آپ کے موبائل کی ہوم سکرین

فاتح

لائبریرین
image.jpg
"خود پسندی" حد سے گزری، بندہ پرور کب تلک ;)
سکرین شاٹ میں بھی فوٹو شوٹ اور وہ بھی خود اپنا ہی ۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
"خود پسندی" حد سے گزری، بندہ پرور کب تلک ;)
سکرین شاٹ میں بھی فوٹو شوٹ اور وہ بھی خود اپنا ہی ۔۔۔

ہاہاہا۔ میں لکھنے لگا تھا کہ کچھ زیادہ ہی narcissism کا مظاہرہ نہیں ہو گیا۔ لیکن فاتح عالم کے ہوتے ہوئے کون پہل کر سکتا ہے اور وہ بھی اتنے خوبصورت انداز میں!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی کا شاٹ بھی ان کے فون کی سکرین کے سائز کا ہی ہے لیکن کیا کریں کہ وڈے لوگوں کی وڈیاں باتاں۔۔۔ ان کے (مہنگے) فون کی سکرین ایچ ڈی یعنی 1080 پی ہے اور اسی سائز یعنی 1920 ضرب 1080 پکسلز کا سکرین شاٹ ہے۔ :)
اچها . یہ سب اس فون کی خوبیاں ہیں :thinking:. مجهے تو بس مل گیا فون سننے کے لیے. وہ بهی بڑی مشکل سے سیکها ہے. یہ اور بات ہے کہ یہاں چند تبصرے پڑه کر مجهے لگ رہا ہے کہ یہ فون سننے کا آلہ تو ہے ہی نہیں.:idontknow:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ تو دوست ہیں اس لیے ہم نے آپ کو بتا دیا لیکن اب اتنی خفیہ باتیں یوں سرِ عام فون والی کمپنیاں تو نہیں بتاتیں نا ;)
سیم سنگ والے اسے سمارٹ سکرین سمارٹ اویک کا نام دیتے ہیں اور اس سکرین شاٹ میں اس کی تفصیلات موجود ہیں:۔۔
mine-urdu3b.jpg
mine-urdu2.jpg
اردو ترجمہ کس نے کیا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال اب آپ فاتح سے بهی پوچهیں کہ ان کے پاس یہ پروں والا قلم کہاں سے آیا. عام سیمسنگ میں تو نہ دیکها نہ سنا.
یہ تصویر تو سیم سنگ کا ٹریڈ مارک ہے۔۔۔ اور پہلی بار موبائل آن کرنے پر یہی لگی ہوتی ہے۔۔۔۔ :D
چونکہ فاتح بھائی کو وال پیپر نہیں بدلنا آتا اس لیے ابھی تک اسی پر گزارا کر رہے ہیں۔ :p
 
شہزاد وحید

محفلین
"خود پسندی" حد سے گزری، بندہ پرور کب تلک ;)
سکرین شاٹ میں بھی فوٹو شوٹ اور وہ بھی خود اپنا ہی ۔۔۔
ہاہاہا۔ میں لکھنے لگا تھا کہ کچھ زیادہ ہی narcissism کا مظاہرہ نہیں ہو گیا۔ لیکن فاتح عالم کے ہوتے ہوئے کون پہل کر سکتا ہے اور وہ بھی اتنے خوبصورت انداز میں!
ہاہاہا میں ہمیشہ سے والپیپر پر اپنا فوٹو ہی لگاتا ہوں۔ :jokingly: اہم میرے " کچھ دوستوں" نے بھی میرا ہی فوٹو لگایا ہوتا ہے۔ :wink:
 
فاتح

لائبریرین
نیرنگ خیال اب آپ فاتح سے بهی پوچهیں کہ ان کے پاس یہ پروں والا قلم کہاں سے آیا. عام سیمسنگ میں تو نہ دیکها نہ سنا.
ویسے آپس کی بات ہے کہ آپ نے جو کافی والا وال پیپرلگا رکھا ہے وہ ہماری لاک سکرین پر ہے کیونکہ سیم سنگ گلیکسی ایس 4 اور نوٹ 3 کے ڈیفالٹ وال پیپرز میں وجود ہے۔ :)
لیکن آپ کو اپنے اس سوال کا "درست" کا جواب تو مل گیا :
یہ تصویر تو سیم سنگ کا ٹریڈ مارک ہے۔۔۔ اور پہلی بار موبائل آن کرنے پر یہی لگی ہوتی ہے۔۔۔ ۔ :D÷
چونکہ فاتح بھائی کو وال پیپر نہیں بدلنا آتا اس لیے ابھی تک اسی پر گزارا کر رہے ہیں۔ :p
نیرنگ خیال یہ تو زیادتی ہے۔۔۔ ساتھ ہی اگر وال پیپر بدلنے کا مکمل با تصویر طریقہ بھی لکھ دیتے تو ہمارا بھلا ہو جاتا۔ :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اچها . یہ سب اس فون کی خوبیاں ہیں :thinking:. مجهے تو بس مل گیا فون سننے کے لیے. وہ بهی بڑی مشکل سے سیکها ہے. یہ اور بات ہے کہ یہاں چند تبصرے پڑه کر مجهے لگ رہا ہے کہ یہ فون سننے کا آلہ تو ہے ہی نہیں.:idontknow:
فرحت میں نے یہیں پہلے بھی لکھا تھا کہ صرف فون سننے اور کرنے کے لیے تو ایپل کے آئی فونز اور نوکیا 1100 جیسی چیزیں بھی موجود ہیں۔۔۔ یہ اینڈرائڈ کے فونز تو سٹیٹس اور ٹیکنالوجی سمبل ہیں۔ :wink:
 
فاتح

لائبریرین
اردو ترجمہ کس نے کیا؟
یہ تو نہیں معلوم کہ کس نے کیا لیکن ہمارے فون میں اس کی زبان تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے ارو خوش قسمتی سے فہرست میں اردو بھی موجود ہے۔
یقیناً آپ کے فون میں بھی یہ سہولت موجود ہو گی۔۔۔ ذرا ٹھہریں میں سکرین شاٹس کے ساتھ طریقہ لکھتا ہوں یہاں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہا میں ہمیشہ سے والپیپر پر اپنا فوٹو ہی لگاتا ہوں۔ :jokingly: اہم میرے " کچھ دوستوں" نے بھی میرا ہی فوٹو لگایا ہوتا ہے۔ :wink:
اگر دوست مذکر ہیں تو یہ کافی کنسرن والی بات ہے۔ :D
یہاں آپ بازی مار گئے ورنہ ہمارے ذہن میں بھی سب سے پہلے یہی سوال آیا تھا کہ دوستوں کی جنس کہیں مذکر تو نہیں اور اگر مونث ہے تو "کچھ دوستوں" کی تعداد سے بے حد حسد محسوس ہو رہا ہے۔ ;)
 
Top