :mad:
 
Top